Tag: درد

  • مختلف اسکرینز سے بوجھل آنکھوں کو کیسے آرام دیا جائے؟

    مختلف اسکرینز سے بوجھل آنکھوں کو کیسے آرام دیا جائے؟

    آج کل مختلف اسکرینز کا کئی گھنٹے استعمال بے حد عام بن گیا ہے، چاہے وہ دفاتر میں کمپیوٹر اسکرینز ہوں، فارغ وقت میں ٹی وی اسکرینز یا پھر بے مقصد اسکرولنگ کے لیے اسمارٹ فون کی اسکرینز۔

    مسلسل اسکرینز کے استعمال سے آنکھیں تھک جاتی ہیں جو ان کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔

    آنکھوں میں تناؤ یا درد جسے آئی اسٹرین کہاجاتا ہے، آنکھوں کی ایک عام حالت ہے، جو عام طور پر طویل عرصے تک کسی سرگرمی پر شدت سے توجہ مرکوز کرنے کے بعد محسوس ہوتی ہے۔

    یہ اسکرین دیکھنے کے عالاوہ کتاب پڑھنے یا طویل عرصے تک کار چلانے سے بھی ہو سکتا ہے۔

    ہر فرد آنکھوں کے تناؤ سے مختلف طرح متاثر ہوتا ہے جس کی سب سے عام علامات یہ ہیں۔

    آنکھوں میں درد، تھکن، خارش، آنکھوں کا خشک ہونا یا پانی بہنا، دوہری یا دھندلی نظر، سر درد، کمر، کندھوں یا گردن میں درد، روشنی کی حساسیت، توجہ مرکوز کرنے اور پڑھنے میں دشواری اور آنکھ سے رابطہ برقرار رکھنا مشکل ہونا۔

    امریکن آپٹو میٹرک ایسوسی ایشن کے مطابق، خشک آنکھیں، سر درد اور دھندلا پن آنکھوں میں تناؤ کی سب سے عام علامات ہیں۔

    ان علامات کو آنکھوں کی دیکھ بھال کے کچھ نکات کو استعمال کر کے کنٹرول کیا جاسکتا ہے، لیکن اگر آپ کی آنکھوں میں مسلسل درد رہتا ہے تو آپ کو آنکھوں کے ماہر سے مشورہ کرنا چاہیئے تاکہ مستقبل میں آنکھوں کی تھکاوٹ سے بچ سکیں۔

    وہ طریقے کچھ یوں ہیں۔

    20-20-20 کا اصول

    یہ اصول کافی عام ہے اور تقریباً سبھی نے اس آنکھوں کی ورزش کے بارے میں سنا ہے، لیکن حقیقت میں کبھی اس پر عمل نہیں کیا ہے۔

    اس کے لیے آپ کو 20 سیکنڈ کے لیے 20 فٹ دور کسی چیز کو دیکھنے کے لیے ہر 20 منٹ میں وقفہ لینا ہوتا ہے۔

    ایسا کرنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اس طرح اسکرین کے سامنے سے نہ صرف نظروں کو ہٹایا جاتا ہے بلکہ دور 20 سیکنڈ تک دیکھنا بصارت کو بہتر بناتا ہے اور مستقل اسکرین دیکھنے سے آنکھوں پر پڑنے والی تناؤ کو کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

    مناسب فاصلہ برقرار رکھیں

    ڈیجیٹل آلات پر کام کرتے وقت درست فاصلہ اور مناسب پوزیشن کو برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے، اسکرین کو آنکھوں سے چند فٹ کے فاصلے پر رکھنا چاہیئے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیئے کہ اسکرین کو آنکھوں کی سطح پر یا ان سے تھوڑا نیچے ہونا چاہیئے۔

    آنکھوں کے لیے یوگا کی مشق

    آپ کی بصارت اور آنکھوں کو سہارا دینے والے پٹھے آنکھوں کے یوگا کے ذریعے بہتر ہوسکتے ہیں، یہ آپ کے تناؤ کی سطح کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد فراہم کر سکتے ہیں اور آنکھوں کے دباؤ کو کم کرسکتے ہیں۔

    آنکھوں کی یوگا کی سادہ مشقوں میں پلک جھپکنا اور ہتھیلیوں کو گرم کر کے آنکھوں پر رکھنا شامل ہیں۔

