Tag: درفشاں سلیم

  • ’میں ’درفشاں سلیم‘ بننا چاہتی ہوں، سارہ نیلم

    ’میں ’درفشاں سلیم‘ بننا چاہتی ہوں، سارہ نیلم

    شوبز انڈسٹری کی ماڈل و اداکارہ سارہ نیلم کا کہنا ہے کہ میں درفشاں سلیم بننا چاہتی ہوں۔

    اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں ماڈل و اداکار سارہ نیلم نے شرکت کی اور سیگمنٹ ’ صرف غلط جواب‘ میں مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

    میزبان نے پوچھا کہ سارہ کیا کرتی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ’سارہ بہت فضول باتیں کرتی ہے۔‘ انہوں نے پہلے کرش کے سوال میں اسامہ خان کا نام لیا۔

    سارہ نیلم سے پوچھا گیا کہ آپ کس جیسی بننا چاہتی ہوں؟ انہوں نے کہا کہ میں درفشاں جیسی بننا چاہتی ہوں، ایاز سموں نے پوچھا کہ یہ غلط جواب ہے جس پر انہوں نے کہا کہ جی بالکل یہ غلط جواب ہی دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ابھی دس کروڑ مل جائیں تو ایک رات میں سارا ختم کردوں گی۔

    اداکارہ نے کہا کہ میرا پسندیدہ اداکار آج کل سمیع خان ہیں، مجھے پیاری شکلوں سے عشق ہے جبکہ زندگی میں سب کو دھوکا ضرور دینا چاہیے۔

    سارہ نیلم نے کہا کہ پسندیدہ جگہ دبئی ہے کیونکہ سن سن کر لوگوں سے تنگ آگئی ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ دوحہ جانے کا پلان ہے اور بہت جلد جاؤں گی جبکہ تھائی لینڈ جانے کی بھی خواہش ہے۔

  • درفشاں سلیم کے بھائی کی شادی کی تصاویر وائرل

    درفشاں سلیم کے بھائی کی شادی کی تصاویر وائرل

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کے بھائی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ درفشاں سلیم نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوبصورت مشرقی لباس زیب تن کیے دیکھا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بھائی کی شادی میں بہن کے لباس کی شان۔‘

    درفشاں سلیم نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کی ہیں سے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور انہیں مبارک باد بھی دے رہے ہیں۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ کی سادگی ہی آپ کی خوبصورتی ہے۔‘ دوسرے صارف نے انہیں ڈرامہ انڈسٹری کی ملکہ قرار دیا۔

    اس سے قبل پروگرام میں میزبان ندا یاسر نے سوال کیا تھا کہ تم دھوم دھڑکے والی شادی کروں گی یا پھر شادی میں قریبی عزیز کو بلاؤ گی۔

    جواب دیتے ہوئے درفشاں سلیم نے کہا تھا کہ میں دھوم دھڑکا ٹائپ نہیں ہوں، بتا کر پبلک میں اعلان کرکے شادی کروں گی جب بھی کروں گی۔

    اداکارہ کہنا تھا کہ میں تو چاہوں گی کہ میرے جاننے والی شادی میں شریک ہوں لیکن میری امی یہ نہیں ہونے دیں گی وہ تو یہ چاہیں گی کہ ان کا ہر جان پہچان والا شادی میں شرکت کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں یہ چاہتی ہوں کہ جب ہو اچھی جگہ ہو اور سب اچھے سے ہوجائے۔

    واضح رہے کہ درفشاں سلیم کیسی تیری خود غرضی، پردیس، بھڑاس سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

  • دھوم دھڑکے والی شادی نہیں کروں گی، درفشاں سلیم

    دھوم دھڑکے والی شادی نہیں کروں گی، درفشاں سلیم

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کا کہنا ہے کہ وہ دھوم دھڑکے والی شادی نہیں کریں گی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ درفشاں سلیم نے شرکت کی تھی جس میں میزبان ندا یاسر نے ان سے شادی کے بارے میں دریافت کی اب یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہورہا ہے۔

    ندا یاسر نے سوال کیا کہ تم دھوم دھڑکے والی شادی کروں گی یا پھر شادی میں قریبی عزیز کو بلاؤ گی۔

    جواب دیتے ہوئے درفشاں سلیم نے کہا کہ میں دھوم دھڑکا ٹائپ نہیں ہوں، بتا کر پبلک میں اعلان کرکے شادی کروں گی جب بھی کروں گی۔

