Tag: درفشان‌ سلیم

  • درفشاں سلیم نے نیا ہیئر اسٹائل اپنا لیا، ویڈیو وائرل

    درفشاں سلیم نے نیا ہیئر اسٹائل اپنا لیا، ویڈیو وائرل

    اداکارہ درفشاں سلیم نے نیا ہیئر اسٹائل اپنا لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ درفشاں سلیم نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں مداحوں کو نئے ہیئر اسٹائل کو دکھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’واضح طور پر بال کٹوانے کی ضرورت ہے۔‘

    ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں درفشاں سلیم نے بھارتی گانا ’آئی لو یو‘ لگایا اور گولڈن رنگ کے خوبصورت لباس کے ساتھ بال بناتی نظر آئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Durefishan Saleem (@durefishans)

    درفشاں سلیم نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    اس سے قبل ندا یاسر نے سوال کیا کہ تم دھوم دھڑکے والی شادی کروں گی یا پھر شادی میں قریبی عزیز کو بلاؤ گی۔

    جواب دیتے ہوئے درفشاں سلیم نے کہا تھا کہ میں دھوم دھڑکا ٹائپ نہیں ہوں، بتا کر پبلک میں اعلان کرکے شادی کروں گی جب بھی کروں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں تو چاہوں گی کہ میرے جاننے والی شادی میں شریک ہوں لیکن میری امی یہ نہیں ہونے دیں گی وہ تو یہ چاہیں گی کہ ان کا ہر جان پہچان والا شادی میں شرکت کرے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں یہ چاہتی ہوں کہ جب ہو اچھی جگہ ہو اور سب اچھے سے ہوجائے۔

    اس سے قبل ایک انٹرویو میں اداکارہ نے پسند کی شادی کے تین نقصانات بتاتے ہوئے اس حوالے سے اپنی سوچ اور خیالات کو واضح کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Durefishan Saleem (@durefishans)

    درفشاں کا کہنا تھا کہ میری نظر میں پسند کی شادی کا پہلا نقصان یہ ہے کہ شادی کرنے والے دونوں افراد آسانی سے مل جانے پر ایک دوسرے کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نئی شادی کے ابتدائی ایک دو ماہ کی چاہت کا عنصر بعد میں باقی نہیں رہتا، پسند کی شادی کرنے والے ایک دوسرے کے بارے میں پہلے سے کافی کچھ جان چکے ہوتے ہیں جس سے بعد کی دلچسپی ختم ہوجاتی ہے۔

    تیسرا اور آخری نقصان بتاتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ پسند کی شادی میں خاص مزاح بھی نہیں ہے۔

  • ’اب کہیں جانے کا سوچا تو اپنے ہاتھ سے تمہیں ماروں گا‘

    ’اب کہیں جانے کا سوچا تو اپنے ہاتھ سے تمہیں ماروں گا‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں مہک اور شمشیر کا ایک مرتبہ پھر آمنا سامنا ہوگیا۔

    ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب)، شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی (مہک کی والدہ)، عتیقہ اوڈھو، حماد شعیب (احسن) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

    گزشتہ 12ویں قسط میں دکھایا گیا کہ شمشیر کوما سے باہر آنے کے بعد مہک کے کزن احسن کے خلاف کیس واپس لینے کا کہہ دیتے ہیں۔

    شمشیر کے والدین انہیں امریکا جانے کا کہتے ہیں لیکن وہ انکار کرتے ہیں اور اپنے دوست کے گاڑی میں سفر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’مجھے امریکا جانے کا شوق نہیں ہے بس ایسی جگہ جانا چاہتا ہوں جہاں مجھے مہک کی یاد نہ آئے۔‘

    شمشیر اپنے دوست سے کہتے ہیں کہ یہاں سے اسٹیشن کتنا دور ہے؟ دوست پوچھتے ہیں کہ کونسا اسٹیشن؟ اس پر وہ کہتے ہیں کہ ریلوے اسٹیشن۔

    وہ ٹرین میں سوار ہوکر دوست کو واپس جانے کا کہہ دیتے ہیں جبکہ ان کا دوست بابا صاحب کو جاکر سب کچھ بتادیتا ہے۔

    ادھر شمشیر ٹکٹ چیکر سے کہتے ہیں کہ ٹرین کا آخری اسٹیشن کونسا ہے انہیں بتایا جاتا ہے کہ پنڈی ہے پھر وہ وہیں اتر جاتے ہیں۔

    ڈرامے کی 13ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ پنڈی میں شمشیر کا مہک سے سامنا ہوتا ہے اور انہیں معلوم ہوجاتا ہے کہ مہک زندہ ہے۔

    مہک شمشیر کو دیکھ کر بھاگ جاتی ہیں لیکن وہ ان کے پیچھے جا کر ڈھونڈ لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ’اگر اب کہیں جانے کا سوچا تو اپنے ہاتھ سے تمہیں ماروں گا۔‘

    کیا شمشیر مہک اور ان کے والدین کا پیچھا چھوڑ دیں گے یا پھر بابا صاحب پھر مہک کو کوئی نقصان پہنچائیں گے؟ یہ سب جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کی اگلی قسط ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