    مناسب روشنی میں کام کریں

    نامناسب روشنی، جو یا تو بہت مدھم ہو بہت زیادہ آنکھوں کے تناؤ کا سبب بن سکتی ہے۔ مزید، اگر آپ کسی چیز پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں جیسے پڑھنا تو روشنی آپ کے پیچھے سے آنی چاہیئے۔ نیز، اس بات کو یقینی بنائیں کہ جو اسکرینز دیکھی جا رہی ہیں وہ مناسب طریقے سے روشن ہیں۔

    آنکھوں کے قطرے استعمال کریں

    اسکرین کو زیادہ دیر تک دیکھنے سے آپ ایک منٹ میں کتنی بار آنکھیں جھپکاتے ہیں اس میں ڈرامائی کمی واقع ہو سکتی ہے، جب آپ کم آنکھیں جھپکاتے ہیں تو یہ آنکھوں کی خشکی کا سبب بنتی ہیں۔

    آنکھوں کے قطرے جیسے مصنوعی آنسو استعمال کرنے سے آپ کے ان مسائل کوحل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

  • عاصم اظہر نے ’درد‘ گانے کے بعد معنی خیز پیغام شیئر کردیا؟

    پاکستانی معروف گلوکار عاصم اظہر نے ’درد‘ گانے کے بعد معنی خیز پیغام شیئر کردیا؟۔

    معروف گلوکار عاصم اظہر اور درفشاں سلیم کا نئے گانے ’درد، کبھی دِل کو دکھانا تو وفا بھی دینا‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے اور اسے یوٹیوب پر ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

    گانے کے بول کنال ورما نے لکھے ہیں جبکہ اس میں عاصم اظہر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے میوزک پروڈیوسر قاسم اظہر ہیں جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض یاسر جسوال نے انجام دیے ہیں۔

    گزشتہ روز عاصم اظہر اور اداکارہ درفشاں سلیم نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں گانے کی ویڈیو شیئر کی تھی۔

    عاصم اظہر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مداحوں کے نام پیغام میں لکھا تھا کہ ’ہیلو دوستوں! میں نے آج اپنا نیا سنگل (گانا) ریلیز کیا، مجھے بتائیں آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں۔‘

    تاہم اب انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام شیئر کیا اور لکھا کہ ’درد میرا تو ہے۔‘

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے گلوکار کی پوسٹ پر کمنٹس کیے جارہے ہیں اور گانے کے بول اور ان کی آواز کی تعریف کی جارہی ہے۔

  • ’کبھی دِل کو دُکھانا، وفا بھی دینا‘ عاصم اظہر اور درفشاں کا گانا ریلیز

    معروف گلوکار عاصم اظہر اور درفشاں سلیم کا نیا گانا ’درد‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے۔

    گلوکار عاصم اظہر اور درفشاں سلیم نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ ’درد‘ گانے کو 12 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا تاہم اب مداحوں کا انتظار ختم ہوگیا ہے اور مداحوں کی جانب سے گانے کی تعریف کی جارہی ہے۔

    گانے کے بول کنال ورما نے لکھے ہیں جبکہ اس میں عاصم اظہر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، میوزک پروڈیوسر قاسم اظہر ہیں جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض یاسر جسوال نے انجام دیے ہیں۔۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Durefishan Saleem (@durefishans)

     گانا ریلیز ہوتے ہی مداحوں ہٹ ہوگیا اور اسے اب تک  ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر سے ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

    اداکارہ درفشاں سلیم نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں گانے کی ویڈیو شیئر کی ، مداح گانے میں اداکارہ کی ویڈیو پسند کررہے ہیں اور تعریفی کمنٹس کررہے ہیں۔

    عاصم اظہر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مداحوں کے نام پیغام میں لکھا کہ ’ہیلو دوستوں! میں نے آج اپنا نیا سنگل (گانا) ریلیز کیا، مجھے بتائیں آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں۔‘

    واضح رہے کہ درفشاں سلیم نے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں مہک کا کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی، ڈرامے میں دانش تیمور ’شمشیر‘ کے کردار میں جلوہ گر تھے دیگر کرداروں میں نعمان اعجاز، عتیقہ اوڈھو، شہود علوی، لیلیٰ واسطی، زینب قیوم، لائبہ خان، حماد شعیب ودیگر شامل تھے۔