    انہوں نے کہا کہ میں تو چاہوں گی کہ میرے جاننے والی شادی میں شریک ہوں لیکن میری امی یہ نہیں ہونے دیں گی وہ تو یہ چاہیں گی کہ ان کا ہر جان پہچان والا شادی میں شرکت کرے۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں یہ چاہتی ہوں کہ جب ہو اچھی جگہ ہو اور سب اچھے سے ہوجائے۔

    اس سے قبل ایک انٹرویو میں اداکارہ نے پسند کی شادی کے تین نقصانات بتاتے ہوئے اس حوالے سے اپنی سوچ اور خیالات کو واضح کیا۔

    درفشاں کا کہنا تھا کہ میری نظر میں پسند کی شادی کا پہلا نقصان یہ ہے کہ شادی کرنے والے دونوں افراد آسانی سے مل جانے پر ایک دوسرے کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نئی شادی کے ابتدائی ایک دو ماہ کی چاہت کا عنصر بعد میں باقی نہیں رہتا، پسند کی شادی کرنے والے ایک دوسرے کے بارے میں پہلے سے کافی کچھ جان چکے ہوتے ہیں جس سے بعد کی دلچسپی ختم ہوجاتی ہے۔

    تیسرا اور آخری نقصان بتاتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ پسند کی شادی میں خاص مزاح بھی نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ درفشاں سلیم متعدد پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، ان کا ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کافی مقبول ہوا تھا۔

  • درفشاں سلیم نے ساتھی فنکار کے مشورے کو سنجیدہ لے لیا، تصویر وائرل

    درفشاں سلیم نے ساتھی فنکار کے مشورے کو سنجیدہ لے لیا، تصویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے اپنے ساتھی فنکار کے مشورے کو سنجیدہ لے لیا۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر تصویر جاری کی جس میں اداکارہ ورک آؤٹ کرتے نظر آرہی ہیں۔

    اداکارہ کی اسٹوری میں دو تصاویر کا کلاج دیکھا جاسکتا ہے جن میں سے ایک میں درِفشاں مسکرا رہی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں وہ سنجیدہ کھڑی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Durefishan Saleem (@durefishans)

    واضح رہے کہ ایک نجی ٹی وی کے شو کے دوران درِ فشاں سلیم کے ساتھی اداکار علی گُل ملاح نے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کو وزن کم کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

    درفشاں سلیم سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    یاد رہے کہ درفشاں سلیم نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جیسے آپ کی مرضی‘ میں ’علیزے‘ کا کردار نبھایا تھا جس میں ان کے ہمراہ میکال ذوالفقار مرکزی کردار میں شامل تھے۔

    اس سے قبل درفشاں سلیم ڈرامہ سیریل ’بھڑاس‘۔ ’پردیس۔‘ اور ’کیسی تیری خود غرضی۔‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

  • درفشاں کو وزن کم کرنے کا مشورہ دینے والے اداکار پر تنقید

    درفشاں کو وزن کم کرنے کا مشورہ دینے والے اداکار پر تنقید

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کو وزن کرنے کا مشورہ دینے والے اداکار علی گل ملاح تنقید کی زد میں آگئے۔

    نجی ٹی وی چینل کے شو میں گزشتہ دنوں اداکار علی گل ملاح نے شرکت کی جس میں انہیں کچھ مشہور شخصیات کی تصاویر دکھا کر ان کے بارے میں رائے دینے کو کہا گیا۔

    جب درفشاں سلیم کی تصویر آئی تو علی گل ملاح نے کہا کہ ’اللہ ان کو مزید ترقی دے لیکن ان کو چاہیے کہ اپنا وزن تھوڑا کم کریں۔‘

    علی گل ملاح مزید کہا کہ ’درفشاں سلیم تھوڑی صحت مند ہیں، انہیں وزن کم کرنا چاہیے اور ڈائٹنگ کرنی چاہیے۔‘

    اداکار کے اس تبصرے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ناراضی کا اظہار کیا جارہا ہے اور ان پر تنقید کی جارہی ہے۔

    صارفین کا کہنا ہے کہ علی گل ملاح کو ’باڈی شیمنگ‘ نہیں کرنی چاہیے تھی جبکہ چند صارفین ان کی رائے سے متفق بھی ہیں۔‘

    واضح رہے کہ درفشاں سلیم نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

    اس کے علاوہ درفشاں نے ’پردیس۔‘ ’بھڑاس۔‘ اور ’جیسے آپ کی مرضی‘ میں بھی مرکزی کردار نبھایا تھا۔

