Tag: دریائے راوی

  • دریائے راوی میں سیلابی ریلے میں کمی آ گئی

    دریائے راوی میں سیلابی ریلے میں کمی آ گئی

    لاہور (30 اگست 2025): دریائے راوی میں سیلابی ریلے میں کمی آ گئی ہے، اور شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 38 ہزار کیوسک رہ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی حکام نے کہا ہے کہ دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کی سطح مسلسل کم ہو رہی ہے، اس وقت ایک لاکھ 38 ہزار کیوسک ہے، جب کہ ہیڈ بلوکی میں 2 لاکھ کیوسک ہے۔

    دریائے راوی سے منسلک قریبی آبادیوں میں متاثرین کو ریسکیو کرنے کا عمل بدستور جاری ہے، دوسری طرف عارف والا میں اونچے درجے کے سیلاب کے باعث دریاٸے ستلج کے سیلابی پانی کی تباہ کاریاں جاری ہیں، جس سے متاثرین کی مشکلات بڑھ گٸی ہیں، سیلاب میں گھرے لوگ نقل مکانی کے لیے مجبور ہیں، اور ہنگامی بنیادوں پر امدادی سرگرمیاں بھی تیز کر دی گئی ہیں۔

    دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں تیزی سے کمی آنے لگی

    لیاقت پور میں دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر صورت حال تشویش ناک ہوتی جا رہی ہے، انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے شہری آبادیوں کو بچانے کے لیے بنائے گئے سرکاری منچن بند خستہ حال ہو چکا ہے، کئی مقامات پر بڑے گڑھے پڑنے کے باعث شہری آبادی کو بھی خطرہ لاحق ہے۔

    حویلی لکھا کے قریب دریائے ستلج ہیڈ سلیمانکی پر اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے، اور دریائی بیلٹ کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، دریائے راوی میں کمالیہ کے مقام سے ایک لاکھ کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے اور آئندہ چند گھنٹوں میں سیلابی ریلے میں غیر معمولی اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

  • دریائے راوی میں آنے والا سیلابی ریلہ قریبی آبادیوں میں داخل، متاثرین موٹر وے پر پناہ لینے پر مجبور

    دریائے راوی میں آنے والا سیلابی ریلہ قریبی آبادیوں میں داخل، متاثرین موٹر وے پر پناہ لینے پر مجبور

    لاہور : دریائے راوی میں آنے والا سیلابی ریلہ قریبی آبادیوں میں داخل ہوگیا ، جس کے باعث متاثرین موٹروے پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق دریائے راوی میں آنے والا سیلابی ریلہ قریبی آبادیوں میں داخل ہوگیا جس کے باعث بدروپنڈ، تعلق پورہ، مہنوال، چوہنگ، تھم پارک، برج اٹاری اور سادھاں ٹوری سمیت متعدد علاقے زیرِ آب آگئے۔

    سیلابی صورتحال کے باعث متاثرہ افراد اپنے خاندانوں اور سامان کے ساتھ لاہور۔اسلام آباد موٹروے پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔

    ٹھوکر نیاز بیگ سے موٹروے کے نیچے بیشتر آبادیوں میں پانی داخل ہونے کے بعد کئی خاندان رات بھر کھلے آسمان تلے موٹروے پر مقیم رہے۔

    پاکستان میں سیلاب سے متعلق خبریں

    دوسری جانب، دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر سیلابی پانی میں بتدریج کمی ہونا شروع ہوگئی ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 20 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا تھا تاہم چند گھنٹوں میں اس میں 9 ہزار کیوسک کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد موجودہ بہاؤ 2 لاکھ 11 ہزار کیوسک رہ گیا ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ شاہدرہ کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں کمی آرہی ہے اور تمام اداروں کے درمیان بہتر کوآرڈینیشن کے باعث جانی نقصان سے بچا گیا ہے۔

    سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں میں اب بھی پانی کھڑا ہے جس کے باعث لوگوں کو نقل مکانی اور بنیادی ضروریات کی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

  • دریائے راوی بے قابو، سیلابی پانی گھروں میں داخل، لوگوں کی نقل مکانی

    دریائے راوی بے قابو، سیلابی پانی گھروں میں داخل، لوگوں کی نقل مکانی

    لاہور (28 اگست 2025): دریائے راوی کا سیلابی پانی کنارے کے قریب آبادیوں میں گھروں کے اندر بھی داخل ہو گیا رہائشیوں کو نقل مکانی کرنا پڑی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارت کی آبی جارحیت کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں اس وقت شدید طغیانی ہے اور کئی اضلاع سیلاب کی زد میں آ چکے ہیں جب کہ 25 سے زائد افراد اپنی جانیں بھی گنوا چکے ہیں۔

