Tag: درہ آدم خیل

  • درہ آدم خیل میں کوئلہ کان کی حد بندی کے تنازع پر فائرنگ، 16 افراد قتل

    درہ آدم خیل میں کوئلہ کان کی حد بندی کے تنازع پر فائرنگ، 16 افراد قتل

    کوہاٹ: درہ آدم خیل میں کوئلہ کان کی حد بندی کے تنازع پر فائرنگ سے 16 افراد قتل ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کی قبائلی تحصیل درہ آدم خیل میں دو گروپوں میں خوفناک تصادم کے دوران فائرنگ سے 16 افراد کی جان چلی گئی، 3 زخمی ہو گئے۔

    پولیس نے بتایا ہے کہ سنی خیل اور اخوروال کے مکینوں میں اراضی کی حد بندی اور کوئلے کی کان کا دیرینہ تنازع چل رہا تھا، جرگے بھی منعقد ہو چکے تھے، اور پہلے بھی کئی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

    پیر کی سہ پہر فریقین کے مسلح افراد کا شہباز نیکی پہاڑ پر آمنا سامنا ہوا، دونوں جانب سے اندھادھند فائرنگ کی گئی، جس سے دونوں طرف سے لاشیں گریں۔

    پولیس نے علاقے میں پہنچ کر صورت حال کو قابو کیا، لاشوں اور زخمی افراد کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے، پولیس تھانہ درہ آدم خیل نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

  • درہ آدم خیل سے ملنے والی 11 سال پرانی 16 لاشوں کی تدفین ، ورثا کیلئے امداد کا اعلان

    درہ آدم خیل سے ملنے والی 11 سال پرانی 16 لاشوں کی تدفین ، ورثا کیلئے امداد کا اعلان

    شانگلہ : درہ آدم خیل سے ملنے والی گیارہ سال پرانی سولہ لاشوں کی شانگلہ میں تدفین کردی گئی ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزدوروں کے ورثا کیلئے فی کس26، 26 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق درہ آدم خیل سے ملنے والی گیارہ سال پرانی سولہ لاشوں کی ضلعی ہیڈکوارٹرالپوری میں اجتماعی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔

    نمازِ جنازہ میں صوبائی وزراء شوکت یوسف زئی، عارف احمد زئی،مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینیرامیرمقام سمیت سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی، جس کے بعد لاشوں کی شانگلہ میں تدفین کردی گئی۔

    وزیر اعلیٰ محمودخان نےجاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے فی کس چھبیس چھبیس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

    گزشتہ روز ستمبر 2011 میں درہ آدم خیل کے علاقے کالا خیل سے اغواء ہونے والے سولہ مزدوروں کی لاشیں کوہاٹ سے ملی تھیں،  جنہیں اغواء کے بعد بے دردی سے مار کر ایک اجتماعی قبر میں دفن کردیا گیا تھا۔

    جس کے بعد سولہ لاشوں کو قانونی کارروائی کیلئے ایمبولینسوں کے ذریعے مذکورہ مقام سے شانگلہ منتقل کیا گیا۔

  • درہ آدم خیل میں سوئی گیس سپلائی کا افتتاح

    درہ آدم خیل میں سوئی گیس سپلائی کا افتتاح

    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے درہ آدم خیل میں سوئی گیس سپلائی کا باضابطہ افتتاح کردیا، وزیر اعلیٰ نے درہ آدم خیل میں گرلز کالج کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ میں کوہاٹ کے قصبے درہ آدم خیل میں سوئی گیس سپلائی کا باضابطہ افتتاح کردیا گیا۔ افتتاح وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے کیا۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ منصوبہ 350 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا، منصوبے سے درہ آدم خیل کے 5 قبیلوں کو گیس فراہم کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کی ترقی پر 1 سال میں 83 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ قبائلی اضلاع کے ہر فرد کو 7 لاکھ 20 ہزار روپے کی مفت صحت سہولت ملے گی۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پشاور سے ڈیرہ غازی خان ایکسپریس وے تعمیر سے جنوبی اضلاع کی ترقی ہوگی۔

    محمود خان نے سوئی گیس سے محروم دیگر گاؤں کی فیزیبلٹی تیار کرنے، درہ آدم خیل اسپتال کی اپ گریڈیشن اور گرلز کالج کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔

  • حکومت کا درّہ آدم خیل کے اسلحے کو مین اسٹریم میں لانے کا فیصلہ

    حکومت کا درّہ آدم خیل کے اسلحے کو مین اسٹریم میں لانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت نے درّہ آدم خیل کے اسلحے کو مین اسٹریم میں لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے درّہ آدم خیل کے اسلحے کو مین اسٹریم میں لانے کا فیصلہ کر لیا، درّہ آدم خیل میں تیار کیا جانے والا اسلحہ عالمی سطح پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

    [bs-quote quote=”اسلحہ نمائش کی مذمت کی جانی چاہیے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”شہریار آفریدی” author_job=”وزیر مملکت”][/bs-quote]

    وزیرِ مملکت شہریار آفریدی نے سینیٹ کے اجلاس میں اسلحے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت درّہ آدم خیل کا اسلحہ عالمی مارکیٹ میں متعارف کرا رہی ہے۔

    وزیرِ مملکت نے اجلاس میں بتایا کہ پاکستان کا مقامی سطح پر تیار شدہ اسلحہ امریکا اور دیگر ممالک میں جا رہا ہے۔

    حکومت نے ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس سے متعلق صوبوں سے بھی تجاویز مانگ لی ہیں، وزیرِ مملکت کا کہنا تھا کہ لائسنس والے اسلحے کی بھی نمائش نہیں ہونی چاہیے۔


    یہ بھی پڑھیں:  اسلحہ جنگ کے لئے نہیں تحفظ کے لئے بھی ضروری ہے، پرویز خٹک


    حکومت نے پارلیمنٹ ممبرز سے اسلحہ نمائش کی حوصلہ شکنی کرنے کی درخواست کر دی ہے، شہریار آفریدی نے کہا کہ اسلحہ نمائش کی مذمت کی جانی چاہیے۔

    شہریار آفریدی نے انکشاف کیا کہ اسلحہ لائسنس کے سلسلے میں سب زیادہ درخواستیں ارکانِ اسمبلی کی جانب سے آتی ہیں، ایوان میں بھی سب سے زیادہ سوال اسلحے لائسنس پر ہوتے ہیں۔

  • آپریشن ردالفساد، درہ آدم خیل سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    آپریشن ردالفساد، درہ آدم خیل سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    راولپنڈی : ملک بھر میں فسادیوں کیخلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے درہ آدم خیل میں اسنیپ چیکنگ کےدوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان ایجنسی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا، آپریشن میں مختلف نوعیت کے ہتھیاراورگولیاں برآمد کرلی گئیں۔

    سیکیورٹی فورسزنے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے درہ آدم خیل میں اسنیپ چیکنگ کےدوران ایک گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بر آمد ہونے والے اسلحے میں ایس ایم جیز، 30 بور اورنائن ایم ایم کے پستول شامل ہیں۔


    مزید پڑھیں: آپریشن ردالفساد، 14غیرملکی گرفتار،اسلحہ و گولہ بارود برآمد


    اس کے علاوہ ہتھیاروں میں چھوٹی مشین گن، پسٹل، رائفلز اورگولیاں بھی برآمد کی گئیں ہیں، سیکیورٹی فورسز نے موقع سے تین افراد کو بھی حراست میں لےلیا ہے۔


    مزید پڑھیں: بلوچستان، دہشت گردوں کے چھ ٹھکانے تباہ، پانچ گرفتار


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