  • درفشاں سلیم نے نیا ہیئر اسٹائل اپنا لیا، تصاویر وائرل

    درفشاں سلیم نے نیا ہیئر اسٹائل اپنا لیا، تصاویر وائرل

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے نیا ہیئر اسٹائل اپنا لیا۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ درفشاں سلیم نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں نیا ہیئر اسٹائل اپنائے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ دوسری تصاویر میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود ہیں۔

    درفشاں سلیم نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    اداکارہ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 3.2 ملین سے زائد ہے، درفشاں سلیم سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    درفشاں سلیم نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

    واضح رہے کہ درفشاں سلیم نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جیسے آپ کی مرضی‘ میں ’علیزے‘ کا کردار نبھایا تھا جس میں ان کے ہمراہ میکال ذوالفقار مرکزی کردار میں شامل تھے۔

    اس سے قبل درفشاں سلیم ڈرامہ سیریل ’بھڑاس‘۔ ’پردیس۔‘ اور ’کیسی تیری خود غرضی۔‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

  • درفشاں سلیم کی سالگرہ، اداکارہ کتنے برس کی ہوگئیں؟

    درفشاں سلیم کی سالگرہ، اداکارہ کتنے برس کی ہوگئیں؟

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کی سالگرہ کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ درفشاں سلیم نے اپنی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں سیلفی لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ایک تصویر میں چاکلیٹ کیک بھی نمایاں ہے جس میں ’ہیپی برتھ ڈے دری‘ لکھا ہے۔

    اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ وہ 28 برس کی ہوگئی ہیں اور آج کی تاریخ لکھتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی۔

    درفشاں سلیم کو شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے سالگرہ کی مبارک باد دی جارہی ہے۔

    اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    درفشاں سلیم نے ان سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں انٹرویو میں درفشاں سلیم نے بتایا تھا کہ میرا تعلق لاہور سے ہے اداکاری کرنے کے لیے کراچی آئی آڈیشن دینا شروع کیے اور سلیکٹ ہوگئی یہ نہیں جانتی تھی کہ مختصر کردار کرنا ہے یا مرکزی کردار نبھانا ہے بس اداکارہ بننے کا جنون تھا۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ پہلا ڈرامہ ہانیہ عامر کے ساتھ کیا جس میں ڈارک میک اپ کیا گیا تھا جب اس کی قسط دیکھی تو خود سے کہا کہ یہ میں نے کیا کرلیا اب مجھے کام نہیں ملنے والا لیکن بعد میں آڈیشن دینے گئی تو کہا گیا کہ آپ نے رنگ گورا کرنے کے لیے ٹیکے لگوائے ہیں میں نے کہا کہ نہیں ایسا نہیں ہے۔

    درفشاں سلیم نے بتایا تھا کہ اس کے بعد ڈرامہ سیریل ’بھڑاس‘ اور ’پردیس‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے ڈراموں کے اسکرپٹ والدہ پڑھتی ہیں، ’کیسی تیری خود غرضی‘ کا اسکرپٹ والدہ تک نہیں پہنچا تھا، والدہ کو پڑھنے کا شوق ہے تو وہ پڑھ کر مجھے سمجھا دیتی ہیں۔

    واضح رہے کہ درفشاں سلیم نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جیسے آپ کی مرضی‘ میں ’علیزے‘ کا کردار نبھایا تھا جس میں ان کے ہمراہ میکال ذوالفقار مرکزی کردار میں شامل تھے۔

  • ’تمہارا شوہر ایک ’سائیکو‘ ہے‘

    ’تمہارا شوہر ایک ’سائیکو‘ ہے‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جیسے آپ کی مرضی‘ میں شائنہ نے شیری کو ’سائیکو‘ قرار دے دیا۔

    ڈرامہ سیریل ’جیسے آپ کی مرضی‘ میں میکال ذوالفقار (شیری)، درفشاں سلیم (علیزے)، حرا عمر (رمزا)، عتیقہ اوڈدھو، جاوید شیخ، میمونہ قدوس (شہناز)، کرن ملک (نتاشہ)، کمیل انعم (احمر)، علی طاہر (احتشام)، علی سفینا (میرب)، دانیال افضل (رضا)، ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    جیسے آپ کی مرضی کی ہدایت کاری کے فرائض صبا حمید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نائلہ جعفری نے لکھی ہے۔

