Tag: درخواست

  • سابق ڈپٹی میئرارشد وہرا کی نا اہلی سے متعلق درخواست پر سماعت کل تک ملتوی

    سابق ڈپٹی میئرارشد وہرا کی نا اہلی سے متعلق درخواست پر سماعت کل تک ملتوی

    اسلام آباد : سابق ڈپٹی میئر ارشد وہرا کی نا اہلی سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ کیا پارٹی کی تبدیلی سے پہلی پارٹی متاثر نہیں ہوتی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق ڈپٹی میئر ارشد وہرا کی نا اہلی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

    عدالت میں سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ آپ نے ٹکٹ کس سے لیا اور پھر کس پارٹی میں چلے گئے۔

    وکیل درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کی تقریر کے بعد پارٹی ہی بدل گئی تھی، ایم کیو ایم کے ندیم نصرت سے ٹکٹ لیا۔

    جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ پارٹی چھوڑکرپاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیارکی، کیا پارٹی کی تبدیلی سے پہلی پارٹی متاثر نہیں ہوتی۔

    وکیل درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مقامی حکومت کی حد تک کوئی پارٹی جوائن نہیں کی، جس پارٹی نے ٹکٹ ہی نہیں دیا وہ کیسے نا اہل کرا سکتی ہے۔

    درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ تیاری کی لیے کچھ وقت دے دیں جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تین رکنی بینچ نے سابق ڈپٹی میئر ارشد وہرا کو نا اہل قرار دیا تھا۔

  • بریگزٹ کی تاریخ میں 30 جون تک توسیع کی جائے، تھریسامے کی درخواست

    بریگزٹ کی تاریخ میں 30 جون تک توسیع کی جائے، تھریسامے کی درخواست

    لندن : برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے یورپی یونین سے بریگزٹ کی ڈیڈ لائن میں 30 جون تک توسیع کی درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان دسمبر 2016 سے طے شدہ بریگزٹ وقوع پذیر نہیں ہوسکا جس کی وجہ برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا یورپی یونین کے ساتھ کسی بھی معاہدے پر نہ پہنچنا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم تھریسامے نے ایک مرتبہ پھر یورپی یونین سے درخواست کی ہے کہ وہ بریگزٹ کی تاریخ میں 30 جون تک توسیع کا اعلان کریں۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ یورپی یونین برطانیہ کی درخواست پر پہلے ہی 29 مارچ کو ہونے والے بریگزٹ کی تاریخ میں توسیع کرکے 12 اپریل کرچکا ہے ہے تاہم تھریسامے میں ڈیل کی منظوری لینے میں ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئیں جس کے بعد انہوں نے مزید توسیع کی استدعا کی ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے کہا ہے کہ تھریسامے توسیع کی درخواست کے بجائے متبادل منصوبہ پیش کرے۔

    یورپی یونین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کی جانب سے تجویز دی گئی تھی کہ یورپی ممالک کے سربراہان بریگزٹ کی تاریخ میں ایک برس کی لچکدار توسیع کردیں لیکن یورپی ممالک برطانیہ کو مزید وقت دینے کےلیے تیار نہیں۔

    یورپی یونین کے رکن ممالک کا کہنا ہے کہ اگر بریگزٹ کی تاریخ میں 30 جون تک توسیع کی گئی تو برطانیہ یورپی یونین کے الیکشن میں اپنا حق رائے دہی بحیثیت رکن ملک استعمال کرسکتا ہے۔

    یورپی ممالک کی جانب سے برطانیہ کو عندیہ دیا گیا ہے کہ اگر 12 اپریل تک بریگزٹ معاہدہ منظور ہوگیا تو ٹھیک ورنہ برطانیہ کو بغیر ڈیل کے یورپی یونین سے علیحدہ ہونا پڑے گا۔

    مزید پڑھیں : بریگزٹ ڈیل: برطانوی وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے اہم ملاقات کریں گی

    خیال رہے کہ برطانوی اعظم تھریسامے بریگزٹ ڈیل سے متعلق مذاکرات کے لیے اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن سے خصوصی اور اہم ملاقات کریں گی تاہم ملاقات کے حوالے سے حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی۔

