Tag: دردناک ویڈیو

  • کتوں  نے سرکاری اسپتال میں نوزائیدہ بچے کو بھنبھوڑ ڈالا، دردناک ویڈیو

    کتوں نے سرکاری اسپتال میں نوزائیدہ بچے کو بھنبھوڑ ڈالا، دردناک ویڈیو

    بھارت میں سرکاری اسپتال انتظامیہ کی بد انتظامی کے باعث اسپتال میں موجود آوارہ کتوں نے 4 دن کے نوزائیدہ بچے کو بھنبھوڑ کر مار ڈالا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں تلنگانہ کے ایک مشہور سرکاری اسپتال میں آوارہ کتوں نے ایک نوزائیدہ کو بچہ کھالیا۔

    پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ ورنگل کے مشہور ایم جی ایم اسپتال میں گزشتہ روز پیش آیا، جب اسپتال کے احاطے میں چار دن کے نوزائیدہ بچے کو آوارہ کتوں نے بھنبوڑ ڈالا۔

    اسپتال میں موجود تعینات پولیس عملے نے اسپتال کے ویران مقام پر آوارہ کتوں کو نومولود کو کھاتے ہوئے پایا اور ان کو بھگا دیا۔

    رپورٹس کے مطابق ابھی تک اس بات کا علم نہیں ہوسکا ہے کہ نوزائیدہ زندہ تھا یا مردہ اور اس مقام پر کیسے آیا۔ کتے چونکہ جسم کے نچلے حصے کو کھا گئے تھے اس لیے یہ پہچاننا مشکل ہو گیا ہے کہ نوزائیدہ لڑکا تھا یالڑکی۔ پولیس نے مسخ شدہ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دیا ہے۔

    کتے کے کاٹنے کے بعد لڑکی چہرہ تبدیل ہونے لگا

    پولیس کا کہنا ہے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا اور اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ آیا کسی نے نوزائیدہ کو ہاسپٹل میں چھوڑ دیا تھا یا کتوں نے ہاسپٹل سے نوزائیدہ کو اٹھایا تھا۔

  • تم کیوں چلے گئے؟ غزہ میں بیٹے کی لاش دیکھ کر باپ پر سکتہ طاری، دردناک ویڈیو

    تم کیوں چلے گئے؟ غزہ میں بیٹے کی لاش دیکھ کر باپ پر سکتہ طاری، دردناک ویڈیو

    اسرائیل کی جانب سے کی گئی بمباری کے سبب اب ہزاروں فلسطینی شہری اپنی زندگیوں سے محروم ہوچکے ہیں، ایسی صورتحال میں خوفناک اور دل دہلا دینے والے مناظر کی ویڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں۔

    فلسطینی باپ کی ایک درد ناک ویڈیو سامنے آئی ہے، جب وہ مردہ خانے پہنچا تو اسے اپنے جوان سالہ بیٹے کی لاش ملی، جسے دیکھ کر وہ اپنے ہوش کھو بیٹھا اور آہ بکا کرنے لگا۔

    اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی پراسرائیلی چھاپوں کے نتیجے میں جواں سالہ فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا گیا تھا، لاچار باپ نے اپنے بیٹے کو دیکھتے ہی چیخنا چلانا شروع کر دیا۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے تقریباً ایک ماہ سے محصور غزہ کی پٹی پر شروع کی گئی جنگ کے بعد غزہ سے دردناک مناطر کی ویڈیوز سامنے آرہی ہیں۔

    اس عرصے کے دوران جاری جنگ اور پرتشدد اسرائیلی حملوں نے غزہ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی اور اس پٹی میں 1.4 ملین افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہوئے۔ 10 ہزار سے زائد شہادتیں جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