Tag: دریائے جہلم

  • دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑنے کے حوالے سے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب

    دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑنے کے حوالے سے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب

    دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑنے کے حوالے سے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا، بھارتی اقدام صرف اپنے عوام کو بے وقوف بنانے کی بھونڈی کوشش کے سوا کچھ نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑنے کے حوالے سے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے اعلان کو سچ ثابت کرنے کی کوشش کرے گا،بھارتی اقدام صرف اپنے عوام کو بے وقوف بنانے کی بھونڈی کوشش کے سوا کچھ نہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلے دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑ کر سیلابی صورتحال کا تاثر دینا چاہا، بھارت کی اس کوشش کے نتیجے میں مظفر آباد کے علاقے ڈومیل سے 22 ہزار کیوسک کا ریلہ گزرا۔

    ذرائع نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے بعد مغربی دریاؤں کی نگرانی وزارت آبی وسائل اور واپڈا کر رہے ہیں، بھارت کے پاس دریا کا بہاؤ روکنے یا اس میں تبدیلی کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔

    ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان کی پانی کی ضروریات کو خطرہ لاحق نہیں ہے، بھارت کے پاس اس وقت مغربی دریاؤں پر محض 0.624 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی گنجائش ہے، اس کے مقابلے میں صرف پاکستان کے منگلا ریزروائر میں 7.35 ملین ایکڑ گنجائش ہے، لہٰذا پاکستان کے پانی کی فراہمی کے حوالے سے کوئی خاص یا مستقل رکاوٹ متوقع نہیں ہے۔

    ذرائع نے مزید کہا کہ ان بھارتی سرگرمیوں کا مقصد بنیادی طور پر ایک بیانیہ بنانے کی کوشش ہے، وزارت آبی وسائل اور واپڈا، صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں اور بروقت اپ ڈیٹ جاری کر رہے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق اس وقت پاکستان کو آبی سلامتی اور پانی کے لحاظ سے فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں فاسٹ ٹریک بنیادوں پر بڑے آبی ذخائر کی تعمیر ناگزیر ہے۔

  • ویڈیو: رسہ ٹوٹنے کے باعث دریائے جہلم پر لفٹ میں پھنسے افراد کو بچا لیا گیا

    ویڈیو: رسہ ٹوٹنے کے باعث دریائے جہلم پر لفٹ میں پھنسے افراد کو بچا لیا گیا

    مظفر آباد: رسہ ٹوٹنے کے باعث دریائے جہلم پر مظفر آباد میں لفٹ میں 4 افراد پھنس گئے، جن کے لیے کامیاب ریسکیو آپریشن کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مظفر آباد کے قریب مہاجر کیمپ مانک پیاں رشید آباد سے ملحقہ لفٹ دریا میں پھنس گئی، رسہ ٹوٹنے کے باعث دریائے جہلم میں پھنسی لفٹ میں چار افراد سوار تھے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق جب ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی تو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دریا کے درمیان لفٹ میں پھنسے افراد کو ریسکیو کر لیا، کامیاب آپریشن کے بعد علاقہ مکینوں اور لفٹ میں پھنسے افراد کے اہل خانہ نے ریسکیواہلکاروں کو خوب دعائیں دیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سوات میں اسی قسم کا ایک واقعہ پیش آیا تھا، جس میں مقامی طور پر تیار کردہ چیئر لفٹ کا رسہ ٹوٹنے سے ماں اور بیٹی دریائے سوات میں بہہ گئی تھیں۔ یہ واقعہ مانکیال اریانئی کے مقام پر پیش آیا تھا۔ دو دن ریسکیو آپریشن کے بعد بھی ماں بیٹی کی لاشیں نہیں مل سکی تھیں۔

    سرچ آپریشن کے دوران ریسکیو اہلکاروں کو کرکٹ کھیلتے پایا گیا تھا، فوٹیج سامنے آنے کے بعد اہل علاقہ نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا، غفلت کے اس سنگین واقعے پر متاثرہ خاندان اور اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

  • دریائے جہلم میں ڈوبنے والے 3 نوجوانوں میں سے ایک کی لاش مل گئی

    دریائے جہلم میں ڈوبنے والے 3 نوجوانوں میں سے ایک کی لاش مل گئی

    جھنگ: دریائے جہلم میں ڈوبنے والے 3 نوجوانوں میں سے ایک کی لاش مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دریائے جہلم میں 5 نوجوان ڈوب گئے تھے، جن میں سے 2 کو مقامی افراد نے فوری طور پر بچا لیا تھا، تاہم تین لڑکے نہ مل سکے تھے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جھنگ کے قریب دریائے جہلم میں ڈوبنے والے تین میں سے ایک، 12 سال کے بچے عبدالوہاب کی لاش نکال لی گئی ہے، ریسکیو حکام نے اندھیرے کے سبب گزشتہ شام بند کی گئی تلاش آج علی الصبح دوبارہ شروع کر دی ہے۔