    بریگزٹ ڈیل نہ ہونے کے باعث ملک میں سیاست کے علاوہ معاشی بحران کی صورت حال پیدا ہورہی ہے، امریکی ڈالر اور یورو کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں صفر عشاریہ تین فیصد کمی نوٹ کی گئی۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم تھریسامے موجودہ صورت حال کے سبب شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، کئی کوششوں کے باوجود پارلیمنٹ رہنماؤں کو بریگزٹ پر قائل کرنے میں ناکام ہیں۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ہائیکورٹ نے فریقین کو طلب کرلیا

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ہائیکورٹ نے فریقین کو طلب کرلیا

    کراچی: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ نے فریقین کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آرٹیکل 77 کے خلاف ہے۔

    درخواست میں وفاقی حکومت، محکمہ خزانہ، چیئرمین اوگرا اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 24 اپریل تک جواب طلب کرلیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6، 6 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا، نئے نرخوں کے بعد پیٹرول 98 روپے 89 پیسے اور ڈیزل 117 روپے تینتالیس پیسے کا ہوگیا تھا۔

    قیمتوں میں اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے فی لیٹر بڑھ گئی جس کے بعد مٹی کا تیل 89 روپے 31 پیسے اور لائٹ ڈیزل 80 روپے 54 پیسے فی لیٹر ملے گا جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 3 روپے بڑھا دی گئی۔

    اس سے قبل اوگرا نے پیٹرول 11 روپے 91 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 11 روپے 17 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 6 روپے 65 پیسے اور لائٹ ڈیزل 6 روپے 49 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی۔

    گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کر دیا گیا تھا، درخواست میں کہا گیا تھا کہ قیمتوں میں اضافہ آئین اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، استدعا ہے عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے۔

  • ماڈل ٹریزا نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

    ماڈل ٹریزا نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

    لاہور: ہیروئن اسمگلنگ کیس میں چیک ریپلک کی ماڈل ٹیریزا ہلسکوا نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیک ریپلک کی ماڈل ٹیریزا ہلسکوا نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے حقائق کے برعکس منشیات کیس میں سزا کا فیصلہ سنایا، بے قصورہوں منشیات کا الزام کسٹم حکام نے لگایا۔

    غیرملکی ماڈل نے درخواست میں کہا کہ پاکستان میں اسلامک اسٹڈیزکے لیے آئی تھی۔ انہوں نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت 8 سال سزا کا فیصلہ کالعدم قراردے کررہا کرنے کا حکم دے۔

    لاہور: ہیروئن اسمگلنگ میں ملوث جمہوریہ چیک کی ماڈل کو آٹھ سال کی سزا

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والی ماڈل ٹیریزا کولاہور کی مقامی عدالت نے بے گناہی ثابت نہ ہونے پر آٹھ برس آٹھ ماہ قیداورایک لاکھ تیرہ ہزار جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

    عدالت نے اس مقدمے میں شریک ملزم شعیب حفیظ کوناکافی ثبوتوں کی بناء پربری کیا تھا۔

    عدالتی فیصلے کے بعد ماڈل ٹیریزا آبدیدہ ہو گئیں تھی،ماڈل ٹریزا کا کہنا تھا کہ میرے لیے مشکل وقت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسے جرم کے الزام میں پندرہ مہینے جیل کاٹی جو کیا ہی نہیں تھا۔

    واضح رہے کہ ماڈل ٹیریزا کی رہائی کے لیے پاکستانی ٹی وی چینل اور ویب سائٹ کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے پر چیک میں قیام پذیر21 سالہ بلغارین نوجوان نکولائی سموئنوف ایوانوف کو چیک کی عدالت نے 40 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

  • میں اپنی بچی ایئرپورٹ پر بھول گئیں ہوں‘ ماں کی درخواست پر طیارے کی ہنگامی واپسی

