Tag: درزی

  • فیصل آباد  : درزی کی  کپڑے لینے آئی خاتون سے زیادتی،  نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل  کرتا رہا

    فیصل آباد : درزی کی کپڑے لینے آئی خاتون سے زیادتی، نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا رہا

    فیصل آباد : درزی نے کپڑے لینے آئی خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا رہا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے چک 546 میں درزی کی شادی شدہ خاتون سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا۔

    درزی خاتون کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کر کے کئی روز تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا تاہم تھانہ ماموں کانجن پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم شفقت عباس کو گرفتار کر لیا ۔

    پولیس نے بتایا کہ چک 546 کے رہائشی بھٹہ مزدور عارف کی بیوی دو بچوں کی ماں نجمہ چند روز قبل درزی شفقت عباس سے کپڑے لینے گئی تو اس نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

    ملزم نے متاثرہ خاتون کی نازیبا ویڈیوز بنائیں اور بلیک میل کر کے بعد میں بھی زیادتی کرتا رہا، ملزم شفقت نے ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے لئے پانچ لاکھ روپے بھتہ مانگا تو متاثرہ خاندان نے اسے دس ہزار روپے دیئے۔

    پولیس کے مطابق ملزم شفقت نے مزید رقم نہ ملنے پر نازیبا ویڈیوز وائرل کر دیں ۔

  • عید کے کپڑے سلائی نہ کرنے پر درزی قتل

    عید کے کپڑے سلائی نہ کرنے پر درزی قتل

    اٹک: پنجاب کے شہر اٹک میں کپڑے سلائی نہ کرنے پر ایک درزی کو قتل کر دیا گیا، جب کہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اٹک کے علاقے کیمبل پور موسیٰ میں عید کے کپڑے سلائی نہ کرنے پر دو درزیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک قتل دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

    ملزم مدثر فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، زخمی کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، جب کہ ملزم کی جانب سے درزی پر فائرنگ کی وجہ عید کے کپڑوں کی سلائی سے انکار بتائی گئی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ ساجد پر کی گئی تھی، جس کی زد میں آ کر دوسرا درزی شدید زخمی ہوا ہے۔ ریسکیو عملے نے مقتول ساجد کی لاش اور زخمی احسان کو اسپتال منتقل کیا۔

    ویڈیو: جیکب آباد میں 9 خواتین اساتذہ کے اغوا کی کوشش، خوفزدہ معلمات نے اسکول جانا چھوڑ دیا

  • کراچی میں خواجہ سرا نے درزی کی دکان کھول لی

    کراچی میں خواجہ سرا نے درزی کی دکان کھول لی

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں خواجہ سراؤں نے کپڑے سینے کی دکان کھول لی، دکان کی مالک جیا کا کہنا ہے کہ خواتین ان سے کپڑے سلوانے میں آرام دہ محسوس کرتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق رزق حلال کمانے اور بااختیار ہونے کا عزم رکھنے والے خواجہ سراؤں نے ٹیلرنگ شاپ کھول لی۔ دکان کی مالک 35 سالہ جیا کہتی ہیں کہ انہوں نے رمضان سے قبل یہ دکان کھولی ہے اور انہیں امید ہے کہ لوگوں کو ان کا کام پسند آئے گا۔

    جیا کا کہنا ہے کہ کپڑے سینے کا شعبہ مردوں نے سنبھال رکھا ہے، بعض خواتین مرد درزیوں کے پاس جانے سے ہچکچاتی ہیں، ایسی خواتین ان سے کپڑے سلوانے میں آرام دہ محسوس کرتی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ انہیں سلائی کرنے کا خیال اس وقت آیا جب انہوں نے دیکھا کہ خواجہ سراؤں کو کپڑے سلوانے میں مشکل کا سامنا ہوتا ہے، اس کے بعد انہوں نے 2 سال کی محنت سے خود سلائی سیکھی اور اب یہ دکان کھول لی۔

    جیا اب دوسرے خواجہ سراؤں کو بھی سلائی سکھاتی ہیں، ان کا خواب ہے کہ وہ اپنا ملبوسات کا برانڈ بنائیں۔

  • خواتین کی مشکل آسان، پاکستان میں درزی بھی آن لائن ہوگیا

    خواتین کی مشکل آسان، پاکستان میں درزی بھی آن لائن ہوگیا

    کراچی: عید کے سیزن میں درزیوں کے دماغ ساتویں آسمان پر ہوتے ہیں اور شہریوں کو مجبوراً سلے سلائے کپڑے زیب تن کرنے پڑتے ہیں لیکن اب اس جھنجھٹ سے شہریوں کو چھٹکارا مل گیا ہے۔

    کراچی کے ایک شہری نے ’سی دو‘ کے نام سے موبائل ایپلی کیشن متعارف کرادی جس میں 120 سے زائد ٹیلرز کام کررہے ہیں، ایپلی کیشن کی مدد سے عوام کو روزگار کی فراہمی بھی ممکن ہوئی ہے۔

    ایپ پر پانچ سو سے زائد ڈیزائن دستیاب ہیں، برانڈڈ کپڑا بھی دستیاب ہے، گھر بیٹھے آرڈر کریں اور آپ کے کپڑے سلے سلائے آپ کے گھر پر موجود ہوں گے۔

    ارسلان حیدر شاہ کو ایپلی کیشن تیار کرنے میں 6 ماہ لگے، ان کا کہنا تھا کہ اس میں خرچہ بہت زیادہ ہوا، ایپ کا نام ’سی دو‘ رکھا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کہ لباس کے معاملے میں خواتین کو مطمئن کرنا بہت مشکل کام ہے، پھر بھی ہم ایپلی متعارف کرانے میں کامیاب رہے۔

    انہوں نے کہا کہ سی دو ایپ پر آپ ہمیں ریکوئسٹ بھیجتے ہیں ہمارا ملازم آپ کے گھر آئے گا اور کپڑا لے کر چلا جائے گا اور 5 سے 7 دن میں کپڑے تیار ہوکر آپ کو فراہم کردئیے جائیں گے۔

    ارسلان شیخ نے کہا کہ ہم 1600 روپے میں کپڑوں کی سلائی کرکے دے رہے ہیں جبکہ مارکیٹ میں ریٹ 1500 روپے ہیں۔

    ایپ متعاف کرانے والے ارسلان شیخ کا کہنا تھا کہ آپ کو کوئی بھی ڈیزائن پسند آئے تو اس کی تصویر ہمیں بھیجیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ناپ کے لیے بھی کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے، ہمارا ملازم آپ کے گھر آکر ناپ بھی لے سکتا ہے اس کے علاوہ اگر آپ ناپ کا کپڑا فراہم کرنا چاہیں تو وہ بھی کرسکتے ہیں۔