Tag: دریا

  • عراق میں ریت کا بہتا ہوا دریا

    عراق میں ریت کا بہتا ہوا دریا

    عراق میں ایک عجیب و غریب دریا نے لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا جس میں ریت بہتی نظر آرہی ہے۔

    یہ دریا عراق کے صحرا میں واقع ہے اور انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بظاہر یوں لگ رہا ہے جیسے یہ کوئی ریت کا دریا ہے جس میں ریت بہہ رہی ہے۔

    تاہم یہ ایک قدرتی عمل تھا جو طوفان کے بعد وجود میں آیا۔

    طوفان کے بعد قریب موجود ایک دریا کا پانی اور برف کے بڑے بڑے ٹکڑے صحرا سے گزرنے لگے جس کے ساتھ صحرائی مٹی بھی حرکت کرنے لگی۔

    تیزی سے گزرتے برف کے ٹکڑے مٹی سے اٹ گئے جس کے بعد یوں محسوس ہونے لگا جیسے یہ ریت کا دریا بہہ رہا ہو۔

  • بھارت کی آبی جارحیت، دریائے چناب میں پانی چھوڑنے سے درمیانے درجے کا سیلاب

    بھارت کی آبی جارحیت، دریائے چناب میں پانی چھوڑنے سے درمیانے درجے کا سیلاب

    لاہور: بھارت نے ایک بار پھر آبی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا جس سے دریا میں درمیانے درجے کا سیلاب آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت نے دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا جس سے دریا میں درمیانے درجے کا سیلاب آگیا۔ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 85 ہزار 120 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔

    ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا اخراج 1 لاکھ 52 ہزار کیوسک ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا تھا۔

    اس سے قبل 6 اگست کو دریائے چناب میں پانی کی آمد 77 ہزار کیوسک تھی۔

    مقامی انتظامیہ کی جانب سے دریائے چناب کے اطراف آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    گزشتہ روز بھی بھارت نے نالہ ڈیک میں پانی چھوڑ دیا تھا جس کے باعث اونچے درجے کا سیلاب آگیا۔

    پانی چھوڑنے کے بعد چھہو کے مقام پر 25 ہزار کیوسک کا ریلہ گزرا جبکہ نالہ ڈیک میں کنگرہ کے مقام پر پانی کی سطح میں بھی اضافہ ہوگیا تھا۔

    بھارت کی جانب سے نالہ ڈیک میں پانی چھوڑنے کے باعث دریائے چناب بھی تباہی پھیلانے لگا تھا اور سیالکوٹ اور ظفر وال کے کئی علاقے پانی کی لپیٹ میں آگئے تھے۔

  • ایسا دریا جس سے قوس قزح پھوٹتی ہے

    ایسا دریا جس سے قوس قزح پھوٹتی ہے

    کیا آپ نے کبھی ایسے دریا کے بارے میں سنا ہے جو بے حد رنگین ہو اور اس میں سے قوس قزح پھوٹتی دکھائی دیتی ہو؟

    جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں واقع ایک دریا ایسا ہی ہے جسے 5 رنگوں کے دریا یا مائع قوس قزح کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ یہ خوبصورت دریا کولمبیا کے سیرینیا ڈیلا مکرینا صوبے میں واقع نیشنل پارک میں موجود ہے۔

    یہ علاقہ طویل عرصے تک خانہ جنگی کی زد میں رہا جس کی وجہ سے کوئی یہاں آنے کی ہمت نہیں کر پاتا تھا۔

    بالآخر حکومت اور باغیوں کے درمیان امن معاہدے کے ایک سال بعد یعنی گزشتہ برس 2017 میں اس پارک کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

    دنیا کے خوبصورت ترین دریاؤں میں سے ایک شمار کیے جانے والے اس دریا کی انفرادیت اس کی تہہ میں اگنے والے رنگ برنگے آبی پودوں کی وجہ سے ہے۔ گلابی، جامنی اور سرخ رنگ کے ان پھولوں کے کھلنے کا موسم ستمبر اور نومبر ہے۔

    چھوٹی چھوٹی آبشاروں اور پتھریلے راستوں پر مشتمل یہ خوبصورت دریا 100 کلو میٹر طویل ہے۔

    اس علاقے میں امن قائم ہونے کے بعد اب ملکی و غیر ملکی افراد یہاں آنے لگے ہیں جس سے یہاں کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں اور سیاحت کی بدولت مقامی افراد کی زندگی میں بھی خوشحالی آگئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آسٹریلیا: طیارہ دریا میں گرتباہ‘ 6 افراد  ہلاک

