Tag: دریائے نیلم

  • دریائے نیلم میں پانی کی کمی کی خبر بے بنیاد قرار

    دریائے نیلم میں پانی کی کمی کی خبر بے بنیاد قرار

    دریائے نیلم میں پانی روکے جانے کی خبروں پر ڈی سی نیلم کا مؤقف سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نیلم دریائے نیلم اس وقت معمول کے مطابق بہہ رہا ہے، دریائے نیلم کے پانی کے بہاؤ میں ابھی تک کمی نہیں ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دریا میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ یا کمی نہیں ہوئی اپنی آب وتاب سے بہہ رہا ہے، سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کشن گنگا ڈیم سے پانی روکے جانے کی خبریں گزشتہ رات سے گردش کررہی ہیں، سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی کہ بھارت نے آبی جارحیت کرتے ہوئے کشن گنگا سے دریائے نیلم کا پانی روک لیا ہے، جس سے دریائے نیلم میں پانی کا بہاؤ معمول سے 40 فیصد تک کم ہو گیا ہے۔

    واضح رہے کہ 23 اپریل 2025 کو بھارتی حکومت نے پہلگام حملے کے بعد سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دی تھی اور پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    اس کے ردعمل میں چین نے مہمند ڈیم کی تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی لا کر منصوبے کو تزویراتی اہمیت دے دی ہے۔

  • باراتیوں کی گاڑی دریائے نیلم میں گر گئی، متعدد جاں بحق

    باراتیوں کی گاڑی دریائے نیلم میں گر گئی، متعدد جاں بحق

    مظفرآباد: وادی نیلم میں نگدر کے مقام پر باراتیوں کی گاڑی دریائے نیلم میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دولہا شدید زخمی ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈی سی نیلم ندیم جنجوعہ نے بتایا کہ زخمی ہونے والے دلہا کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، بارات مانسہرہ سے وادی نیلم کے نواحی علاقہ جانگن جارہی تھی۔

    ڈی سی نیلم ندیم جنجوعہ کے مطابق مظفرآباد میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری بائی پاس کے قریب باراتیوں سے بھری بس کھائی میں گر گئی تھی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    پولیس کے مطابق حادثے میں زخمیوں کی تعداد 20 ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، تمام زخمیوں کو علاج کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔باراتیوں کی بس ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جو ہزارہ ٹاؤن سے بلیلی جا رہی تھی۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بروری بائی پاس بس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک اور دکھ کا باعث ہے، حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا کوئی غفلت پائی گئی تو مواخذہ ہوگا۔

    پی آئی اے کی پرواز میں اچانک خرابی، کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

    انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کی جائے، جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلیے دعاگو ہیں۔

  • دریائے نیلم میں گاڑی گرنے کا واقعہ :  10 لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری

    دریائے نیلم میں گاڑی گرنے کا واقعہ : 10 لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری

    آزاد کشمیر : دریائے نیلم میں گاڑی گرنے کے حادثے میں لاپتہ 10 افراد کی تلاش کیلئے آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دریائے نیلم میں گاڑی گرنے کے واقعے میں لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے ریسکیوآپریشن دوبارہ شروع کیا گیا۔

    ایس پی نیلم خواجہ صدیق نے بتایا کہ آپریشن میں پاک فوج،پولیس ودیگرریسکیوٹیمیں حصہ لےرہی ہیں ، گاڑی میں23  افراد سوار تھے، جن میں سے 10 تاحال لاپتہ ہیں، لاپتہ افرادمیں 3 سیاح بھی شامل ہیں۔

    خواجہ صدیق کا کہنا تھا کہ اب تک 6 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور 7زخمی زیرعلاج ہیں اور سات افراد کو زخمی حالت میں ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

    حادثے میں جاں بحق تین سیاحوں کی لاشیں ملتان روانہ کردی گئی ہیں۔

    گزشتہ روز آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا، جس میں مسافر گاڑی بے قابو ہوکر دریائے نیلم میں جاگری تھی۔

    گاڑی وادی نیلم کے نواحی علاقے کیل سے تاوبٹ جاتے ہوئے پڑی کریم آباد کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی تھی ، سولہ مسافرگاڑی کے اندر اور پانچ گاڑی کی چھت پر سوار تھے۔

    ڈپٹی کمشنرنیلم صدیق خواجہ نے بتایا تھا کہ گاڑی کو حادثہ سڑک کی حفاظتی دیوار سرکنے کے باعث پیش آیا۔

