Tag: درخواست کا جواب جمع

  • فوجی عدالتوں کی سزائیں بحال کی جائیں، اٹارنی جنرل کی درخواست

    فوجی عدالتوں کی سزائیں بحال کی جائیں، اٹارنی جنرل کی درخواست

    اسلام آباد: اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرادی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فوجی عدالتیں آئینی ہیں، سزاؤں پر عمل درآمد روکنے کا حکم واپس لیا جائے۔

    وفاق کی جانب سے فوجی عدالتوں کی سنائی گئی سزاؤں پرعملدر آمد روکے جانے کی درخواست کا جواب جمع کرا دیا گیا، اٹارنی جنرل کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بار اس میں متاثرہ فریق نہیں ہے، اس لئے اسے سزاؤں کیخلاف درخواست دینے کا کوئی اختیار نہیں۔

    مؤقف میں کہا گیا ہے کہ فوجی عدالتیں آئینی ہیں، جن کا قیام آئینی ترمیم کے بعد قانون کے ذریعے کیا گیا، عدالتوں کے دائرہ اختیار کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

    اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ بار کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کی کہ سزاؤں پر عمل در آمد روکنے کا فیصلہ واپس لیا جائے