    ڈرامے کی کہانی علیزے اور شیری کے گرد گھومتی ہے، علیزے کی شادی شیری سے والدین کی رضامندی سے ہوتی ہے لیکن شیری اہلیہ کو بے جا تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور ان پر شک بھی کرتے ہیں یہاں تک کہ وہ اپنی بیوی کو نیچا دکھانے کی کوئی کوشش ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

    گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ شیری کی دوست شیری کے گھر آتی ہیں اور علیزے کے سامنے کہتی ہیں کہ تمہارا شوہر ایک ’سائیکو‘ ہے۔

    وہ کہتی ہیں کہ علیزے کو کیا بتا رہے ہو کہ میں نیویارک میں ہوں، علیزے میں اپنی فلائٹ چھوڑ کر آئی ہوں صرف تمہیں یہ بتانے کے لیے کہ شادی صرف زندگی کا ایک حصہ ہے پوری زندگی نہیں، دھوکے میں نہیں رہنا چاہیے۔‘

    نتاشہ کہتی ہیں کہ تمہارا ڈرامہ ختم ہوگیا ہے تو ہمارے گھر سے نکلو، تمہارا قصہ ختم ہوچکا ہے۔‘

    شیری کی دوست کہتی ہیں کہ اس قصے کے بارے میں علیزے کو بھی پتا ہونا چاہیے، شیری کہتے ہیں کہ ہمارے درمیان جو بھی کچھ تھا وہ ختم ہوچکا ہے اور یہی سچائی ہے۔‘

    وہ کہتی ہیں کہ تمہاری جانب سے ہراساں کیے جانے کے بعد میری مسکراہٹ چلی گئی ہے اب میں کسی پر بھروسہ نہیں کرسکتی، ایک ایسی انسان بن کر رہ گئی ہوں جسے درد تو سمجھ میں آتا ہے لیکن خوشی نہیں۔‘

    شائنہ کہتی ہیں کہ ’میں نے تمہیں جگہ دی، محبت دی، رشتہ دیا، تم نے کیا کیا؟ مجھے مرنے کے لیے اکیلے چھوڑ دیا۔‘

    کیا علیزے شیری سے خلع لے لیں گی؟ یہ جاننے کے لیے ’جیسے آپ کی مرضی‘ کی اگلی قسط ہر منگل اور بدھ کی رات 8 بجے دیکھیں۔

  • درفشاں سلیم کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

    درفشاں سلیم کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ درفشاں سلیم نے بلیک اینڈ وائٹ تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خصوصی پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    درفشاں سلیم نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    ایک مداح نے لکھا کہ ’آپ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔‘ دوسرے مداح نے لکھا کہ ’آپ اسرا بیلگیج کی طرح لگ رہی ہیں۔‘

    اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    درفشاں سلیم نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

    واضح رہے کہ درفشاں سلیم اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈراموں ’کیسی تیری خود غرضی‘۔ ’پردیس‘ اور بھڑاس میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جیسے آپ کی مرضی‘ میں درفشاں سلیم ’علیزے‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جس میں ان کے ساتھ لیڈ رول میں میکال ذوالفقار موجود ہیں۔

    جیسے آپ کی مرضی کی ہدایت کاری کے فرائض صبا حمید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نائلہ جعفری نے لکھی ہے۔

  • درفشاں سلیم انسٹاگرام پر چھا گئیں

    درفشاں سلیم انسٹاگرام پر چھا گئیں

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ درفشاں سلیم نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں بلیک رنگ کے لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Durefishan Saleem (@durefishans)

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

    درفشاں سلیم سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Durefishan Saleem (@durefishans)

    واضح رہے کہ درفشاں سلیم اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈراموں ’کیسی تیری خود غرضی‘۔ ’پردیس‘ اور بھڑاس میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

    تاہم اداکارہ میکال ذوالفقار کے ساتھ ڈرامہ  سیریل ’جیسے آپکی مرضی‘ میں ایک بار پھر اے آر وائی ڈیجیٹل پر نظر آئیں گی۔ کہانی کے دلچسپ ٹیزر میں کرن ملک، علی سفینہ اور دیگر کو بھی دیکھا گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Durefishan Saleem (@durefishans)

    ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں درفشاں سلیم نے ’مہک‘ کا کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

    ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں دانش تیمور، نعمان اعجاز، شہود علوی، لیلیٰ واسطی، لائبہ خان، عتیقہ اوڈھو، حماد شعیب ودیگر شامل تھے۔