Tag: درخواست ضمانت خارج

  • تھانہ شادمان نذر آتش کیس :  ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت خارج

    تھانہ شادمان نذر آتش کیس : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت خارج

    لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 34 ملزمان کی بعداز گرفتاری درخواست ضمانت پر فیصلہ دیا۔

    انسداددہشت گردی عدالت کے جج اعجازاحمدبٹرنے فیصلہ سنایا، جس میں عدالت نے یاسمین راشد سمیت 12 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کے علاوہ ارباز، طاہر، غلام عباس، زاہد اور علی حمزہ سمیت دیگر ملزمان کی درخواست خارج کی گئی۔

    عدالت نے دیگر 22 شریک ملزمان کی درخواست ضمانت منظورکر لی ، ضمانت ملنے والے 22 ملزمان میں زیادہ ترکم عمر لڑکے شامل ہیں ، عدالت نے کہا کہ 4 ملزمان کےحق میں بیلف رپورٹ موجود تھی۔

  • عدالت نے ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت خارج کردی

    عدالت نے ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت خارج کردی

    لاہور : منی لانڈرنگ کیس میں گرفتارماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈالر اسمگل کرتے ہوئے پکڑی جانے والی ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے مسترد کردی ۔

    ایان علی کے وکیل سردار اسحاق کا کہناتھا کہ ان کی موکلہ ایک ماڈل ہے جسے جیل میں خطرناک قیدیوں کے ساتھ رکھا گیا ہے، سرداراسحاق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ایان علی سے تمام ایجنسیاں تحقیقات کرچکی ہیں، انہیں ضمانت پررہا کیا جائے۔

    کسٹم کے پراسیکوٹر نے دلائل کی مخالفت کرتے ہوئے بتایا کہ جرم ایسا ہے کہ پانچ کروڑ روپے پکڑے جانے پر پچاس کروڑ کا جرمانہ ہوسکتاہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایان علی نے تین سال میں بیرون ممالک کے چالیس دورے کئے ہیں۔

    راولپنڈی کسٹم کی عدالت کے جج چوہدری محمد ممتاز حسین کی عدالت نے ایئرپورٹ منی لانڈرنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11اپریل تک توسیع کردی ہے۔

    ماڈل ایان علی کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔جب وہ عدالت میں پیش ہوئی تو اس نے اپنے آپ کو برقعے کے ذریعے مکمل طور پر ڈھانپ رکھا تھا ۔

    عدالت میں پیشی کے موقع پر ایان علی نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ اپنے بھائی اوروکیل کے علاوہ اپنے کسی رشتے دار سے ملاقات نہیں کرنا چاہتی جبکہ ایان علی کی جیل میں بی کلاس سے متعلق دراخوست بھی کسٹم حکام کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے خارج کر دی، کسٹم حکام کو آئندہ سماعت پر مقدمے کے مکمل چالان سمیت طلب کرلیا ہے۔

    واضح رہے ماڈل ایان علی سے اسلام آباد کے بے نظیربھٹوانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پانچ لاکھ ڈالربرآمد ہوئے تھے، جس پر غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کے الزام میں انھیں گرفتار کیا گیا تھا۔

  • منی لانڈرنگ کیس : ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت خارج

    منی لانڈرنگ کیس : ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت خارج

    راولپنڈی :راولپنڈی کسٹم خصوصی عدالت کے جج چوہدری ممتاز خان نے ائرپورٹ منی لانڈرنگ کیس میں ملک کی معروف ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت خارج کردی ہے۔

    ٹاپ ماڈل ایان علی کوعدالت میں پیش کیا گیا، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ایان نے ڈالر اسمگلنگ کا اعتراف کرلیا ہے، پانچ سال تک سزا ہوسکتی ہے۔

    ایان علی کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کسٹم حکام نے 5لاکھ سے زائد امریکی ڈالر دوبئی لے جانے کی کوشش میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تھا، ایان علی کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

    ایان علی کے والد محمد حفیظ نے بیٹی کی ضمانت کے لئے درخواست دائر کی، فاضل عدالت نے ان کے وکیل کے دلائل سے اتفاق نہ کرتے ہوئے درخواست ضمانت خارج کردی۔

    اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ایان علی کے والد نے بتایا کہ بیٹی کے ساتھ ایسےسلوک پر بہت دکھ ہوا، ایک سازش کے تحت ان کی بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بیٹی سے جیل میں ملاقات کے بعد حقائق منظر عام پر لاؤں گا، ان کی بیٹی نے یہ رقم اپنی پراپرٹی فروخت کر کے حاصل کی تھی، ایک میری ہی بیٹی کے معاملے کو کیوں اچھالا جارہا ہے جبکہ اس ملک میں بڑے بڑوں اربوں کرو ڑوں کی منی لانڈرنگ کی ہے۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقدمہ کے تفتیشی آفیسر کسٹم انوسٹی گیشن زرغام خان کا کہنا تھا کہ ایان علی نے رقم برآمد ہونے پر اعتراف کرلیا ہے کہ یہ رقم اس کی ملکیت ہے۔

    ٹاپ ماڈل کےبیگ میں کس کی رقم تھی، اس پرطرح طرح کی قیاس آرائیاں ہورہی ہیں، بعض سیاستدانوں کے نام بھی لیےجا رہےہیں، ایان گانوں اورماڈلنگ سے اتنی مشہورنہیں ہوئیں، جتنی اب بدنامی ہوگئی ہے۔