Tag: درخواست

  • احتساب عدالت نےاسحاق ڈارکی جائیداد ضبطگی کےخلاف درخواست مسترد کردی

    احتساب عدالت نےاسحاق ڈارکی جائیداد ضبطگی کےخلاف درخواست مسترد کردی

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کے خلاف دائردرخواست مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

    احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے تمام اعتراضات مسترد کرتے ہوئے فیصلہ سنایا کہ جائیداد ضبطگی کا فیصلہ یہ تھا کہ جائیداد فروخت نہ کی جائے۔

    معزز جج محمد بشیر نے ریمارکس دیے کہ عدالت کا وہ فیصلہ برقرار رہے گا، جائیداد فروخت نہیں کی جا سکتی۔

    خیال رہے کہ 7 فروری کوہونے والی سماعت میں اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ ہجویری فاونڈیشن ایک ادارہ ہے جس میں خریدو فروخت نہیں کرسکتے۔

    نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ جائیداد ضبطگی کے 14 دن کے اندر رجوع کرنا چاہیے تھا جو انہوں نے نہیں کیا۔

    اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح کا کہنا تھا کہ ہمیں آرڈر دیر سے ملا ورنہ ہم فوراََ رجوع کرتے، عدالت نے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔


    اسحاق ڈارکےخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 23 فروری تک ملتوی


    واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی ۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

    وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

    لاہور: عدلیہ مخالف بیان بازی کرنے پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی اور تقاریر کی نشریات پر پابندی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف عدلیہ مخالف بیان بازی کرنے پر توہین عدالت کی درخواست جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے عدلیہ مخالف بیان دے کر توہین عدالت کی جو کہ آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

    درخواست کے مطابق توہین آمیز نشریات پر پابندی عائد کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے پیمرا کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدر آمد کا حکم دے رکھا ہے جس کے تحت عدلیہ پر تنقید نہیں کی جا سکتی۔ عدالتی حکم کے باوجود وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی عدلیہ پر تنقید کر رہے ہیں۔

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ پیمرا نے عدلیہ پر تنقید روکنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے، اس لیے کارروائی کی جائے اور عدالت اپنے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے پیمرا سے تفصیلات طلب کرے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے اور ان کے عدلیہ مخالف بیانات نشر کرنے پر پابندی عائد کرے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • انتخابی اصلاحات ایکٹ کی آئینی حیثیت سپریم کورٹ میں چیلنج

    انتخابی اصلاحات ایکٹ کی آئینی حیثیت سپریم کورٹ میں چیلنج

    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں انتخابی اصلاحات بل کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت سے بل کی 13 دفعات کو غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات بل کی آئینی حیثیت کے خلاف اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی جس میں انہوں نے بل کی 13 دفعات کو غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کی۔

    درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بل کے ذریعے سیاست دانوں نے الیکشن کمیشن کی خودمختاری مکمل ختم کردی اور بل کے بعد الیکشن کمیشن کی حیثیت غلام کی ہوچکی ہے۔

    انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن اب اپنی مرضی سے معمولی نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں کرسکتا اور الیکشن کمیشن کو آئین سے نکال کر وزارتوں اور محکموں کے ماتحت کردیا گیا ہے۔

    درخواست گزار کے مطابق کرپشن کی سزا پر نااہلی کی مدت 5 برس کرنا بھی آئینی خلاف ورزی ہے جبکہ نا اہل شخص کو سیاسی جماعت کا سربراہ بنانا آئینی روح کو مسخ کرنے کے مترادف ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل 3 اکتوبر2017 کو انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 کی منظوری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔


    پیپلزپارٹی نے بھی انتخابی اصلاحات بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا


    بعدازاں 10 اکتوبر 2017 کوانتخابی اصلاحات بل2017 کے خلاف پیپلزپارٹی نے درخواست دائر کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ کابینہ کوپارٹی صدرنوازشریف سےہدایات لینے سے روکا جائے۔


    مزید پڑھیں : ایم کیوایم اور پی ٹی آئی نے انتخابی اصلاحات بل ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا


    یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف ، ایم کیو ایم ، پاکستان عوامی تحریک اور شیخ رشید الیکشن اصلاحات بل 2017 کیخلاف درخواست دائر کر چکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کےمختلف بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات عدالت میں پیش

    نوازشریف کےمختلف بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات عدالت میں پیش

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے عدالت میں پیش کردہ دستاویزات کے خلاف سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی معاون وکیل کی دائردرخواست خارج کردی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب کے عدالت جج محمد بشیر نا اہل وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کررہے ہیں۔

    عدالت میں سماعت کے آغاز پر نوازشریف کی معاون وکیل عائشہ حامد نے استغاثہ کی گواہ نورین شہزاد کی جانب پیش کردہ دستاویزات کے خلاف درخواست دائر کی۔

    عائشہ حامد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نورین شہزاد کا نام گواہوں میں شامل نہیں ہے کس حیثیت میں یہ دستاویزات پیش کررہی ہیں۔