    میں اپنی بچی ایئرپورٹ پر بھول گئیں ہوں‘ ماں کی درخواست پر طیارے کی ہنگامی واپسی

    ریاض : سعودی عربین ایئرلائن کے ملائشیا جانے والے طیارے کو اڑان بھرتے ہی واپس جدہ ایئرپورٹ آنا پڑا جب ایک خاتون نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کو ٹرمنل پر ہی بھول آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ کے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے سعودی عربین ایئرلائن کی فلائٹ ایس وی 832 کے ذریعے ملائشیا جانے والی لاپراہ مسافر خاتون بچی کو ٹرمنل پر ہی بھول گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پائلٹ کو اس وقت حیرت میں مبتلا ہوگیا جب ایک خاتون نے فلائٹ واپس جدہ ایئرپورٹ لے جانے کی درخواست کی تاکہ اپنی کمسن بچی کو لے سکیں جسے وہ انتظار گاہ میں بھول آئی ہے۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ پائلٹ اور ایئر ٹریفک کنٹرول کے درمیان ہونے والے گفتگو کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، جس میں پائلٹ کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’کیا فلائٹ واپس جدہ ایئرپورٹ لائی جاسکتی ہے‘۔

    جہاز کے پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول ڈپارٹمنٹ کو بتایا کہ خاتون نے سفر جاری رکھنے سے انکار کردیا ہے کیا ہم واپس آسکتے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرول کے ایک اہلکار نے کہا طیارے کو واپس لوٹنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ ہمارے لیے بلکل نیا تجربہ ہے۔

  • شہبازشریف کا ای سی ایل سےنام نکالنے کے لیے درخواست پرآج سماعت ہوگی

    شہبازشریف کا ای سی ایل سےنام نکالنے کے لیے درخواست پرآج سماعت ہوگی

    لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پرسماعت آج ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

    لاہورہائی کورٹ نے درخواست پروفاق اورنیب سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

    یاد رہے کہ 4 مارچ کو جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے لاہور ہائی کورٹ میں شہبازشریف کی درخواست پرسماعت کی تھی۔

    عدالت نے استفسار کیا تھا کہ یہ معاملہ سنگل بینچ کا ہے، کیس دو رکنی بینچ میں کیسے لگا؟ جس پر شہبازشریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ پہلے بھی اسی نوعیت کا کیس سنگل بینچ سن چکا ہے لیکن رجسٹرار آفس نے 2 رکنی بینچ کے روبرو لگا دیا۔

    یاد رہے کہ 28 فروری کو اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے لاہور ہائی کورٹ میں ای سی ایل میں نام ڈالنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

    واضح رہے کہ 22 فروری کو وزارت داخلہ نے بیب کی سفارش پر اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن قومی اسمبلی شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا تھا۔

  • شہبازشریف کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

    شہبازشریف کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

    لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے درخواست پر سماعت پیر کو ہوگی۔

    جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس مرزا وقاص رؤف پرمشتمل بینچ شہبازشریف کی درخواست پرسماعت کرے گا۔

    شہبازشریف کی جانب سے درخواست میں وفاقی حکومت، نیب، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے غیرقانونی طور پر نام ای سی ایل میں ڈالا ہے، آئین پاکستان کے تحت نقل وحرکت محدود کرنا غیرقانونی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ ای سی ایل میں نام ڈالنے کے حکومتی نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔

    یاد رہے کہ 28 فروری کو اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے لاہور ہائی کورٹ میں ای سی ایل میں نام ڈالنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

    شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ، ذرائع وزارت داخلہ

    واضح رہے کہ 22 فروری کو وزارت داخلہ نے بیب کی سفارش پر اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن قومی اسمبلی شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا تھا۔

  • نوازشریف کا سزامعطلی اور ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع

    نوازشریف کا سزامعطلی اور ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف نے ہائی کورٹ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے ہائی کورٹ کا درخواست ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

    سپریم کورٹ آف پاکستان میں نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی۔

    نوازشریف کی جانب سے دائر درخواست میں وفاق، نیب، جج احتساب عدالت، سپرنٹنڈنٹ جیل کوفریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ہائی کورٹ کا 25 فروری کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے، نوازشریف کوالعزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل کرکے ضمانت دی جائے۔

    درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوازشریف جیل میں قید ہیں، سنجیدہ نوعیت کی بیماریاں ہیں، میڈیکل بورڈ کے ذریعے نوازشریف کے کئی ٹیسٹ کرائے گئے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ قانون میں دیے گئے اختیار استعمال کرنے میں ناکام ہوئی، ہائی کورٹ نے فیصلہ دیتے ہوئے اپنے اختیارکے استعمال میں غلطی کی۔