  • دوستی کا عالمی دن: دوست آپ کے درد کی دوا

    دوستی کا عالمی دن: دوست آپ کے درد کی دوا

    دوستوں سے ملنا آپ کو ذہنی طور پر پرسکون اور خوش کرسکتا ہے تاہم ماہرین کا دعویٰ ہے کہ دوست آپ کے درد کے لیے ایک قدرتی مداوا بھی ہیں کیونکہ درد کش ادویات کھانے کے مقابلے میں بڑا حلقہ احباب رکھنا زیادہ بہتر ہو سکتا ہے۔

    آکسفورڈ یونیورسٹی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق دوستوں کا زیادہ بڑا حلقہ رکھنے والے لوگ درد کو کم محسوس کرتے ہیں۔

    تحقیق میں پتہ چلا کہ زیادہ دوستوں کے ساتھ میل جول رکھنے والے لوگوں میں درد برداشت کرنے کی صلاحیت زیادہ بہتر ہوتی ہے۔

    تحقیق میں دیکھا گیا کہ زیادہ دوستوں کے ساتھ بات چیت کرنے والے لوگوں میں اینڈورفین، جسم کے مرکزی اعصابی نظام میں پیدا ہونے والا ایک کیمیکل کے اخراج کی سطح زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ درد کو کم محسوس کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: دفتر کا تناؤ زدہ ماحول بہترین دوستی کا سبب

    اینڈورفین ایک کیمیائی مادہ ہے جو سخت ورزش، جذباتی کشمکش اور درد کی حالت میں قدرتی طور پر خارج ہوتا ہے۔ یہ مادہ جذبات کے ساتھ منسلک ہے جو درد کے احساس کو کم کرتا ہے اور طمانیت اور آسودگی کا احساس دلاتا ہے۔

    تحقیق میں یہ بھی دیکھا گیا کہ جسمانی طور پر ان فٹ افراد اور وہ لوگ جنہوں نے خود کو ڈپریشن کا شکار بتایا تھا، ان میں کم دوست بنانے کا رجحان ملا۔

    تو پھر کیا خیال ہے؟ تکلیف کے موقع پر دوستوں سے ملنا ایک سستا نسخہ ہوسکتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جسم کی عام تکالیف کی اصل وجہ جانیں

    جسم کی عام تکالیف کی اصل وجہ جانیں

    کسی حادثے کے بعد جسم کے کسی حصے میں درد محسوس کرنا عام بات ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں آپ کے جسم میں درد بعض اوقات آپ کی ذہنی کیفیت کا بھی نتیجہ ہوسکتا ہے۔

    ہمارا جسم ہماری دماغی کیفیت کے مطابق ردعمل دیتا ہے۔

    جب ہم خوش ہوتے ہیں تو ہمارا جسم بھی پرسکون اور آرام دہ حالت میں ہوتا ہے لیکن جب ہم دماغی طور پر پریشان یا غیر مطمئن ہوتے ہیں تو ہمارا جسم بھی کئی تکالیف کا شکار ہوسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں: چھوٹی چھوٹی تکالیف کا آسان علاج

    ممکن ہے آپ بھی جسم کی مختلف تکالیف میں مبتلا ہوں اور ڈاکٹر کی مہنگی مہنگی دوائیں بھی ان کو ختم نہ کر پا رہی ہوں تو پھر آپ کے لیے جاننا ضروری ہے کہ آپ کی اس جسمانی تکلیف کی اصل وجہ کیا ہے۔


    سر درد

    سر درد ایک عام تکلیف ہے اور ہر دوسرا شخص اس کی شکایت کرتا نظر آتا ہے۔ یاد رکھیں ذہنی تناؤ، دماغ پر کسی قسم کا دباؤ یا ذہنی تھکن شدید سر درد پیدا کرسکتی ہے۔

    اس سے چھٹکارہ پانے کے لیے ضروری ہے کہ مذکورہ مسئلے کی طرف سے اپنا دماغ ہٹا کر دوسری طرف لگایا جائے، کوئی کتاب پڑھی جائے، کسی سرسبز مقام پر چہل قدمی کی جائے، کوئی مزاحیہ فلم دیکھی جائے یا ہلکی موسیقی سنی جائے۔


    گردن یا کندھوں میں درد

    کسی مسئلے کے بارے تمام وقت سوچتے رہنا اور اسے اپنے اوپر حاوی کرلینا کندھوں اور گردن میں درد کا سبب بنتا ہے۔ ایسے افراد کو اپنے کندھوں کی رگیں کھنچتی ہوئی محسوس ہوتی ہیں۔

