کسی بھی شخص کی دستاویزات میں تاریخ پیدائش یکساں ہونی چاہیے شناختی کارڈ میں غلط اندراج کو درست کرانا انتہائی آسان ہے۔
نادرا شہریوں کو شناختی کارڈ سمیت قانونی دستاویزات بنانے میں سہولتیں فراہم کر رہا ہے اور کئی سہولتیں انہیں گھر بیٹھے فراہم کی جا رہی ہیں۔
کسی بھی شخص کے لیے سب سے بڑا مسئلہ شناختی کارڈ سمیت اس کی دیگر قانونی دستاویزات میں تاریخ پیدائش میں فرق کا ہونا ہے۔ اس کی وجہ سے مذکورہ شخص کے کئی سرکاری امور حتیٰ کہ ملازمت کے معاملات بھی التوا کا شکار ہو جاتے ہیں۔
اگر آپ کے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہے اور قومی شناختی کارڈ پر تاریخ پیدائش نامکمل ہے (یعنی دن اور مہینہ درج نہیں ہے) تو آج ہی شناختی کارڈ پر اپنی تاریخ پیدائش دیگر قانونی دستاویزات کے مطابق درست کرائیں۔
یہ کام آپ گھر بیٹھے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا استعمال کر کے بھی کر سکتے ہیں، یا ضروری دستاویزات کے ہمراہ قریبی نادرا دفتر تشریف لا کر غلطی کو درست کرا سکتے ہیں۔
نادرا قوانین کے تحت شناختی کارڈ پر مکمل تاریخ پیدائش کا اندراج لازم ہے۔ نامکمل تاریخ پیدائش میں تصیح نہ کرانے کی صورت میں نادرا ریکارڈ میں تاریخ پیدائش یکم جولائی کر دی جائے گی۔
https://urdu.arynews.tv/cancel-cnic-nicop-before-applying-for-poc-23-july-2025/