    درخواست گزار کے مطابق ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے طے کردہ پیرامیٹرکا غلط اطلاق کیا، ہائی کورٹ نے ضمانت کے اصولوں کومدنظر نہیں رکھا۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے فرض کرلیا نوازشریف کواسپتال میں علاج کی سہولتیں میسرہیں، درحقیقت نوازشریف کودرکارٹریٹمنٹ شروع بھی نہیں ہوئی۔

    سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کوفوری علاج کی ضرورت ہے، علاج نہ کیا گیا تو صحت کوناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    مزید پڑھیں : اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی

    یاد رہے 25 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے طبی بنیادوں پرضمانت پررہائی سے متعلق فیصلہ سنایا تھا، فیصلے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا نوازشریف کوایسی کوئی بیماری لاحق نہیں جس کاعلاج ملک میں نہ ہوسکے۔

  • نوازشریف کی طبی بنیادوں پرسزامعطلی کی درخواست پرسماعت

    نوازشریف کی طبی بنیادوں پرسزامعطلی کی درخواست پرسماعت

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست ضمانت پرسماعت جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر سابق وزیراعظ‌م نوازشریف کی طبی بنیادوں پرسزامعطلی کی درخواست پرسماعت کر رہے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی جانب سے خواجہ حارث جبکہ نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل سردارمظفرعباسی عدالت میں موجود ہیں۔

    عدالت میں سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث دلائل دے رہے ہیں۔

    نیب نے چار روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں موقف اختیار کیا تھا کہ میڈیکل گراؤنڈ پر نوازشریف کو ضمانت نہیں دی جاسکتی، ان کی درخواست مسترد کردی جائے۔

    نیب کا کہنا تھا کہ گرفتار مجرم نوازشریف کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں وہ طبی بنیادوں پر ضمانت کے حق دار نہیں۔

    یاد رہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں سزا سنائے جانے کے بعد سابق وزیراعظم نے سزا معطلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

    نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیکل گراؤنڈ پرسزا معطلی کی درخواست دائر کی تھی۔

    خواجہ حارث نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ نوازشریف کی سزا معطلی والی پہلی درخواست واپس لے کر میڈیکل گراؤنڈ والی اپیل پرپیروی کرنا چاہتے ہیں۔

    نوازشریف کا علاج پاکستان میں ممکن ہے‘پروفیسرڈاکٹرمحمود ایاز

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں نواز شریف کے طبی معائنے پرتشکیل میڈیکل بورڈ کے سربراہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف کے تمام امراض کا علاج پاکستان میں ہوسکتا ہے۔

  • لاہورہائی کورٹ نے حج پالیسی 2019 کے خلاف دائر درخواست خارج کردی

    لاہورہائی کورٹ نے حج پالیسی 2019 کے خلاف دائر درخواست خارج کردی

    لاہور: لاہورہائی کورٹ نے حج پالیسی 2019 کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں حج پالیسی 2019 کے خلاف دائر درخواست پرسماعت کے دوران درخواست گزار نے کہا حکومت نے حج اخراجات پرسبسڈی نہیں دی۔

    درخواست گزار نے کہا حکومت نے حج اخراجات میں غیر ضروری اضافہ کر دیا، عدالت حج پالیسی 2019 کالعدم قرار دے۔

    لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ حکومت کہتی ہے کہ حج صاحب استطاعت پر فرض ہے، حکومت آئین کے تحت پالیسی بنانے میں خود مختار ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ انتطامی معاملہ ہے عدالت کیسے مداخلت کر سکتی ہے؟۔

    لاہور ہائی کورٹ میں حج پالیسی 2019 کو چیلنج کردیا گیا

    بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے حج پالیسی 2019 کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2019 جاری کی تھی جس کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی حج ادا کرسکیں گے۔

    مزید پڑھیں : وزارت مذہبی امورنے حج پالیسی 2019 جاری کردی

    حج پالیسی 2019 کے مطابق سرکاری حج اسکیم کو 60 فیصد اور نجی حج اسکیم کے لیے 40 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے جس کے تحت درخواستیں 25 فروری سے 6 مارچ تک وصول کی جاسکیں گی۔

    وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی 8 مارچ کو ہوگی، سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 اور نجی اسکیم کے تحت 71 ہزار 684 عازمین حج کے لیے جائیں گے۔