Tag: درخواست

  • ٹویٹر کی خریداری پر ایلون مسک کے خلاف عدالت میں درخواست

    ٹویٹر کی خریداری پر ایلون مسک کے خلاف عدالت میں درخواست

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے نئے مالک ایلون مسک کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی گئی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایلون مسک کو ٹویٹر کا مکمل انتظام و انصرام دینے کے لیے تین سال کی تاخیر کی جائے۔

    ٹیسلا، اسپیس ایکس اور اب ٹویٹرکے مالک ایلون مسک کے خلاف انسانی حقوق کی تنظیموں کے تحفظات کے بعد امریکی ریاست ڈیلویئرمیں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹیسلا کے بانی کو 2025 تک ٹویٹر کا مکمل کنٹرول نہ دیا جائے۔

    مذکورہ امریکی ریاست کا قانون کسی بھی فرد کوخریدی گئی کمپنی کا فوری انتظام سنبھالنے سے روکتا ہے۔

    ریاست فلوریڈا کے پنشن فنڈ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹویٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے فرائض کو درست طریقے سے سر انجام نہیں دیا اور قانونی اخراجات کی تلافی کی۔

    درخواست کے مطابق دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ایلون مسک کو ٹویٹر کا مکمل انتظام و انصرام دینے کے لیے تین سال کی تاخیر کی جائے جب تک دو تہائی شیئرز ان کی ملکیت کے طور پر منظور نہیں ہوجاتے۔

    عدالت میں دائر کی گئی اس درخواست کے بارے میں تاحال ٹویٹر اورایلون مسک کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

    واضح رہے کہ ایلون مسک نے دنیا کے اولین مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم کو 54 ڈالر 20 سینٹ فی شیئرز کے حساب سے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا، مجموعی طور یہ رقم 44 ارب ڈالر بنتی ہے جو کہ دنیا کے کئی ممالک کے سالانہ بجٹ سے بھی کئی گنا زیادہ ہے۔

  • شناختی کارڈ بنانے کے لیے یتیم طالب علم سے والد کو بلانے کا اصرار

    شناختی کارڈ بنانے کے لیے یتیم طالب علم سے والد کو بلانے کا اصرار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 24 سالہ یتیم طالب علم عدالت پہنچ گیا، طالب علم کا کہنا ہے کہ نادرا اس کا شناختی کارڈ بنا کر دینے کے لیے مرحوم والد کو بلانے پر مصر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نادرا قوانین یتیم طالب علم کے حصول علم میں رکاوٹ بن گئے جس کے بعد طالب علم نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

    24 سالہ احسن کا کہنا ہے کہ نادرا کی جانب سے ان کا شناختی کارڈ بنانے کے لیے والد یا والدہ کو لانے کی شرط عائد کی گئی ہے، ان کی والدہ 20 سال پہلے چھوڑ کر جاچکی ہیں جبکہ والد کا انتقال ہو چکا ہے۔

    احسن کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 4 سال سے یونیورسٹی میں داخلے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں داخلہ نہیں مل رہا۔

    احسن کے وکیل ایڈوکیٹ عثمان فاروق کا کہنا ہے کہ نادرا کو والد کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی دکھایا گیا ہے تاہم وہ احسن کا شناختی کارڈ بنا کر دینے سے انکاری ہیں۔

  • سلمان خان پڑوسی کے خلاف عدالت پہنچ گئے

    سلمان خان پڑوسی کے خلاف عدالت پہنچ گئے

    نئی دہلی: معروف بھارتی اداکار سلمان خان اپنے پڑوسی کے خلاف عدالت پہنچ گئے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 جنوری تک ملتوی کردی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اپنے پڑوسی سے تنگ آکر ممبئی کی سٹی سول اور سیشن عدالت میں دیوانی معاملات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے جس کی سماعت عدالت نے 21 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔

    سلمان خان نے اپنی درخواست میں اپنے پڑوسی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ان کے خلاف مبینہ طور پر جھوٹے، اور ہتک آمیز تبصرے کرتا ہے جو ان کے اور ان کے اہل خانہ کے لیے باعث تکلیف ہے۔

    درخواست میں اداکار نے دعویٰ کیا ہے کہ ان الزامات کی وجہ سے ان کی اور ان کے خاندان کی عوامی ساکھ خراب ہو رہی ہے اور یہ الزامات ان کے لیے سنگین نقصان، اور تعصب کا باعث بھی بن رہے ہیں۔

    دوران سماعت سلمان خان کے وکلا نے عدالت سے درخواست کی کہ فریقین کو اس عمل سے روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کیا جائے۔

    پڑوسی کے وکیل نے سلمان خان کے الزام کی مخالفت کرتے ہوئے جواب داخل کروانے کے لیے عدالت سے کچھ وقت طلب کیا ہے۔

