Tag: درست ڈیٹا

  • دریاؤں کا درست ڈیٹا فراہم کرنے میں بھارت تاخیری حربے استعمال کرنے  لگا

    دریاؤں کا درست ڈیٹا فراہم کرنے میں بھارت تاخیری حربے استعمال کرنے لگا

    اسلام آباد: ذرائع انڈس کمیشن کا کہنا ہے کہ بھارت دریاؤں میں پانی کا درست ڈیٹا فراہم کرنے میں تاخیر ی حربہ استعمال کررہا ہے۔

    ذرائع انڈس کمیشن نے کہا کہ بھارت پانی اخراج کا پیشگی ڈیٹا فراہم کرے، بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی سے باز رہے۔

    انڈس کمیشن کا کہنا ہے کہ راوی جہلم ستلج بیاس میں پانی چھوڑے جانے کی اطلاعات ہیں، پیشگی ڈیٹا ملنے سے نقصان سے بچاجا سکتا ہے۔

    پاکستانی انڈس حکام نے بھارتی انڈس حکام کواپنے تحفطات کے حوالے  سے خط لکھ دیا، کہا کہ شیڈول کے مطابق دونوں ممالک ڈیمز اور دریاؤں کا دورہ کریں۔

    ذرائع انڈس کمیشن کا بتانا ہے کہ یہ دورےاگست ستمبر میں شیڈول ہیں، بھارت نے پاکستانی حکام کو تمام زیر تعمیر منصوبوں کے دورے کرانے ہیں۔