  • سیر کے لیے جانے والی فیملی کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری ،  7 افراد ڈوب گئے

    سیر کے لیے جانے والی فیملی کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری ، 7 افراد ڈوب گئے

    مظفر آباد : سیرکے لیے جانے والی فیملی کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری ، جس کے باعث کار سوار سات افراد دریائے نیلم میں ڈوب گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سے وادی نیلم سیر کے لیے جانے والی فیملی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ، جس کے نتیجے میں کار سوار سات افراد دریائے نیلم میں ڈوب گئے۔

    جس میں سے دو افراد کی لاشیں دو دراز علاقوں سے ملیں، ملنے والی لاشوں میں ایک کی شناخت حسن کے نام سے ہوئی جبکہ دوسری ناقابلِ شناخت ہونےکی وجہ سے فرانزک کیلئے بھجوائی گئی ہے۔

    لاشیں ان کی رہائش گاہ اچھرہ بھجوا دی گئیں تاہم ڈوبنےوالے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ بھی وادی نیلم میں سیاحوں کی جیپ گاڑی بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں جا گری تھی اور حادثے میں 8 سیاح ڈوب گئے تھے۔

  • بھارت نے دریائے نیلم کا پانی موڑ دیا، اربوں روپے کا پاکستانی منصوبہ غیر مؤثر

    بھارت نے دریائے نیلم کا پانی موڑ دیا، اربوں روپے کا پاکستانی منصوبہ غیر مؤثر

    لاہور: بھارت نے کشن گنگا ہائیڈرو پاور پروجیکٹ سے دریائے نیلم کا پانی موڑ دیا، اربوں روپے کا پاکستانی منصوبہ غیر مؤثر ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے دریائے نیلم کا پانی موڑے جانے سے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی 60 فی صد صلاحیت ختم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دریائے نیلم کا پانی موڑنے سے 969 میگا واٹ کا پاکستانی منصوبہ غیر مؤثر ہو گیا ہے، خیال رہے کہ ملک میں بجلی بحران سے نمٹنے کے لیے یہ منصوبہ بنایا گیا تھا۔

    پاکستان نے 500 ارب روپے کی خطیر لاگت سے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ تعمیرکیا ہے، لیکن کشن گنگا ڈیم پر پانی موڑے جانے کے بعد اس کی حیثیت ختم ہوگئی ہے۔

    یاد رہے کہ بھارت نے2007 میں کشن گنگا ڈیم منصوبے پر کام شروع کیا تھا، 330 میگا واٹ کے اس منصوبے کا افتتاح بھارتی وزیر اعظم نے کیا تھا۔

    نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں تکمیل کا ایک اور سنگ میل عبور


    پاکستان نے 2010 میں عالمی عدالت سے کشن گنگاڈیم کے خلاف رجوع کیا تھا لیکن تین سال بعد 2013 میں عدالت نے بھارت کے حق میں فیصلہ دے دیا، پاکستان کے کم زورمؤقف اور عدم دل چسپی کے باعث بھارت یہ مقدمہ جیتا۔

    کشن گنگا ڈیم کا معاملہ، پاکستان کا ورلڈ بینک سے رجوع کرنے کا فیصلہ


    واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں آزاد کشمیر میں واقع نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ساڑھے 51 کلومیٹر طویل سرنگوں پر مشتمل واٹر وے سسٹم میں پانی کی بھرائی بھی شروع کی گئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دریائے نیلم میں بس گرنے سے 20 افراد جاں بحق

    دریائے نیلم میں بس گرنے سے 20 افراد جاں بحق

    مظفر آباد: وادی نیلم کے قریب مسافر بس کھائی میں گرنے سے خواتین سمیت 20 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وادی نیلم کے علاقے کیل سے مظفر آباد جانے والی مسافر بس تیز رفتاری اور فنی خرابی کے باعث نوسیری نیلم جہلم پراجیکٹ کے قریب دریائے نیلم میں جاگری۔

    بس کھائی میں گرنے سے 3 خواتین سمیت 20 مسافرجان کی بازی ہارگئے،جن میں سے 5 کی لاشوں کو نکالا جاچکا ہے۔

    حادثے میں زخمیوں کو علاج کے لیے مظفر آباد کے شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں چند مسافروں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی، تاہم ضلعی اور تحصیل انتظامیہ اطلاع ہونے کے باوجود جائےحادثہ پر بروقت نہ پہنچ سکی۔

    واضح رہے دریا سے نکالی جانے والی 5 لاشوں کی تدفین آہوں اور سسکیوں کے ساتھ کردی گئی۔