حیدرآباد : دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 4 افراد ڈوب گئے ، جن میں سے 3 کو بچالیا گیا تاہم ایک شخص لاپتہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقہ لطیف آباد کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے چار افراد پانی میں بہہ گئے، جن میں سے تین افراد کو مقامی لوگوں نے بچالیا جبکہ ایک شخص لاپتہ ہوگیا۔
لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت چالیس سالہ جاوید کے نام سے ہوئی۔
یاد رہے گذشتہ ماہ خورد کے مقام پر دریا میں ڈوب کرباپ بیٹا زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈوب کرجاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا، جو پکنک منانے کی غرض سے یہاں پہنچے تھے۔