    نوازشریف کی معاون وکیل نے کہا کہ نورین شہزاد اپنے ادارےکا اتھارٹی لیٹرپیش کرنے میں ناکام رہیں، ان کی دستاویزات کوریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا جاسکتا، دستاویزات کوریکارڈ سےخارج کیا جائے۔

    عائشہ حامد نے کہا کہ نورین شہزاد کو پیش کرنے سے پہلے ہمیں نوٹس نہیں کیا، کل بھی یہ خاتون عدالت میں تھیں مگرہمیں نہیں بتایا گیا۔

    نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ اب بینک کی منیجرنورین شہزاد ہیں اس لیے ان کی دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔

    احتساب عدالت نے نوازشریف کی معاون وکیل کی درخواست مسترد کردی اور نورین شہزاد کی دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیا گیا۔

    استغاثہ کے گواہ ملک طیب نے نوازشریف کے مختلف بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات عدالت میں پیش کردیں۔

    احتساب عدالت میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق 12مئی 2012 کو 50 ہزار کے3 چیک جاری ہوئے، 8 دسمبر 2012 کو 50 ہزار کے 6 چیک جاری ہوئے۔

    استغاثہ کے گواہ ملک طیب نے عدالت میں بتایا کہ 12مئی 2012 کو1.5 ملین کا چیک کیش کرایا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • احتساب عدالت میں کیپٹن صفدرکی حاضری سےاستثنیٰ کےلیےدرخواست دائر

    احتساب عدالت میں کیپٹن صفدرکی حاضری سےاستثنیٰ کےلیےدرخواست دائر

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن صفدر نے بھی نیب ریفرنسز میں حاضری سے استثنیٰ کے لیے احتساب عدالت میں درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کررہے ہیں۔

    کیپٹن صفدر نے اپنے وکیل کے ذریعے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جس میں عدالت سے 15 روز کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی استدعا کی گئی ہے۔

    احتساب عدالت میں کیپٹن صفدر کی عدم پیشی پرفیصل عرفان ایڈووکیٹ پیش ہوں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سماعت پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ایک ہفتے کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی تھی۔

    عدالت نے مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست میں ردوبدل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کا استثنیٰ 15 دسمبر تک برقرار رکھا تھا۔


    شریف خاندان کےخلاف نیب ریفرنسزکی سماعت


    واضح رہے کہ احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت جاری ہے جبکہ آج 3 گواہوں کے بیان ریکارڈ کیے جائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • قطری شہزادوں کو شکار سے روکنے کیلئے درخواست پر10دن میں جواب طلب

    قطری شہزادوں کو شکار سے روکنے کیلئے درخواست پر10دن میں جواب طلب

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے قطری شہزادوں کو شکار سے روکنے کے لیے درخواست پر وفاق، سیکرٹری خارجہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10دن میں جواب طلب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماعت اسلام آبادہائیکورٹ کے سنگل رکنی بنچ جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے قطری شہزادوں کو شکار سے روکنے کے لیے درخواست پر سماعت کی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر وفاق، سیکرٹری خارجہ اوروزیر اعلیٰ پنجاب کو نوٹس کردیا اور 10دن میں جواب طلب کرلیا۔

    جس پر وکیل جی ایم چودھری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ جواب طلب کرنے سےمعاملہ حل نہیں ہوگا، عدالت حکم امتناع دے اور محکمہ داخلہ پنجاب کانوٹی فکیشن غیر آئینی قرار دیا جائے۔

    جی ایم چودھری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ اس کیس کی سماعت مکمل ہونے تک عدالت قطری شہزادے کو شکار سے روکے‌۔

    عدالت نے کیس سے متعلق مزید دستاویزات طلب کرتے ہوئے سماعت 10دن کے لیے ملتوی کر دی۔

    قطری شہزادوں کو پاکستان میں شکار سے روکنے کے لیے درخواست دائر

    گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں قطری شہزادوں کو پاکستان میں شکار سے روکنے کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی ، درخواست جی ایم چودھری ایڈووکیٹ نے دائر کی، جس میں وفاق، سیکرٹری خارجہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کوفریق بناتے ہوئے کہا گیا کہ چوبیس نومبر کو خبر چھپی کہ پنجاب حکومت نے شکار کی اجازت دی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ شیخ حماد کو بہاولنگر،شیخ جاسم کو بھکر، جھنگ اور لیہ کا علاقہ دیاگیا،اجازت جانوروں کی حفاظت ایکٹ انیس سو بارہ کی خلاف ورزی ہے، یہ وہی ہیں جن کا پاناماکیس میں ذکرہوا لیکن یہ پیش نہیں ہوئے۔

    درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ہونے والے معاہدوں کی تفصیلات اور شہزادوں کی سیکیورٹی کیلئے اخراجات کی تفصیل طلب کرے، یہ بھی معلوم کیا جائے کہ جو فصلیں تباہ کی جاتی ہیں اس کی کتنی رقم ملتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سوئٹزرلینڈ نےبراہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کردی