    آسٹریلیا: طیارہ دریا میں گرتباہ‘ 6 افراد ہلاک

    سڈنی : آسٹریلیا میں سڈنی ہاربر میں نئے سال کے جشن کے آغاز سے چند لمحے قبل جہاز دریا میں گرنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں طیارہ سڈنی سے شمال کی جانب سے 50 کلومیٹر دورہاکس بے ریور کے گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق غوطہ خوروں نے جہاز میں سوار تمام 6 افراد کی لاشوں کو نکال لیا ہے تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔

    مقامی میڈیا کے مطابق طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے 4 افراد کا تعلق برطانیہ سے تھا۔

    پولیس آفیسر مائیکل گورمان نے میڈیا کو بتایا کہ سمندر کے اوپراڑنے والا ایک انجن پرمشتمل جہاز پانی کے اوپر 13 کلو میٹرتک چل رہا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ جہاز دائیں جانب ایک مشکل موڑ لے رہا تھا جو درحقیقت گھومنے کے لیے تھا تاہم اس کے پرپانی میں چلے گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا جہاز سیدھے ڈوب گیا۔

    خیال رہے کہ سڈنی ہاربرمیں نئے سال کا جشن منانے سے چند لمحوں قبل طیارہ حادثہ پیش آیا جہاں پرآتش بازی کے شاندار مظاہرے کی تیاریاں کی جا رہی تھیں۔


    آسٹریلیا: جہاز شاپنگ سینٹرمیں جا گرا، 5 افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ رواں برس 21 فروری کو آسٹریلیا میں چارٹر طیارہ اڑان بھرنے کے فوری بعد حادثے کا شکار ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • کاغان : سیاحوں کی گاڑی دریا میں گرنےسے5 افراد جاں بحق

    کاغان : سیاحوں کی گاڑی دریا میں گرنےسے5 افراد جاں بحق

    بالاکوٹ: وادی کاغان کی سیر کےلیےآنے والے سیاحوں کی گاڑی دریائے کنہار میں جا گری جس کے نتیجے میں 5 سیاح ڈوب کر جاں بحق اور ایک سیاح زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق وادی کاغان کی سیروتفریح کے بعد گھر واپسی پرمانسہرہ کی طرف آتے ہوئے مہانڈری کے قریب پنجاب کےضلع بہاولپور سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی گاڑی بےقابو ہوکردریائےکنہار میں جا گری۔ حادثےمیں 5افراد جاں بحق ہوگئے۔

    حادثے میں احمد نامی سیاح بچ گیا جسے زخمی حالت میں مقامی افراد اور پولیس نے اسپتال منتقل کر دیا۔

    پولیس کاکہناہےکہ دریائے کنہار میں ڈوبنے والوں سیاحوں اور گاڑی کی تلاش کا عمل جاری ہے تاہم آخری اطلاعات تک ان کے بارے میں کوئی پتہ نہیں چل سکا۔


    بونیرمیں مسافر وین کھائی میں جاگری‘9افراد جاں بحق


    یاد رہےکہ رواں سال جنوری میں صوبہ خیبرپختونخواہ کےضلع بونیر میں مسافر وین کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 9افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔


    دریائے نیلم میں بس گرنے سے 20 افراد جاں بحق


    واضح رہےکہ گزشتہ سال ستمبر میں وادی نیلم کے قریب مسافر بس کھائی میں گرنے سے خواتین سمیت 20 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • اسپین میں دریا کا پانی سبز ہوگیا

    اسپین میں دریا کا پانی سبز ہوگیا

    میڈرڈ: اسپین میں ایک دریا نے اس وقت شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا جب اس کا پانی گہرے سبز رنگ میں تبدیل ہوگیا۔

    اسپین کے شہر سیئو ڈی اورگیل میں موجود اس دریا کا پانی گہرے سبز رنگ کا ہوگیا جس سے شہریوں کو خدشہ پیدا ہوا کہ شاید اس میں کسی قسم کے زہریلے مواد کی آمیزش ہوگئی ہے۔

    river-3

    river-2

    تاہم تھوڑی دیر بعد ہی سیئو ڈی اورگیل کے میئر البرٹ باٹلا نے تمام افواہوں اور خدشات کی تردید کردی۔

    انہوں نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقامی حکومت کی جانب سے دریا میں سبز رنگ کی آمیزش کی گئی ہے۔ یہ آمیزش پانی کے معیار کی جانچ کرنے والے ٹیسٹ کا حصہ ہے۔

