Tag: درخواست

  • شاہد خاقان عباسی نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا

    شاہد خاقان عباسی نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے این اے 53 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلٹ ٹربیونل میں اپیل دائر کردی۔

    شاہد خاقان عباسی نے اپنے وکیل کے ذریعے سے کاغذات نامزدگی مسترد کیےجانے کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے این اے 53 اسلام آباد سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔

    خیال رہے کہ ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرانے والے حلف نامے کی شق این کے تحت سابق وزیراعظم کے نامزدگی فارم مسترد کیے تھے۔

    حلف نامے کی شق این کہتی ہے کہ امیدواروں کو اپنے حلقے میں مفاد عامہ کے کاموں کی تفصیلات فراہم کرنا ہوتی ہے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں ہائی کورٹ کے ججز پرمشتمل 21 ٹربیونل بنائے گئے ہیں جہاں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف آج تک اپیلیں دائر کی جاسکیں گی اور ٹربیونلز 27 جون تک اپیلوں سے متعلق فیصلے کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نقیب کونہ بھولاجاسکتا ہےاورنہ اس کےخون کا سودا کرسکتے ہیں‘ والد نقیب اللہ

    نقیب کونہ بھولاجاسکتا ہےاورنہ اس کےخون کا سودا کرسکتے ہیں‘ والد نقیب اللہ

    کراچی : نقیب اللہ محسود کے والد نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو سب جیل میں قید رکھے جانے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ محسود کے والد نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ راؤ انوار کو گھر میں سب جیل بنا کر رکھنا غیرقانونی ہے۔

    محمد خان محسود نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ راؤ انوار کو سب جیل میں رکھے جانے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں جیل منتقل کیا جائے گا۔

    بعدازاں عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نقیب اللہ کے والد نے کہا کہ وہ نہ نقیب کو بھول سکتے ہیں اور نہ اس کے خون کا سودا کرسکتے ہیں۔

    نقیب اللہ کے والد محمد خان محسود نے کہا کہ اگر راؤ انوار طاقت ور ہے تو میں بھی محنت کش ہوں۔

    اس موقع پر گرینڈ جرگہ کے رہنما سیف الرحمان نے کہا کہ آج ہم نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی ہے، درخواست میں راؤ انوار کا گھر سب جیل بنانے کو چیلنج کیا ہے۔

    سندھ ہائی کورٹ نے نقیب اللہ محسود کے والد کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت نے راؤ انوار کو سب جیل منتقل کرنے سے متعلق اعتراضات اور انہیں بی کلاس کی فراہمی سے متعلق درخواستوں پرسماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 6 جون تک کے لیے ملتوی کردی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لاہورہائی کورٹ میں نوازشریف کےخلاف غداری کےمقدمےلیےدرخواست دائر

    لاہورہائی کورٹ میں نوازشریف کےخلاف غداری کےمقدمےلیےدرخواست دائر

    لاہور: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور نے لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے خلاف غداری کے مقدمے کے لیے درخواست دائر کردی۔

    خرم نواز گنڈا پورکی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ بیان دے کرغداری کی۔

    درخواست گزار کے مطابق نوازشریف نے ملک کوبدنام کرنے کے لیے متنازعہ بیان دیا، نوازشریف نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی۔

    درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ نوازشریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

    ملک دشمن بیان پر نواز شریف کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    دوسری جانب ملک دشمن بیان پر نوازشریف کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی گئی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نواز شریف کو گرفتار کرکےغداری کا مقدمہ چلایا جائے اورنواز شریف کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کی جائے۔

    ممبئی حملوں میں کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں‘ نوازشریف

    یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے ممبئی حملوں سے متعلق متنازع بیان پرملک کے سینئردفاعی، سیاسی تجزیہ کاروں اور سیاست دانوں کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے جس میں بیان کو ملک دشمنی قرار دیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امریکی سفارت کار کی گاڑی سے شہری کی ہلاکت، والد کی عدالت میں درخواست

    امریکی سفارت کار کی گاڑی سے شہری کی ہلاکت، والد کی عدالت میں درخواست

    اسلام آباد: امریکی سفارت کار کرنل جوزف کی گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہونے والے شہری عتیق بیگ کے والد نے عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں کرنل جوزف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی استدعا کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3 روز قبل امریکی سفارت کار کی گاڑی سے کچلے جانے والے شہری عتیق بیگ کے والد محمد ادریس نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

    درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت امریکی سفارت کار کرنل جوزف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا حکم دے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نشے سے مخمور کرنل جوزف نے میرے بیٹے عتیق بیگ کو ٹکر ماری۔ گاڑی کی ٹکر سے میرا بیٹا عتیق بیگ جاں بحق جبکہ اس کا کزن راحیل شدید زخمی ہوا۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ پولیس نے میڈیا کے دباؤ کے ڈر سے ایف آئی آر درج کی لیکن تحقیقات مکمل کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی جا رہی۔ عدالت پولیس کو شفاف تحقیقات کر کے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دے۔