    لاہور کے قریب سے گزرنے والے دریائے راوی میں بھی اس وقت سیلابی صورتحال ہے اور وہاں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ سیلابی پانی بے قابو ہو کر دریا کنارے کے قریب واقع آبادیوں کے گھروں تک پہنچ گیا ہے، جس کے باعث مکینوں کو مجبوراً نقل مکانی کرنی پڑی ہے۔

    سیلابی پانی راوی کنارے آباد فرخ آباد، کامران پارک اور دیگر قریبی آبادیوں میں داخل ہونے کے بعد وہاں کے گھروں میں بھی پہنچ گیا اور کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا۔ جب کہ اطراف کی مزید رہائشی کالونیوں کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

    فرخ آباد میں گھروں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے پر رہائشی افراد نے قیمتی سامان گھروں کی چھتوں اور دیگر محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کر دیا اور بڑی تعداد میں لوگوں نے وہاں سے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔

    دوسری جانب کامران پارک اور قریبی آبادیوں میں گھروں میں پانی داخل ہو گیا۔ تاہم یہاں پانی داخل ہونے سے قبل ہی انتظامیہ نے 100 سے زائد گھروں کو خالی کرا کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ مقامی افراد قیمتی سامان سمیت نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

    دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کے مذکورہ رہائشی کالونی سمیت اطراف کی دیگر آبادیوں میں بھی ہنگامی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

    انتظامیہ کی جانب سے لوگوں سے پانی سے دور رہنے کے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔ تاہم لوگ انتظامیہ سے تعاون نہیں کر رہے اور وہ بے قابو پانی کے قریب سیلفیاں بنانے میں مصروف ہیں۔

    فلڈ کنٹرول روم کے مطابق دریائے راوی میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس وقت سائفن کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 13 ہزار کیوسک تک پہنچ چکا ہے۔ سائفن اور شاہدرہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

    دریں اثنا سیلاب کی صورتحال کے باعث اب تک پنجاب کے سات اضلاع میں فوج کو سول انتظامیہ کی مدد کے لیے طلب کر لیا گیا ہے اور پاک فوج کے جوان متاثرہ افراد کی ریلیف اور ریسکیو کے کاموں میں مصروف ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-floods-2-young-people-drowned-in-flood-while-taking-a-selfie/

  • بھارت نے دریائے راوی پر قائم تھین ڈیم کے تمام گیٹ کھول دیے

    بھارت نے دریائے راوی پر قائم تھین ڈیم کے تمام گیٹ کھول دیے

    بھارت نے دریائے راوی پر قائم تھین ڈیم کے تمام گیٹ کھول دیے، دریائے چناب میں بھی پانی کے بہاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بھارت نے دریائے راوی پر قائم تھین ڈیم کے تمام گیٹ کھول دیے، کوٹ نیناں سے پاکستانی حدود میں 2لاکھ 10 ہزار کیوسک پانی دریائے راوی میں داخل ہوگیا، آئندہ 24گھنٹے میں کوٹ نیناں کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہوگا۔

    آئندہ 48 گھنٹے میں جسڑ شاہدرہ اور ہیڈ بلوکی سے انتہائی اونچے درجے کا سیلاب گزرےگا، کمشنر لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، ساہیوال، فیصل آباد اور متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کردیا گیا۔

    پی ڈی ایم اے ترجمان نے کہا کہ دریائے راوی میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب اور شاہدرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

    جسڑ کے مقام پر 1لاکھ 42 ہزار کیوسک پانی مسلسل دریائے راوی میں داخل ہو رہا ہے، دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 56 ہزار کیوسک ہے۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے دریائے راوی سے ملحق اضلاع کی انتظامیہ کو ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ دریائے راوی کے پاٹ میں موجود شہریوں کے فوری انخلا کی ہدایات جاری کی گئی ہے، مساجد میں اعلانات کے ذریعے شہریوں کو ممکنہ صورتحال سےآگاہ کیا جائے۔

    دریں اثنا دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، دریائےچناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

    دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 4لاکھ 62 ہزار کیوسک ہوگئی، بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں آج ساڑھے 3 لاکھ کیوسک کا ریلہ چھوڑا گیا، دریائے چناب میں سیلاب سے لاکھوں ایکڑ اراضی زیرِآب آنے کا خدشہ ہے۔