    عدالت نے وکیل مخالف کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 21 جنوری تک ملتوی کر دی۔

  • سانحہ مری کی تحقیقات اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے: مری کا شہری عدالت پہنچ گیا

    سانحہ مری کی تحقیقات اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے: مری کا شہری عدالت پہنچ گیا

    اسلام آباد: مری میں ہونے والے سانحے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی گئی، درخواست مری کے رہائشی نے دائر کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ مری کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

    مری کے رہائشی حماد عباسی نے دانش اشراق عباسی ایڈوکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سانحہ مری کے تمام ذمہ داروں کے خلاف مجرمانہ غفلت کی کارروائی کی جائے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والے اے ایس آئی نوید کے اہل خانہ نے اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا تاہم حکام نے اطلاع کے باوجود کوئی ایکشن نہ لیا۔

    درخواست میں کہا گیا کہ 25 ہزار سیاحوں کی گنجائش والے مری میں 1 لاکھ سے زائد سیاحوں کی اجازت کیوں دی گئی؟ اعلیٰ حکام کا ایکشن نہ لینا مجرمانہ غفلت ظاہر کرتا ہے۔

    یاد رہے کہ مری میں چند دن قبل معمول سے زیادہ برفباری میں بے شمار گاڑیاں پھنس گئیں تھیں جس کے باعث 22 سیاح اپنی گاڑیوں میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • سندھ میں اساتذہ کی نوکری کیلیے درخواست دینے والے افراد کیلئے بڑی خبر

    سندھ میں اساتذہ کی نوکری کیلیے درخواست دینے والے افراد کیلئے بڑی خبر

    کراچی : سندھ حکومت نے اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے ٹیسٹ کی تاریخ کااعلان کردیا، ٹیسٹ 13 ستمبر سے 26ستمبر تک لئے جائیں گے ، 4لاکھ سےزائد امیدوار اساتذہ کی نوکریوں کیلئے ٹیسٹ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے ٹیسٹ کی تاریخ کااعلان کردیا اور آئی بی اےسکھر نے جی ایس ٹی ٹیسٹ 13سے19ستمبر کو لینے اور پی ایس ٹی ٹیسٹ 19ستمبر سے 26ستمبر کو لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 4لاکھ سےزائد امیدواراساتذہ کی نوکریوں کیلئے ٹیسٹ دیں گے ، امیدواروں سے ٹیسٹ کوروناایس اوپیزکےتحت لئےجائیں گے۔

    یاد رہے رواں سال مئی میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہ صوبے میں 37 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے نئے اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے اشتہار دیا تھا، ہزاروں نوجوانوں نے ملازمت کیلئے اپلائی کیا ہے لیکن کورونا کی وجہ سے ٹیسٹ منعقد نہیں ہوسکے۔

    خیال رہے سندھ حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے اقدام اٹھاتے ہوئے سرکاری ملازمت کا حصول کورونا ویکسینیشن سے مشروط کردیا، جس کے بعد ملازمت کی درخواست کیساتھ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوگا۔

    سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ ویکسین نہ لگانیوالے امیدوار تحریری ٹیسٹ میں نہیں بیٹھ سکیں گے۔

  • حج 2021: صرف 24 گھنٹے میں ساڑھے 4 لاکھ درخواستیں موصول

    حج 2021: صرف 24 گھنٹے میں ساڑھے 4 لاکھ درخواستیں موصول

    ریاض: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے گزشتہ روز رواں برس حج کی درخواستوں کے لیے لنک جاری کیا اور صرف 24 گھنٹے کے اندر وہاں ساڑھے 4 لاکھ درخواستیں موصول ہوگئی۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم ملکی و غیر ملکی شہریوں کی جانب سے اب تک حج کے لیے 4 لاکھ 50 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

    موصول ہونے والی درخواستیں صرف 24 گھنٹوں میں ملی ہیں، وزارت حج و عمرہ نے لنک 24 گھنٹے قبل جاری کیا تھا۔

    سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے مطابق ملنے والی درخواستوں میں سے 60 فیصد مرد حضرات کی ہیں جبکہ 40 فیصد خواتین کی ہیں۔

    حج کی درخواستیں جمع کروانے کا ابتدائی مرحلہ غیر حتمی ہے جس میں خواہشمند افراد اپنے کوائف کا اندراج کرائیں گے، درخواستوں کی حتمی منظوری کا مرحلہ 13 ذی القعد تک جاری رہے گا جس کے بعد صرف 60 ہزار افراد کو اگلے مرحلے کے لیے منتخب کیا جائے گا۔

