Tag: درندہ صفت باپ

  • کمسن بیٹی کو ذبح کرنے والا درندہ صفت باپ گرفتار، بیان بھی سامنے آگیا

    کمسن بیٹی کو ذبح کرنے والا درندہ صفت باپ گرفتار، بیان بھی سامنے آگیا

    پشاور: پولیس نے پھندو میں ڈھائی سالہ کمسن بیٹی کو ذبح کرنے والے درندہ صفت باپ کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں پھندو کے علاقے گنج قاضی آباد میں اپنی ننھی بچی کو قتل کرنے والے درندہ صفت ملزم نے گرفتاری کے بعد سنسنی خیز انکشافات کردیے۔

    پولیس کا بتایا ہے کہ گرفتار ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، ملزم نے اپنے بیان میں  کہا کہ روزگار نہیں مل رہا تھا بیوی کام نہ کرنے کے طعنے دیتی تھی، روزگار نہ ملنے کے باعث میں ذہنی پریشانی کا شکار تھا۔

    ملزن نے کہا کہ اس دن بھی میں پریشان تھا بچی رو رہی تھی چپ نہ ہونے پر قتل کردیا، سفاک باپ نے 2 روز پہلے ڈھائی سالہ بچی کو قتل کیا تھا۔

    دوسری جانب مقتولہ کی والدہ نے بتایاکہ وقوعہ کے وقت وہ پہلی منزل پر موجود تھی اس کی بیٹی مسکان کھیل کھود کے دوران اچانک غائب ہوگئی جس کی تلاش کیلئے گھر کی چھت کی طرف گئی تو سڑھیوں میں شوہر بیٹھا تھا۔

    بچی کی والدہ نے کہا کہ شوہر کے پاس خون آلود چھری بھی تھی جب میں بھاگ کر اوپر گئی تو مسکان ذبح شدہ پڑی تھی، پولیس نے بتایاکہ ملزم آیاز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔

  • خون سفید ہوگیا، وحشی باپ کے ہاتھوں شیرخوار کا قتل

    خون سفید ہوگیا، وحشی باپ کے ہاتھوں شیرخوار کا قتل

    واشنگٹن: امریکا میں سفاک باپ نے اپنی 4 ماہ کی شیرخوار کو گاڑی سمیت دریا میں گرادیا جس کے باعث کمسن ہلاک ہوگئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں دریا میں ڈوبی کار سے معصوم بچی کی لاش پرآمد ہوئی، بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے درندہ صفت باپ کو گرفتار کرلیا۔

    رپورٹ کے مطابق ملزم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے دیگر قانونی کارروائی اور تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ’لیرک‘ نامی بچی کی لاش گاڑی کی سیٹ پر پھول چکی تھی۔ واقعے کی خبر ملتے ہی ’جیرمی‘ نامی مبینہ قاتل باپ کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیے گئے تھے۔

    متعلقہ ادارے کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی سے لڑائی کے بعد بچی کے قتل کا اقدام اٹھایا،مبینہ قاتل نے پہلے بیوی پر تشدد کیا اور گاڑی میں بیٹی کو بیٹھا کر باہر چلا گیا اور پھر بچی کی لاش گھر واپس آئی۔