  • دریائے راوی میں 3 بچے  ڈوب کر جاں بحق

    دریائے راوی میں 3 بچے ڈوب کر جاں بحق

    لاہور : دریائے راوی میں تین بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پانچ نمبر ٹی بند روڈ راوی کے قریب تین بچے دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ تینوں بچوں کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں اور لاشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    جاں بحق بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، بچوں میں چھ سالہ نصیب اللہ، سات سالہ امیر حمزہ اور نو سالہ قدرت اللہ شامل ہیں جبکہ بچوں کی عمریں نو، سات اور چھ سال ہیں۔

    یاد رہے رواں ماہ ہی شکرگڑھ کے جلالہ بند پر تین بہن بھائی دریائے راوی میں ڈوب گئےتھے ، مرنے والوں میں بارہ اور چودہ سال کے دو بچےاورآٹھ سال کی ایک بچی شامل تھی۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا تھا بچے پھسل کردریا میں جاگرے تھے، جس میں ایک بہن اور 2 بھائی شامل تھے، فیملی نواحی گاؤں کھناسے سیر کیلئے آئی تھی۔

  • شکر گڑھ:  3 بہن بھائی دریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحق

    شکر گڑھ: 3 بہن بھائی دریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحق

    شکرگڑھ: جلالہ بند پر 3 بچے دریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ، ڈوبنےوالے تینوں بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شکرگڑھ کے جلالہ بند پر تین بہن بھائی دریائے راوی میں ڈوب گئے ، جاں بحق بچے فیملی کے ساتھ سیر کے لیے آئے تھے۔

    ریسکیو حکام کا بتانا ہے تینوں بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں، مرنے والوں میں بارہ اور چودہ سال کے دو بچےاورآٹھ سال کی ایک بچی شامل ہے، علاقہ کی فضا سوگوار‘جاں بحق بچے آپس میں کزن ہیں۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا بچے پھسل کردریا میں جاگرے تھے، جس میں ایک بہن اور 2 بھائی شامل تھے، فیملی نواحی گاؤں کھناسے سیر کیلئے آئی تھی۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ڈی سی نارووال سےٹیلیفونک رابطہ کرکے متاثرہ فیملی کوتمام ترسہولت فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

    عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ سیرکیلئےآنےوالےافراداحتیاطی تدابیرلازمی اختیارکریں، بچوں کاخاص خیال رکھیں،اکیلا نہ چھوڑیں،ندی نالوں کےقریب نہ جانےدیں۔

  • شادی شدہ بیٹی کو دریائے راوی میں پھینکنے والا باپ اور رشتہ دار گرفتار

    شادی شدہ بیٹی کو دریائے راوی میں پھینکنے والا باپ اور رشتہ دار گرفتار

    لاہور: سفاک باپ نے بیٹی کو پسند کی شادی کرنے کے جرم میں دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش کی جسے ڈولفن اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرکے بچا لیا۔

    کٹار بند روڈ پر ایک لڑکی کو دریا میں پھینکتا دیکھ کر مقامی گارڈ نے فوری طور پر15پر اطلاع دی، پیٹرولنگ پر مامور ڈولفن اسکواڈ کے اہلکار بروقت پہنچ گئے اور لڑکی کو بچالیا۔

    ڈولفن اسکواڈ کے مطابق لڑکی کی شناخت ثانیہ کنول کے نام سے ہوئی ہے، لڑکی نے بتایا ہے کہ میرا والد مجھے دریائے راوی میں پھینکنا چاہتا ہے۔

    گھریلو ناچاقی اور بغیر اجازت پسند کی شادی کرنے پر باپ برکت علی اور اس کے کزن محمد امین نے مل کر واردات کرنے کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا، ملزمان کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • بھارت کی آبی دہشت گردی، پاکستان میں ہزاروں دیہات اور لاکھوں ایکڑ رقبہ زیرآب

    بھارت کی آبی دہشت گردی، پاکستان میں ہزاروں دیہات اور لاکھوں ایکڑ رقبہ زیرآب

    لاہور : بھارت نے بنا خبردار کیے دریائے راوی اور دریائے چناب میں پانی چھوڑدیا، جس سے پاکستان میں ہزاروں دیہات اور لاکھوں ایکڑ رقبہ زیرِ آب آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کبھی آزاد کشمیر میں دراندازی کرتا ہے تو کبھی دہشت گردوں کی پشت پناہی میں سرگرم نظر آتا ہے، حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے بعد پاکستان کو اب بھارت کی آبی دہشتگردی کا سامنا ہے ۔