    سوئٹزرلینڈ نےبراہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کردی

    زیورخ : پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث براہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی درخواست سوئٹزرلینڈ نے مسترد کردی۔

    تفصیلات کےمطابق سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے کالعدم بلوچ ریپبلکن پارٹی (بی آر پی) کے سربراہ براہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کردی۔

    سوئس حکام کے مطابق براہمداغ بگٹی پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے، سوئٹزرلینڈ کی حکومت اس سے قبل مہران مری کی بھی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کرچکی ہے۔


    براہمداغ اورحربیار پاکستان دشمنی میں تمام حدیں پار کرگئے


    خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ میں پاکستان کے خلاف عوامی مقامات اور بسوں پر اشتہارات لگانے میں براہمداغ بگٹی کا کردار سامنے آچکا ہے، پاکستان حکومت کی جانب سے سفارتی سطح پران ملکوں کے سفیروں سے احتجاج بھی کیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 21 ستمبر کو جلاوطن بلوچ قوم پرست رہنما براہمداغ بگٹی نے بھارتی حکام کو سیاسی پناہ کے لیے درخواست دی تھی۔

    واضح رہے کہ براہمداغ بگٹی کئی سالوں سے خود ساختہ جلاوطنی اختیار کیے ہوئے ہیں، وہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کے لیے کی گئی بارہا پیشکشوں کو مسترد کرچکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عائشہ گلالئی کی نااہلی کے لیے عمران خان کی درخواست مسترد

    عائشہ گلالئی کی نااہلی کے لیے عمران خان کی درخواست مسترد

    اسلام آباد : عائشہ گلالئی کو نا اہل کرنے سے متعلق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی درخواست الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسترد کردی۔

    تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے عائشہ گلالئی کی نا اہلی کے لیے دائر عمران خان کی درخواست کی سماعت کی۔

    الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف اور عائشہ گلالئی کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد رواں ماہ 17 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا۔

    الیکشن کمیشن کے 5 میں سے3 ممبران نے درخواست خارج کرنے کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے ریفرنس کو مسترد کردیا۔

    قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان میں عائشہ گلالئی کے نا اہلی کے لیے دائر درخواست کی سماعت ہوئی اور عمران خان کے وکیل کی جانب سے دلائل دیے گئے تھے۔


    تحریک انصاف میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں، عائشہ گلالئی


    خیال رہے کہ رواں برس یکم اگست کو عائشہ گلالئی نے پریس کانفرنس کے دوران پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان پرسنگین الزمات عائد کیے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں سال 28 اگست کو پاکستان تحریک انصاف نے عائشہ گلالئی کی پارٹی رکنیت منسوخ کردی تھی جبکہ انہیں ڈی سیٹ کرانے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • الیکشن کمیشن نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کی درخواست مسترد کردی

    الیکشن کمیشن نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کی درخواست مسترد کردی

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے وزارت داخلہ کے اعتراضات دور کیے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بینچ نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

    الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران ملی مسلم لیگ کے وکیل راجہ عبدالرحمٰن پیش ہوئے سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا آپ کی جماعت سے متعلق وزارت داخلہ کا خط آپ کے علم میں ہے؟۔

    ملی مسلم لیگ کے وکیل نے جواب دیا کہ وزارت داخلہ نے پارٹی کی رجسٹریشن کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاسی جماعت کی رجسٹریشن سے متعلق تمام قانونی تقاضے پورے کیےہیں ہمارے پارٹی عہدیدار کسی کالعدم تنظیم کے رکن نہیں۔

    چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ وزارت داخلہ کے خط سے تو لگتا ہے کہ آپ کی جماعت کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کےاعتراضات سنجیدہ نوعیت کے ہیں، وزارت داخلہ سے کلیئرنس کے بعدرجوع کیا جائے۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے پارٹی کی رجسٹریشن کی درخواست مسترد کردی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ملی مسلم لیگ پر پابندی لگانے کی تجویز دی تھی۔

  • ظفرحجازی کی وعدہ معاف گواہ کےخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

    ظفرحجازی کی وعدہ معاف گواہ کےخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

    اسلام آباد: سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کی وعدہ معاف گواہ کےخلاف توہین عدالت کی درخواست عدالت نے خارج کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کی وعدہ معاف گواہ کےخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کے دوران ریماکیس دیے کہ آپ بتائیں کس آرڈر کی خلاف ورزی کی گئی جس پر ظفرحجازی کے وکیل احمد حسن کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست خارج کردی۔

    خیال رہے کہ 9 جولائی 2017 کوسپریم کورٹ کی ہدایت پر ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی جانے والی ایف آئی اے کی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو ریکارڈ ٹمپرنگ میں ملوث قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی تجویز دی تھی۔


    چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کوگرفتارکر لیا گیا


    یاد رہے کہ 21 جولائی 2017 کو چو ہدری شوگرمل ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) ظفر حجازی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ 24 جولائی کو سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو معطل کر کے جونیئر کمشنر ظفرعبداللہ کو قائم مقام چیئرمین مقرر کردیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