  • پاکستانی سفارتحانوں سے مینوئل ویزوں کا اجرا بند

    پاکستانی سفارتحانوں سے مینوئل ویزوں کا اجرا بند

    ریاض: دنیا بھر میں پاکستانی سفارتحانوں سے مینوئل ویزوں کا اجرا بند کردیا گیا، پاکستان کے لیے ویزے اب آن لائن جاری ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے اور قونصلیٹ سمیت دنیا بھر کے پاکستانی مشنز نے وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایت پر 31 جنوری سے مینوئل ویزوں کا اجرا بند کر دیا ہے۔

    ریاض میں پاکستانی سفارتخانے اور جدہ میں قونصلیٹ کی جانب سے جاری بیان میں تمام درخواست گزاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ آن لائن ویزا پورٹل پر ویزے کے لیے اپلائی کریں۔

    قونصلیٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یکم فروری سے ویزے کے لیے آن لائن درخواستیں دی جا سکیں گی اور ایک ہفتے میں ویزا پراسس ہوجائے گا، اگر کوئی اعتراض ہوا تو درخواست گزار کو انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔

    یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے 152 ممالک کے لیے آن لائن ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے فیصلہ کیا ہے آن لائن ویزے کے لیے کوئی بھی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیئے۔

  • احتساب عدالت کارروائی کے خلاف نواز شریف کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

    احتساب عدالت کارروائی کے خلاف نواز شریف کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت کارروائی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی مفرور قرار دینے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اور جسٹس عامر فاروق پیر کے روز درخواست کی سماعت کریں گے۔

    نوازشریف کی جانب سے بیرسٹر جہانگیر جدون عدالت میں پیش ہوں گے۔ہائی کورٹ انسٹی ٹیوشن برانچ نے رٹ پٹیشن پر نمبر 2211 الاٹ کر دیا۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نے توشہ خانہ ریفرنس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔نوازشریف کی جانب سے احتساب عدالت کاحکم نامہ چیلنج کیاگیا ہے۔

    احتساب عدالت نے نوازشریف کو پیشی کا آخری موقع دے رکھا ہے، 17اگست کو پیش نہ ہونے پر نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    توشہ خانہ ریفرنس : نواز شریف نے احتساب عدالت کا حکم نامہ چیلنج کر دیا

    یاد رہے قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی گاڑیاں قبضے میں لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • 101 سالہ بزرگ قیدی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری

    101 سالہ بزرگ قیدی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے 101 سالہ بزرگ قیدی کی رہائی کے لیے درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی نے مہدی خان کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا جس میں ہوم ڈیپارٹمنٹ کو مہدی خان کی جیل مینوئل کے تحت رہائی کی درخواست پر تین ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    عدالت کی جانب سے جاری تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ اے آئی جی پنجاب جیل خانہ جات عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ مہدی خان کی درخواست ہوم ڈیپارٹمنٹ میں زیر التوا ہے۔

    مہدی خان نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ اس کی طبعی حالت جانچنے کے لیے میڈیکل بورڈ قائم کیا جائے اور جیل مینوئل رول 146 کے تحت رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

    درخواست گزار کے وکیل کا موقف تھا کہ قیدی علیل ہے اور عمر 100 سال سے زائد ہے۔ مہدی خان کے خلاف 2006 میں گجرات میں قتل کے مقدمے میں مقدمہ درج ہوا، خاندانی دشمنی کے نتیجے میں 7 افراد قتل ہوئے تھے۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ مہدی خان کی اس وقت عمر 86 سال تھی۔2009 میں ٹرائل کورٹ نے مہدی خان بری کیا تھا جبکہ 2019 میں لاہور ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر بریت کو عمر قید کی سزا میں تبدیل کر دیا تھا۔

  • شوگر انکوائری:سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاق نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

    شوگر انکوائری:سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاق نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے شوگر انکوائری کمیشن کے فیصلے پر عملدرآمد روکنے کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے شوگر کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد روکنے کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے کالعدم قرار دینے کی استدعا کر دی۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے حکومت کا موقف سنے بغیر ہی شوگر ملز ایسوسی ایشن کو ریلیف دیا، دوسرے فریق کو سنے بغیر یکطرفہ حکم امتناع نہیں دیا جا سکتا۔

    عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ قرار دے چکی کہ کمیشن رپورٹ سے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے حقوق متاثر نہیں ہوئے۔سندھ ہائی کورٹ کے حکم نامے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈر کا کوئی ذکر نہیں، شوگر کمیشن رپورٹ پر کارروائی سے نہیں روکا جا سکتا۔

    یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ میں درج سندھ کی 20 شوگر ملوں کے خلاف 30 جون تک کارروائی سے روک دیا تھا۔