Tag: درہم برہم

  • کراچی میں بارش، بجلی اور سیوریج کا نظام درہم برہم ہوگیا

    کراچی میں بارش، بجلی اور سیوریج کا نظام درہم برہم ہوگیا

    کراچی میں ہونے والی مون سون کی پہلی بارش سے کئی علاقے زیر آب آگئے اور کراچی میں بجلی کا نظام بری طرح درہم برہم ہوگیا۔

    گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ گزشتہ رات سے شہر میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ برقرار ہے۔

    شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث سیوریج کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا، جبکہ شہر میں جگہ جگہ پانی جمع ہونے سے شدید ٹریفک جام ہوگیا۔

    نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، نیوکراچی، بفرزون میں بارش اور سیوریج کا پانی جمع ہوگیا، ناظم آباد،کھارادر اولڈ سٹی ایریا کی گلیوں اور سڑکوں پر سیوریج کا تعفن زدہ پانی پھیل گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی کی بیشتر شاہراہیں کلیئر ہیں کہیں بارش کا پانی نہیں کھڑا، مرتضیٰ وہاب

    کراچی میں دوپہر سے گرج چمک کیساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

    کراچی میں کل سے اب تک سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

    اس کےعلاوہ قیوم آباد چورنگی کے قریب بھی پانی بھر گیا، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگنے کے باعث ٹریفک جام ہوگیا اور لوگ تاخیر سے دفاتر پہنچے، چند ماہ قبل بننے والی شارع نور جہاں کی سروس روڈ دھنس گئی۔

    ریسکیو 1122 کی ایمبولینس گڑھے میں پھنس گئی، اہلکار نے بتایا کہ ایمبولنس مریض کو اسپتال چھوڑ کر واپس جارہی تھی، ایمبولینس کئی گھنٹے سے خراب سڑک میں پھنسی ہے لیکن خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

    دوسری جانب کے الیکٹرک کے 568 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، ڈیفنس، پی ای سی ایچ ایس، گلستان جوہر، گلشن اقبال، انچولی، النور سوسائٹی، نارتھ کراچی، ناظم آباد، سرجانی، اورنگی ٹاؤن اور کورنگی سمیت کئی علاقوں کی بجلی چلی گئی۔

     محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید بارش کی نوید سنادی ہے، شہر میں آج بھی مزید بارش کا امکان ہے، اتوار تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سائٹ ایریا فیکٹری میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت 22 سالہ کامران کے نام  سے ہوئی ہے، کامران کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

  • چین میں شدید بارشوں اور سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم

    چین میں شدید بارشوں اور سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم

    چین کے جنوب مشرقی علاقوں میں بارشوں کے بعد سیلاب نے نظامِ زندگی کو درھم برھم کر دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے جنوب مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شمالی علاقوں میں سیلابی پانی جمع ہوگیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں کے بعد متاثرہ علاقوں سے شہریوں کو نکالنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں ظغیانی آگئی ہے جس نے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کر دیا ہے اور کئی بستیاں اُجڑ گئی ہیں۔

    لینڈ سلائیڈنگ کے سبب راستے بھی بند ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو محفوط مقامات تک منتقل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

    دوسری جانب سیلابی صورتحال کے سبب سڑکیں اور پُل بہہ چکے ہیں۔

  • ہانگ کانگ میں ’ندا ٹائیفون‘ نے مواصلاتی نظام درہم برہم کردیا

    ہانگ کانگ میں ’ندا ٹائیفون‘ نے مواصلاتی نظام درہم برہم کردیا

    بیجنگ : ہانگ کانگ کے ساحلی کناروں سے سمندری طوفان ٹکرانے کے باعث شہر کا مواصلاتی نظام معطل ہوکر رہ گیا جبکہ اسٹاک ایکسچینج سمیت شہر کو عملی طور پر بند کردیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح ہانگ کانگ سے سمندی طوفان جسے ’ندا ٹائیفون‘ کا نام دیا گیا ہے ٹکرایا جس کے نتیجے میں 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی شدت سے چلنے والی ہواؤں نے شہر میں مواصلاتی نظام درہم برہم کردیا.

    news-1470115353-3310

    سمندی طوفان کے باعث ہانگ کانگ کے تمام تعلیمی اداروں سمیت سٹاک ایکسچینج کو بند کردیا گیاجبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے.

    HONG KONG POST 3

    طوفان کے باعث ہانگ کانگ ایئر پورٹ پر 180 پروازیں معطل کردی گئیں جبکہ بس،ٹرام اور کشتیوں کی سروس بھی بند کردی گئی.

    HONG KONG POST 4

    ہانگ کانگ آبزرویٹری کے مطابق ساحل سے ٹکرانے سے پہلے ہی ندا ٹائیفون کی شدت کم ہوگئی اور وہ ایک چھوٹے طوفان میں تبدیل ہوگیا تھا جس کی وجہ سے نقصان نہیں ہوا.

    HONG KONG POST 1

    واضح رہے کہ ہانگ کانگ کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد ندا ٹائیفون چین کےشہرگوانگ ڈونگ کی طرف بڑھ رہا ہے.

  • اوہایو : برفباری کے باعث نظام زندگی درہم برہم،1شخص ہلاک

    اوہایو : برفباری کے باعث نظام زندگی درہم برہم،1شخص ہلاک

    اوہایو : امریکا ریاست اوہایو میں شدید سردی اور برفانی طوفان کے باعث نظامِ زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔

    امریکا کی شمالی ریاستوں میں انتہائی سرد موسم نے معمول کی زندگی کو مفلوج کردیا ہے، ریاست اوہایو میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے کئی درجے نیچے گرگیا، طوفانی ہواؤں اور برفباری سے کئے علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ ریلوے ٹریک پر بھی برف جمنے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔

    سڑکوں پر پھسلن کے سبب ٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں، محکمہ موسمیات نے مزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