    درخواست میں کرنل جوزف، ایس ایچ او کوہسار، آئی جی اسلام آباد اور سیکریٹری داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ 8 اپریل کو عتیق کی ہلاکت اس وقت ہوئی جب مبینہ طور پر نشے میں امریکی فوجی اتاشی کرنل جوزف نے ٹریفک سگنل کو توڑتے ہوئے اس پر گاڑی چڑھادی۔

    واقعے کے تھوڑی دیر بعد ایک اور گاڑی سفارتکار کو لینے پہنچ گئی۔ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے امریکی سفارت کار کا میڈیکل کروانے کی کوشش کی تو انہوں نے یہ کہہ کر منع کردیا کہ ہم سفارت کار ہیں آپ ہمیں گرفتار نہیں کر سکتے۔

    بعد ازاں دفتر خارجہ نے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو طلب کر کے واضح کیا کہ اس معاملے پر پاکستان کے قانون اور ویانا کنونشن کے مطابق عمل کیا جائے گا۔ امریکی سفیر نے ملکی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

    وفاقی حکومت نے کرنل جوزف کا نام واچ لسٹ میں ڈالنے کے بعد اس کا ڈرائیونگ لائسنس بھی منسوخ کردیا ہے، قاتل اب سفارتخانے کی پناہ میں ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عدالت نےعلی جہانگیرصدیقی کوامریکہ میں سفیرتعینات کرنے پرجواب طلب کرلیا

    عدالت نےعلی جہانگیرصدیقی کوامریکہ میں سفیرتعینات کرنے پرجواب طلب کرلیا

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نےعلی جہانگیر صدیقی کی امریکہ میں بطور پاکستانی سفیر تعیناتی پرسیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری خارجہ، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے علی جہانگیر صدیقی کو امریکہ میں پاکستانی سفیر تعینات کرنے سے متعلق درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔

    عدالت نےعلی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی کے معاملے پر اٹارنی جنرل، سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری خارجہ، وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری سمت علی جہانگیرصدیقی کو نوٹسز جاری کے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

    درخواست گزار کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے کاروباری شراکت دارکی امریکہ میں تعیناتی کی منظوری دی۔

    علی جہانگیرصدیقی کی تعیناتی کا طریقہ کار میرٹ کے برعکس ہے، تجربہ کار سفیروں کونظر انداز کرکے اقربا پروری کوفروغ دیا گیا، تعیناتی کو میرٹ کے خلاف ہونے پرکالعدم قرار دیا جائے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے علی جہانگیر صدیقی کو امریکہ میں پاکستانی سفیر تعینات کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 8 مارچ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بزنس مین جہانگیرصدیقی کے صاحبزادے علی جہانگیرصدیقی کو امریکہ میں پاکستان کا سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

    یاد رہے کہ علی جہانگیر صدیقی کو گزشتہ سال اگست میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا معاون خصوصی مقررکیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ریکارڈ ٹمپرنگ کیس: ظفرحجازی کی مقدمہ خارج کرنےکی درخواست مسترد

    ریکارڈ ٹمپرنگ کیس: ظفرحجازی کی مقدمہ خارج کرنےکی درخواست مسترد

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے چوہدری شوگرملزریکارڈ ٹمپرنگ کیس کے ملزم ظفر حجازی کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ملزم ظفرحجازی کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کے مطابق ریکارڈ ٹمپرنگ ہوئی ہے۔

    دوسری جانب سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کروں گا۔

    خیال رہے کہ 10 دسمبر2017 کو ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں گرفتار سابق چیئرمین ایس ای سی پی نے مقدمہ خارج کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق اور قوانین کو نظرانداز کرتے ہوئے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کی، انہوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ مقدمہ بے بنیاد ہے، لہذا اسے ختم کیا جائے۔

    یاد رہے کہ 14 دسمبرکو اسلام آباد ہائی کورٹ نے چوہدری شوگرملزریکارڈ ٹمپرنگ کیس کے ملزم ظفرحجازی کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پرعائد اعتراض ختم کرکے سماعت کے لیے مقررکی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • توہین عدالت کیس: نوازشریف، شہبازشریف کےخلاف درخواست خارج

    توہین عدالت کیس: نوازشریف، شہبازشریف کےخلاف درخواست خارج

    اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس میاں نثار کی سربراہی میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور شہبازشریف کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

    عدالت عظمیٰ میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پاناما فیصلے کے بعد نوازشریف عدالتی تضحیک کرتے رہے جس پرچیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جو بیانات عدالت سےمتعلق آرہے ہیں وہ ہمارے پاس موجود ہیں۔

    چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ مناسب وقت پرہم عدالت سے متعلق بیانات کو دیکھیں گے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار نے کہا کہ کہ شہبازشریف نے بیان دیا ججز، جرنیلوں نے انصاف نہیں کیا۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ بات تو سچ ہے، اس ملک کےساتھ کسی نے انصاف نہیں کیا، ہم نے حقیقی معنوں میں اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کیں، ذمہ داریاں ادا کی جاتیں تو آج یہ حالات نہ ہوتے۔

    سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • زینب کے والد نےتحفظ کےلیےسپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

    زینب کے والد نےتحفظ کےلیےسپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

    لاہور: ننھی زینب کے والد امین انصاری نے مجرم عمران کے اہل خانہ کی جانب سے ہراساں کیے جانے پرسپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق زینب کے والد امین انصاری نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں تحفظ کے لیے درخواست جمع کرا دی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مجرم عمران کے اہل خانہ مسلسل ہراساں کررہے ہیں۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ مجرم عمران کے سہولت کاروں سے متعلق تفتیش نہیں کی گئی، زینب کے والد نے مطالبہ کیا ہے کہ سہولت کاروں کو گرفتار کیا جائے۔


    زینب کےدرندہ صفت قاتل عمران کو 4 بارسزائےموت کا حکم


    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 17 فروری کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زینب قتل کیس میں درندہ صفت قاتل عمران کو 4 بارسزائے موت کا حکم سنایا تھا جبکہ مجرم عمران کو ایک بار عمر قید ،7سال قید، 32لاکھ جرمانے کی بھی سزا سنائی تھی۔

    زینب قتل کیس پاکستان کی تاریخ کا سب سے مختصرٹرائل تھا، چالان جمع ہونے کے سات روز میں ٹرائل مکمل کیا گیا تھا۔

    بعدازاں ننھی زینب کے والد کا کہنا تھا کہ قاتل کو سزا سنائے جانے پر100 فیصد مطمئن ہوں، خواہش ہے سزا پرعملدرآمد دنیا دیکھے، چاہتے تھے مجرم کو سرعام پھانسی ملے۔

    یاد رہے کہ پنجاب کے شہرقصور سے اغوا کی جانے والی 7 سالہ ننھی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا تھا، زینب کی لاش 9 جنوری 2018 کو ایک کچرا کنڈی سے ملی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ن لیگ کےحمایت یافتہ سینیٹراسد اشرف کی کامیابی الیکشن کمیشن میں چیلنج

    ن لیگ کےحمایت یافتہ سینیٹراسد اشرف کی کامیابی الیکشن کمیشن میں چیلنج

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ سینیٹر اسد اشرف کی کامیابی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیلنج کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی ڈاکٹرزرقا نے ن لیگ کے حمایت یافتہ سینیٹر اسد اشرف کی کامیابی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیلنج کردیا۔

    ڈاکٹرزرقا نے درخواست میں موقف اختیارکیا ہے کہ ڈاکٹر اسد اشرف کو نواز شریف نے ٹکٹ جاری کیا جبکہ َالیکشن کمیشن نے بطور آزاد امیدوار انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت دی۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ قانون الیکشن کمیشن کوازخود انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کی اجازت نہیں دیتا، درخواست گزار نے الیکشن کمیشن سے ڈاکٹر اسد اشرف کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کی استدعا کی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر زرقا تیمور کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں بھی معاملہ زیرسماعت ہے۔


    سینیٹ میں ن لیگ کا حمایت یافتہ امیدوار کامیاب


    خیال رہے کہ یکم مارچ کو مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی کی نااہلی کی صورت میں خالی ہونے والی نشست پر غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پنجاب اسمبلی سے ن لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار اسد اشرف سینیٹ کے لیے منتخب ہوئے تھے

    مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوارڈاکٹر اسد اشرف نے 298 ووٹ حاصل کیے تھے ، پی ٹی آئی کی ڈاکٹر زرقا 38 ووٹ حاصل کرسکیں تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • نوازشریف کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت 26 فروری تک ملتوی

    نوازشریف کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت 26 فروری تک ملتوی

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت 26 فروری تک ملتوی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروقی نے نا اہل وزیراعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت اور تقاریر پر پابندی کی درخواست پرسماعت کی۔

    جسٹس عامر فاروق نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ اسی طرح کی درخواست لاہور ہائی کورٹ میں بھی زیرسماعت ہے، پہلے لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کا انتظار کرلیتے ہیں۔

    بعدازاں عدالت نے نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت 26 فروری تک ملتوی کردی۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف دائر درخواست میں سیکریٹری اطلاعات اور چیئرمین پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست گزار مخدم نیاز کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ججز کی کردار کشی کو اپنا وتیرہ بنایا ہوا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ نا اہل وزیراعظم کی تقاریر پر آئینی طور پر پابندی لگائی جائے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف نااہلی کے بعد عدالتوں کے خلاف زہرافشانی کررہے ہیں، انہیں توہین عدالت میں سزا دی جائے اورآرٹیکل 63 ون جی کے تحت بھی نا اہل کیا جائے۔


    کسی سے نہیں ڈرتا عوام کی خدمت کرنا جانتا ہوں، نواز شریف


    خیال رہے کہ دوروز قبل شیخوپورہ میں سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امپائر کی انگلی والوں کو رخصت کرنے کا وقت آگیا ہے، 2018 کے الیکشن میں عوام انہیں خدا حافظ کہہ دیں گے، ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں فولادی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