    بھارت نے آبی دہشت گردی کرتے ہوئے اچانک پانی چھوڑ دینے کی وجہ سے پاکستان کو ہنگامی صورتِ حال کا سامنا ہے

    بھارت نے بنا خبردار کیے دریائے راوی اور دریائے چناب میں پانی چھوڑدیا، جس سے ہزاروں دیہات اور لاکھوں ایکڑ رقبہ زیر آب آگیا۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بھارت کی آبی دہشت گردی کے باعث دریائے چناب پر قادر آباد بیراج پر پانی کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے اور پانی کی سطح 2 لاکھ کیوسک سے بڑھ کر 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک ہونے کا امکان ہے۔

    ریائے راوی میں جسڑ اور شاہدرہ کے مقام پر 40 سے 55 ہزار کیوسک پانی کا بہاؤ متوقع ہے ۔۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے نچلی سطح پر سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے اورعلاقہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے

    خیال رہے دریائےچناب میں ایک لاکھ 8ہزار343کیوسک پانی کاسیلابی ریلا گزررہاہے ، سیلابی ریلےکے باعث نشیبی علاقےزیرآب آگئے ہیں۔

    فلڈ کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ ریسکیو نے ضلع بھر میں 7مقامات پرفلڈریلیف کیمپ قائم کردیے، آئندہ30گھنٹےتک پانی کابہاؤاسی طرح رہنےکاامکان ہے۔

    ضلعی انتظامیہ نےنشیبی علاقوں میں نچلےدرجےکےسیلاب کےاعلانات کرادیے ہیں اور نشیبی علاقوں کےرہائیشیوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل ہونےکی ہدایات جاری کردیں۔

    ڈپٹی کمشنرمحمدآصف رضا کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال سےنمٹنےکیلئےمکمل تیارہیں، ریسکیو،ریونیو،ہیلتھ کاعملہ مکمل طورپرالرٹ ہے۔

    گذشتہ روز بھی بھارت نے دریائے چناب میں ڈیڑھ لاکھ کیوسک کاسیلابی ریلہ چھوڑا تھا، جس سے دریائے چناب میں مرالہ خانکی اور قادرآباد میں اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

  • دریائے راوی کے آبی ریلے نے مزید علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

    دریائے راوی کے آبی ریلے نے مزید علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

    اوکاڑہ:بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائے راوی کےآبی ریلے نے مزید علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے  دریائے راوی میں پانی چھوڑنے کے بعد آبی ریلے نے دریا کے کنارے کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

    دریائے راوی کے آبی ریلے سے متاثرہ علاقوں میں ٹھٹہ جھیڈو، ٹھٹہ شیرکا، کالیا، چاکرکا، موضع پیرعلی، لالو بونگی، ماڑی پتن کے علاقے اور میاں کی ڈھاریاں شامل ہیں۔

    بھارت کی آبی جارحیت، دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا

    آبی ریلے سے متاثرہ علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ سے امداد کی منتظر ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت نے ایک لاکھ 85 ہزار کیوسک پانی اجھ بیراج کے مقام سے دریائے راوی میں چھوڑ دیا تھا جس کے بعد پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے دریائے راوی میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

  • بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں چھوڑا گیا سیلابی ریلا شاہدرہ پہنچ گیا

    بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں چھوڑا گیا سیلابی ریلا شاہدرہ پہنچ گیا

    لاہور : بھارت سے چھوڑے گئے سیلابی ریلے کے باعث دریائے راوی میں طغیانی سے شاہدرہ کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں چھوڑا گیا سیلابی ریلا شاہدرہ پہنچ گیا، جس کے باعث مکین محفوظ مقامات پرمنتقل ہوگئے۔

    ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ تیار ہے جبکہ ساہیوال میں بھی انتظامیہ نے دریا کی قریبی آبادیوں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کے باعث کئی آبادیاں زیر آب آگئیں اور زمینی رابطے منقطع ہوگیا۔.

    راجن پور میں بڑے سیلابی ریلے کے خدشے کے پیش نظر تمام محکموں کو الرٹ جاری کردیا اور چالیس فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردیے گئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہی کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، متاثرہ خاندانوں اور علاقوں کی بحالی کے کام کی نگرانی خود کر رہا ہوں، متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