    ریسکیو کا عملہ 15 سالہ عدیل اور 16 سالہ تیمور کو تلاش کر رہا ہے۔

  • دریائے جہلم میں مظفر آباد سے بڑا ریلا آزاد پتن کی طرف بڑھ رہا ہے

    دریائے جہلم میں مظفر آباد سے بڑا ریلا آزاد پتن کی طرف بڑھ رہا ہے

    راولپنڈی: پولیس کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ دریائے جہلم میں مظفر آباد سے ایک بڑا ریلا آزاد پتن کی طرف بڑھ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کنٹرول روم سے ممکنہ سیلابی ریلے کی اطلاع ملی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ دریائے جہلم میں مظفر آباد سے بڑا ریلا آزاد پتن کی طرف بڑھ رہا ہے۔

    ترجمان ریسکیو کے مطابق سیلابی ریلے کی وجہ سے آزاد پتن روڈ اور کنند، گوڑہ راجگان گاؤں زیر آب آنے کا خدشہ ہے، اس لیے نشیبی علاقوں کے مکین محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے پیش نظر مختلف مقامات پر ایمرجنسی گاڑیوں کو پہنچا دیا گیا ہے، تاہم نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ریسکیو ترجمان کے مطابق پنجاڑ چوک سے کشمیر کی طرف جانے والی سڑک تاحال بند ہے۔

    واضح رہے کہ پری مون سون کے دوسرے اسپیل میں بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں طوفانی بارش سے تباہی مچ گئی ہے، کئی علاقوں میں سیلابی صورت حال کا سامنا ہے، گھروں کی دیواریں اور کچے مکان گر گئے، سڑکیں بہہ گئیں اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان میں سی پیک موٹر وے زیر آب آ گیا ہے، متعدد گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں، ایک گاڑی میں سوار افراد کو بچا لیا گیا، جب کہ ڈرائیور ریلے میں بہہ گیا۔

    لکی مروت میں ندی نالے بپھر گئے، سیلابی ریلے نے سڑکیں بہا دیں، ہرنائی میں بھی سیلابی صورت حال ہے، جس کی وجہ سے فلڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، 2 خواتین اور ایک بچی سمیت 4 افراد ریلے میں بہہ گئے، جن میں سے مرد کو بچا لیا گیا تاہم دیگر کی تلاش جاری ہے۔

    دکی کی ترکھان ندی میں سیلابی ریلہ خاتون کو بہا لے گیا، کوہلو کے ندی نالوں میں بھی طغیانی آئی ہوئی ہے، نشیبی علاقے ڈوب چکے ہیں، کوہلو کوئٹہ قومی شاہراہ پل ریلے کی نذر ہوگیا، ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں چھت گر گئی جس سے بچے سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

    پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی چھتیں، دیواریں ڈھ گئیں، پتوکی میں گھر کی خستہ حال دیوار گرنے سے 4 بچے ملبے تلے دب گئے، اوکاڑہ میں دیوارگرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، قصور میں مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد زخمی ہو گئے۔

  • بھارت کا دریائے چناب کے بعد دریائے جہلم میں پانی چھوڑنے کا خدشہ

    بھارت کا دریائے چناب کے بعد دریائے جہلم میں پانی چھوڑنے کا خدشہ

    لاہور: خدشہ ہے کہ بھارت کی طرف سے دریائے چناب کے بعد دریائے جہلم میں بھی پانی چھوڑا جا رہا ہے، مظفر آباد آزاد کشمیر کی ضلعی انتظامیہ نے اس سلسلے میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے دریائے چناب کے بعد دریائے جہلم میں پانی چھوڑنے کا خدشہ ہے، آزاد کشمیر کی ضلعی انتظامیہ نے فلڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ عوام دریا کے کنارے پر جانے سے اجتناب کریں۔

    ضلعی انتظامیہ کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام محکمے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات بروئے کار لائیں۔

    ادھر دریائے سندھ میں طغیانی کے باعث وسیع علاقے زیر آب آ گئے ہیں، روجھان میں سینکڑوں ایکڑ پرکپاس اور مونگی کی فصل تباہ ہو گئی ہے، کئی گھر زیر آب آ چکے ہیں، دوسری طرف سیلابی علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپ بھی قائم نہیں ہو سکے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  لاہور : بھارت کی آبی دہشت گردی : دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا گیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے آبی دہشت گردی کرتے ہوئے دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا تھا، جس کے باعث دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب آیا۔

    فلڈ فار کاسٹنگ ڈویژن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دس گھنٹے کے دوران ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد میں ایک لاکھ کیوسک اضافہ ہوا۔

    خیال رہے کہ بھارت فورسز کی جانب سے ایل او سی پر بھی جارحیت کا سلسلہ جاری رہے، حال ہی میں بھارت نے ایل او سی کے اِس پار شہریوں پر کلسٹر بم بھی پھینکے تھے۔