    اس سے نجات کا آسان طریقہ یہ ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتوں اور مسئلوں کو درگزر کیا جائے اور مثبت پہلوؤں کی طرف نظر رکھی جائے۔


    کندھوں کا بھاری پن

    کسی مسئلے کو اکیلے سلجھانے کی کوشش کرنا اور اسے کسی سے شیئر نہ کرنا بعض دفعہ کندھوں کے بھاری پن کا سبب بن سکتا ہے۔

    آپ کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہر مسئلہ آپ اکیلے حل نہیں کر سکتے اور کسی مشکل وقت میں کسی سے مدد لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چھوٹی چھوٹی تکالیف کا آسان علاج

    چھوٹی چھوٹی تکالیف کا آسان علاج

    ہمارے جسم کا ہر حصے میں موجود رگیں ہمارے دل و دماغ سے جا کر جڑتی ہیں۔ دراصل ہمارے جسم کے تمام اعضا رگوں کے ذریعہ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہوتے ہیں اور بعض دفعہ کسی ایک عضو کے تکلیف میں مبتلا ہونے کی صورت میں کسی دوسرے عضو میں بھی تکلیف شروع ہوجاتی ہے۔

    وجہ یہی ہے کہ ہمارے جسم کی تمام نسیں اور رگیں ایک دوسرے سے متصل ہوتی ہیں۔

    ماہرین کے مطابق ہمیں روزمرہ میں پیش آنے والی چھوٹی چھوٹی تکالیف کا تعلق بھی انہی رگوں سے ہوتا ہے جنہیں اگر درست طریقہ سے آرام دیا جائے تو ہم اس تکلیف سے چھٹکارہ پا سکتے ہیں۔

    ایسا ہی کچھ طریقہ جاپانی طریقہ علاج ریکی میں بھی اپنایا جاتا ہے جس میں جسم کے مخصوص حصوں کے ذریعہ جسمانی و ذہنی توانائی میں اضافہ کیا جاتا ہے۔

    چین میں بھی اسی سے ایک ملتا جلتا طریقہ ایکو پنکچر استعمال کیا جاتا ہے جس میں وہ مخصوص رگوں میں سوئیاں پیوست کرتے ہیں۔ درست طریقہ اور ماہر علاج سے اگر یہ عمل کروایا جائے تو یہ جسم کے لیے بے حد فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ علاج ہم اپنے گھر میں بھی اپنا سکتے ہیں بس آپ کو علم ہونا چاہیئے کہ کس تکلیف کا تعلق کس حصہ کی رگ سے ہے۔


    استھما

    اگر آپ کو استھما کی شکایت ہے تو دورے کی صورت میں پاؤں کے اس حصہ پر مساج کریں۔

    1

    یہ یقیناً دورے کی کمی میں معاون ثابت ہوگا۔


    میگرین

    میگرین کی صورت میں ہاتھوں کی تمام انگلیوں کی پوروں پر مساج کریں۔

    Untitled-1


    جوڑوں میں تکلیف

    اگر آپ جوڑوں میں تکلیف یعنی گٹھیا کے مرض میں مبتلا ہیں تو پاؤں کے اس حصہ پر مساج کریں۔

    3


    ہائی بلڈ پریشر

    پاؤں کے اس حصہ پر مساج کرنا جسم میں خون کی روانی کو معمول کے مطابق کرتا ہے یوں آپ کا ہائی بلڈ پریشر کم ہوجاتا ہے۔

    4


    بے خوابی

    اگر آپ بے خوابی کا شکار ہیں تو ہاتھ کی چھوٹی انگلی کے نیچے اس حصہ پر مساج کریں۔

    5

    یہاں موجود رگ آپ کے دماغ کو سونے کی طرف راغب کرے گی۔


    ڈپریشن

    ڈپریشن سے نجات پانے کے لیے پاؤں کی انگلیوں کے سروں پر مساج کریں۔

    6

    یہ آپ کے دماغ میں سیروٹونین نامی ہارمون پیدا کرے گا جو خوشی پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔


    متلی

    متلی کی صورت میں پاؤں کے اس حصہ پر مساج کریں۔

    ۷


    نزلہ

    نزلہ زکام ہونے کی صورت میں اگر چہرے کے عضلات تکلیف کا شکار ہوں تو انہیں آرام پہنچانے کے لیے پاؤں کے انگوٹھے کے سرے پر مساج کریں۔

    8


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