Tag: دروازے کی گھنٹی

  • گھر کی گھنٹی میں لگے کیمرے نے خوف ناک منظر محفوظ کر لیا، ویڈیو دیکھیں

    گھر کی گھنٹی میں لگے کیمرے نے خوف ناک منظر محفوظ کر لیا، ویڈیو دیکھیں

    وینس: اٹلی کے شہر وینس میں ایک گھر کے دروازے پر لگی گھنٹی میں موجود کیمرے نے ایک خوف ناک منظر محفوظ کر لیا، جس کو مالک مکان دیکھ کر پریشان ہو گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے دروازے کی گھنٹی میں لگے کیمرے کو چیک کیا تو یہ دیکھ کر ڈر گیا کہ فوٹیج میں ایک بڑا مگرمچھ نظر آ رہا تھا۔

    وینس میں رہایش پذیر امریکی کرافورڈ لیوس نے فوٹیج میں دیکھا کہ ایک مگر مچھ اس کے گھر کے دروازے کے پاس موجود صوفے پر چڑھا اور دیوار پر لگی قلعی تک پہنچنے کی کوشش کی، جس پر سمندری کچھووں کی تصاویر نقش تھیں۔

    شہری کا کہنا تھا کہ یہ 21 مئی کا واقعہ ہے، وہ سو رہا تھا جب ڈور بیل سے منسلک ایپ نے اطلاع دی، اس نے اٹھ کر جلدی سے فوٹیج میں دیکھا تو حیران رہ گیا، وہاں ایک بڑا مگرمچھ حرکت کر رہا تھا۔

    اس نے مقامی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات پر شکر ادا کر رہا تھا کہ وہ صبح ساڑھے پانچ بجے نہیں اٹھا، ورنہ اگر وہ دروازہ کھولتا تو ایک مگرمچھ سے سامنا ہوتا۔

    فوٹیج کے مطابق مگرمچھ دیوار پر سے قلعی اتارنے میں ناکام رہا تھا، تاہم اس نے صوفے کے پاس پڑے گملے کو گرا کر توڑ دیا تھا۔

  • گھنٹی کیوں بجائی؟ امریکی نے تین معصوموں کو بے دردی سے کچل دیا

    گھنٹی کیوں بجائی؟ امریکی نے تین معصوموں کو بے دردی سے کچل دیا

    کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک شقی القلب امریکی نے تین لڑکوں کو کار سے اس لیے بے دردی سے کچل دیا کیوں کہ وہ اس کے گھر کی گھنٹی بجا کر بھاگ گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق معصوم سی شرارت 3 بچوں کی جان لے گئی، ریاست کیلی فورنیا کے رہایشی تین دوستوں کو گھر کی بیل بجا کر بھاگنا ایک بھیانک انجام سے دوچار کر گیا، پڑوسی نے طیش میں آ کر تینوں کو گاڑی سے کچل ڈالا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 6 لڑکے کیلی فورنیا کے علاقے ریور سائڈ میں ڈنگ ڈانگ پرینک کر رہے تھے، وہ پڑوسی کے گھر کی گھنٹی بجا کر بھاگے تو غصیلے پڑوسی نے تعاقب میں گاڑی دوڑا دی اور چند فرلانگ کے فاصلے پر انھیں کچل ڈالا۔

    مقامی پولیس نے ملزم 42 سالہ انوراگ چندرا کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا ہے، جہاں اس پر عمداً قتل کا مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ بچوں کے والدین نے غم زدہ لہجے میں میڈیا کو بتایا کہ نٹ کھٹ بچوں کو ہنسنے ہنسانے کا شوق تھا جو ان کی جان لے گیا۔

    مقامی حکام کے مطابق لڑکوں نے انوراگ چندرا کے گھر کی گھنٹی بجائی اور پھر بھاگ کر اپنی گاڑی میں چلے گئے، تاہم گھر کے مالک نے اپنی کار نکال کر ان کا پیچھا کیا اور پوری رفتار کے ساتھ گاڑی ان کی گاڑی سے ٹکرا دی، جس سے تین لڑکے ہلاک جب کہ تین زخمی ہو گئے۔

    خیال رہے کہ امریکا میں ڈنگ ڈانگ ڈچ کی شرارت میں لوگ کسی کے گھر کی گھنٹی بجا کر بھاگ جاتے ہیں، یہ شرارت ہمارے ہاں بھی بہت مقبول ہے اور عموماً بچپن میں اکثر لوگوں نے یہ شرارت کی ہے۔