    میئر نے بتایا کہ دریا میں شامل کیا جانے والا یہ رنگ بالکل بے ضرر ہے اور اس میں کسی قسم کے نقصان دہ عناصر شامل نہیں۔

    river-4

    علاوہ ازیں یہ کچھ دنوں میں خود ہی تحلیل ہوجائے گا جس کے بعد دریا کا پانی اپنی معمول کی رنگت پر آجائے گا۔

    واضح رہے کہ یہ ٹیسٹ اس تحقیقی جانچ کا حصہ تھا جو دریا کے قریب واقع آرنسل واٹر پلانٹ پر کیا جارہا تھا۔

    اس پلانٹ میں گزشتہ برس آلودہ مواد شامل ہوگئے تھے جس نے شہر کی بڑی آبادی کو گیسٹرو کے مرض میں مبتلا کردیا تھا۔

  • ننھے ہاتھی نے انسان کی جان بچانے کے لیے پانی میں چھلانگ لگا دی

    ننھے ہاتھی نے انسان کی جان بچانے کے لیے پانی میں چھلانگ لگا دی

    جانوروں کی انسانوں سے محبت اور وفاداری میں کوئی شک نہیں۔ انسانوں کی جانب سے ذرا سی محبت کے برتاؤ پر جانور انسانوں کے بے دام غلام بن جاتے ہیں اور ان کے لیے اپنی جان کی بازی لگانے سے بھی گریز نہں کرتے۔

    شیر اور چیتوں جیسے خطرناک جانوروں سے بھی اگر محبت کا برتاؤ کیا جائے تو وہ اپنی وحشیانہ فطرت چھوڑ کر انسان کے گہرے دوست بن جاتے ہیں۔

    ایسی ہی ایک اور ویڈیو کچھ وقت قبل منظر عام پر آئی جسے انٹرنیٹ پر 30 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔

    ویڈیو میں ایک ہاتھی کا بچہ جھنڈ کے ساتھ دریا کے کنارے کھیل رہا ہے اور دریا میں ایک آدمی تیراکی کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

    elephant-2

    اچانک اس ہاتھی کے بچے کو غلط فہمی ہوئی کہ دریا میں نہانے والا آدمی ڈوب رہا ہے اور اس کے بعد وہ بغیر کچھ سوچے سمجھے تیزی سے اس آدمی کی جان بچانے کے لیے پانی میں دوڑتا چلا گیا۔

    اس موقع پر نہ ہی تو اس نے اپنی ماں کی طرف دیکھا نہ اسے پانی سے ڈر محسوس ہوا۔ وہ سیدھا دوڑتا ہوا اس آدمی کی طرف گیا۔ اس کے اس ’جذبہ انسانیت‘ سے وہ شخص بھی بے حد متاثر ہوا اور اس نے ہاتھی کے بچے کو گلے لگالیا۔

  • بھارتی ریاست راجستھان میں اسکول بس دریا میں جا گری

    بھارتی ریاست راجستھان میں اسکول بس دریا میں جا گری

    نئی دہلی : بھارتی ریاست راجستھان میں اسکول بس پاکلا دریا میں جا گری تاہم مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت تمام بچوں کو باحفاظت نکال لیا.

    تفصیلات کےمطابق بھارتی ریاست راجستھان میں پرائیویٹ اسکول کی بس بچوں کو لےکر اسکول آرہی تھی کہ پاکلا دریا پر پل عبور کرتے ہوئےدریا میں جا گری.

    واقعے کے بعد بس میں موجود18 بچے پھنس گئے تاہم مقامی افراد نے بس کا سامنے والا شیشہ توڑ کر بچوں کو باحفاظت باہر نکال لیا.

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اچاریہ ودیا ساگر سیکنڈری اسکول بس کے ڈرائیور نے دریا پر تعمیر ایک چھوٹے پل سے گاڑی کو گزارنے کی کوشش کی.

    پولیس کے مطابق پل کے گرد جنگلے بھی نہیں لگے تھے اور دریا میں سیلابی صورت حال کی وجہ سے پل پر دو فٹ تک پانی موجود تھا جس وجہ سے ڈرائیور کو پل کے ٹریک کا اندازہ نہیں ہو سکا اور بس دریا میں جا گری.

    حادثے کے بعد بس کا سامنے والا حصہ کسی چیز سے جا ٹکرایا جس وجہ سے بس پوری طرح دریا میں نہیں ڈوبی تاہم دیہاتیوں کے خبردار کرنے کے باوجود غفلت برتنے پر بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا.

