نیویارک : شرمین عبید چنائے کی ایک اور دستاویزی فلم سونگ آف لاہور کو ٹرائی بیکا فلم فیسٹول میں تین شعبوں میں نامزدگی مل گئی ہے۔
آسکرایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے کی میوزیکل ڈاکیو مینٹری فلم سونگ آف لاہور چودھویں ٹرائی بیکا فلم فیسٹول میں نامزد کی گئی ہے، فلم کو بیسٹ فلم، بیسٹ نیو ڈاکیو مینٹری ڈائریکٹراور بیسٹ ایڈیٹنگ کی تین کیٹگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔
چودھویں سالانہ ٹرائی بیکا فلم فیسٹیول کے لئے مقابلے میں شامل ہونے والی دنیا بھر سے بارہ فلموں میں سے نامزد کی جانے والی واحد پاکستانی فلم ہے۔
فلم سونگ آف لاہور میں ستر کی دہائی کی موسیقی کے عروج و زوال کے رنگوں کو پیش کیا گیا ہے۔ فلم کی عکسبندی لاہور کے گرد و نواح کے علاوہ بیرون ملک بھی کی گئی ۔
جس میں کلاسیکل ، فوک اور نیم کلاسیکل موسیقی کی شخصیات کی داستان فلمائی گئی ہے ۔
فلم میں سچل اسٹوڈیو کے عزت مجید کی کاوشوں کا بڑا عمل دخل ہے ۔