  • بطخ نے چیتے سے کیسے جان بچائی؟

    بطخ نے چیتے سے کیسے جان بچائی؟

    اگر آپ دریا میں تیراکی کر رہے ہوں اور وہاں چیتا آجائے تو آپ کیا کریں گے؟

    اگر وہ چیتا دریا سے پانی پی کر چلا گیا، جو کہ ایک ناممکن بات ہے، تب تو ٹھیک ہے۔ لیکن اگر آپ کو دیکھ کر اسے شکار کرنے کا خیال آجائے اور وہ آپ کے پیچھے دریا میں کود پڑے، جو 100 فیصد ممکن ہے، تب صورتحال بہت ہی خوفناک ہوجائے گی۔

    لیکن ایک بطخ ایسی صورتحال میں کیا کرتی ہے؟

    duck-7

    شاید آپ سوچیں کہ ایک معمولی سی بطخ چیتے کے لیے بہت آسان ہدف ہے۔ اپنی تیز رفتاری کے باعث مشہور چیتا ایک چھلانگ لگا کر بطخ کو پکڑ سکتا ہے۔ لیکن درحقیقت ایسا نہیں ہے۔

    بطخ کے پاؤں میں انگلیوں کے درمیان موجود جھلی اسے تیرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کے پاؤں میں کوئی شریان یا رگ نہیں ہوتی جس کی وجہ سے اس کے پاؤں کسی بھی چیز کو محسوس کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔ یوں بطخ برفیلے یا تیز گرم پانی میں بھی باآسانی تیر سکتی ہے۔

    duck-2

    آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ بطخ کے پر واٹر پروف ہوتے ہیں۔ اس کی دم میں ایک ’پرین‘ نامی غدود پایا جاتا ہے جو دوران تیراکی اس کے جسم میں چکنائی کا اخراج کرتا ہے۔ یہ چکنائی بطخ کے پروں کو بھیگنے سے محفوط رکھتی ہے اور وہ سارا دن تیر کر بھی خشک رہتے ہیں۔

    duck-3

    بطخ پانی میں بھی کافی دیر رہ سکتی ہے اور یہ ہی وہ سبب ہے جس نے اسے اپنے پیچھے پڑے دو چیتوں سے بچایا۔ (ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے جائیں)۔

    چیتوں نے جب بطخ کو شکار کرنے کا سوچ کر پانی میں چھلانگ لگائی تو بطخیں چیتوں کو چکمہ دے کر پانی کے اندر اس طرح غائب ہوگئیں کہ حیران پریشان چیتا انہیں ڈھونڈتا رہ گیا۔

  • فرانس میں طوفانی بارشوں نےسیلابی صورتحال پیداکردی

    فرانس میں طوفانی بارشوں نےسیلابی صورتحال پیداکردی

    پیرس :فرانس میں طوفانی بارشوں نے سیلابی صورتحال پیداکردی،دریاوں میں پانی کی سطح چھ میٹر تک بلند ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس میں گذشتہ چند روز سےجاری بارشوں نےدریاوں میں سیلابی صورتحال پیداکردی ہے،دریاوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہےاور پانی کی سطح معمول سے چھ میٹر تک بلند ہوگئی ہے.

    محکمہ موسمیات نے فرانس میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے،جس کی وجہ سے دریاوں کی سطح میں مزید اضافے کا خدشہ ہے.

    گذشتہ دنوں فرانس میں شدید بارشوں کےبعد کئی شہروں میں سیلاب کےباعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں تھی،
    سیلاب کی وجہ سےمواصلاتی نظام بری طرح متاثرہواتھا.

    دارالحکومت پیرس کےساتھ گزرنےوالےدریائے سین میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کےبعدپیرس کی زیر زمین میٹروکوبند کردیاگیاتھا.

    واضح رہے کہ فرانس کےکئی قصبوں کو سیلاب کےباعث آفت زدہ قراردےدیاگیاتھا،یورپ میں شدیدبارشوں کےباعث دس افراد ہلاک ہوچکےہیں.

    واضح رہے کہ جرمنی میں طوفانی بارشوں کےبعد اب تک نو افرادجاں بحق ہوچکے ہیں،محکمہ موسمیات نے فرانس،بیلجئیم،جرمنی،جنوبی پولینڈ، رومانیہ، مالدووا،یوکرین آسٹریاسمیت یورپ کےدیگرممالک میں شدید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے.