Tag: دستبردار

  • بھارت نے ایشیا کپ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا، بھارتی میڈیا

    بھارت نے ایشیا کپ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا، بھارتی میڈیا

    بھارت کھیل میں پھر سیاست کو لے آیا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر بھارت نے ایشیا کپ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے مینز ایشیا کپ اور ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ سے دستبردارہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، بھارت نے رواں برس ستمبر میں ایشیاکپ کی میزبانی کرنا تھی۔

    بی سی سی آئی کے اہلکار کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے صدر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہیں، بھارتی ٹیم ایک ایسے ٹورنامنٹ میں نہیں کھیل سکتی جس کے سربراہ پاکستان کے وزیر ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ بھی نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ جون میں سری لنکا میں کھیلا جانا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی نے ایشین کرکٹ کونسل کو اپنی دستبرداری سے آگاہ نہیں کیا، بھارت کی ایشیا کپ سے دستبرداری کی تیاری کے حوالے سے اطلاعات ہیں۔

    دوسری جانب آئی سی سی کے صدر جے شاہ کی جانب سے بھارتی فوج کے حق میں کی گئی پوسٹ پر آسٹریلوی صحافی نے سوال اٹھا دیے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین جے شاہ نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر بھارتی فوج کے حق میں پوسٹ کیا جس میں انہوں نے بھارتی فوج کو اپنا فخر قرار دیا تھا۔

    جے شاہ کی اس پوسٹ کے بعد کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کی غیرجانبداری پر سوالات اٹھ گئے، آسٹریلیا کے صحافی میلکم کون جے شاہ پر برس پڑے۔

    آسٹریلوی صحافی نے کہا کہ آئی سی سی کے بھارتی صدر جے شاہ نے افواج کے بارے میں بیان کیوں دیا، آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ نے فلسطین میں امن پر ٹوئٹ کیا تو اسے معطل کردیا گیا تھا، کھلاڑی کو سزا اور چیئرمین کو کھلی چھوٹ، یہ منافقت ہے۔

    پی ایس ایل 10 میں پاک فضائیہ کو خراج تحسین

    واضح رہے کہ جے شاہ کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے ان پر خوب تنقید کی گئی، جس کے بعد آئی سی سی کے صدر نے پوسٹ کو حذف کر دیا لیکن سوشل میڈیا پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

  • اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے

    اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کے صاحبزادے کرکٹر اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان نے لنکا پریمیئر لیگ کی این او سی کیلیے رجوع نہیں کیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق اعظم خان 2 لیگ کی پالیسی کی وجہ سے صرف اہم لیگز کو ترجیح دے رہے ہیں اور اعظم خان کیربیئن پریمیئر لیگ اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے۔

    اعظم خان کو لنکا پریمیئر لیگ میں کینیڈی کی ٹیم نے پک کیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق اعظم خان نے تاحال سی پی ایل کیلئے اپلائی نہیں کیا اور وہ 28 اگست سے شروع ہونے والی سی پی ایل کی این او سی کیلیے رواں ہفتے رجوع کریں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سابق قومی کرکٹر محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ اعظم خان کے ساتھ بطور ڈائریکٹر کرکٹ ان کا تجربہ مایوس کن رہا ہے۔

    سابق ڈائریکٹر کرکٹ محمد حفیظ نے کہا کہ پوری ٹیم دو کلو میٹر کا فاصلہ دس منٹ میں طے کرے تو یہی کام کرنے کے لیے اعظم خان کو 20 منٹ درکار ہوں گے۔

    سمندری طوفان: بھارتی ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے دہلی روانہ ہوگی

    انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اعظم خان خود انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے سنجیدہ سوچ کا مظاہرہ نہیں کررہے۔

  • پی ٹی آئی کے اہم امیدوار عبدالعلیم خان کے حق میں دستبردار

    پی ٹی آئی کے اہم امیدوار عبدالعلیم خان کے حق میں دستبردار

    لاہور: پی ٹی آئی کے امیدوار استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی 146 پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار صدام اطہر نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

    صدام اطہر آج  آئی پی پی کے دفتر پہنچے جہاں مر کزی رہنما شعیب صدیقی نے انہیں پارٹی مفلر پہنایام جس کے بعد این اے117، پی پی 145 کے  بعد پی پی 146 سے بھی آئی پی پی کو کامیابی مل گئی۔

    صدام اطہر نے کہا کہ عبدالعلیم خان تعمیری سوچ رکھنے والے انسانیت دوست شخصیت ہیں، پیٹر انچیف جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پی پی 145 سے میاں جنید ذوالفقار نے بھی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی تھی۔

  • ڈومینیکا T20 ورلڈ کپ کے میچز کی میزبانی سے دستبردار ہوگیا

    ڈومینیکا T20 ورلڈ کپ کے میچز کی میزبانی سے دستبردار ہوگیا

    آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے میچز کی میزبانی سے ویسٹ انڈیز کا رکن ملک ڈومینیکا دستبردار ہوگیا۔

    آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے ویسٹ انڈیز کے 7 اور امریکا کے 3 وینیوز کا اعلان کیا تھا، ویسٹ انڈیز کے رکن ملک ڈومینیکا کو پہلے راؤنڈ کے ایک اور سپر 8 کے دو میچز کی میزبانی کرنا تھی۔

    ڈومینیکا کی حکومت نے اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ تیاری مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ایونٹ سے دستبردار ہو رہے ہیں، ورلڈ کپ کے لیے وقت پر انفرا اسٹرکچر تیار نہیں کرسکتے۔

    یاد رہے کہ 2024 میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اس فارمیٹ کا نواں ٹورنامنٹ ہوگا جس کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکا کو کرنی ہے۔

    اس ایونٹ میں 20 ٹیموں شامل ہوں گی جنہیں 5، 5 ٹیموں کے چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ سے ٹاپ 2 سپر 8 کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

    قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے دورے کیلئے سڈنی پہنچ گئی

    اس کے بعد 4، 4 کے 2 گروپس میں سے ٹاپ دو، دو ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔یہ ایونٹ 4 جون سے 30 جون تک کھیلا جائے گا جس میں مجموعی طور پر 55 میچز کھیلے جائیں گے۔

  • آسٹریلوی ٹیم افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے دستبردار

    افغانستان میں خواتین کی تعلیم اور ملازمت پر پابندی کی وجہ سے آسٹریلیا ٹیم افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبردار ہوگئی۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آسٹریلیا اور افغانستان میں ون ڈے سیریز مارچ میں یو اے ای میں شیڈول تھا تاہم آسٹریلیا افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبردار ہو گیا ہے۔

    کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ سیریز سے دستبردار ہونے کے لیے حکومت سے طویل مشاورت ہوئی، فیصلہ یہ ہوا کہ اس وقت سیریز کھیلنا ممکن نہیں ہے۔

    کرکٹ آسٹریلیا  نے کہا کہ یہ فیصلہ افغانستان میں خواتین، لڑکیوں کی ملازمت اور تعلیم پر پابندی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

    تعلیم پر پابندی، افغانستان میں موجود پاکستانی میڈیکل طالبات مشکل میں پڑ گئیں

    رپورٹس کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان یہ سیریز آئی سی سی سپر لیگ کا حصہ ہے جو متحدہ عرب امارات میں شیڈول تھی۔

    واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا خواتین اور مردوں کے کھیلوں میں حصہ لینے کی حمایت کرتا ہے۔

  • ٹوئٹر کا کمپنی کے دفاتر عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان

    ٹوئٹر کا کمپنی کے دفاتر عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان

    ایلون مسک کے الٹی میٹم کے بعد سینکڑوں ٹوئٹر ملازمین دستبردار ہوگئے ،ٹوئٹر نے کمپنی کے دفاتر آج سے عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا۔

    برطانوی میڈیا کےمطابق ٹوئٹر کی جانب سے سرکولر میں لکھا گیا عارضی طور پر دفاتر بند کئے ہیں اکیس نومبر سے آفسز دوبارہ کھول دئیے جائینگے۔

    برطانوی میڈیا کا کہناہےکہ ٹوئٹرنےکمپنی دفاتر عارضی طور پر بند کرنے کی وجوہات واضح نہیں کیں جب کہ دفاتر بند کرنے کی رپورٹ پر ردعمل دینے سے بھی گریز کیا۔

    واضح رہے کہ سینکڑوں ملازمین نے نئے باس ایلون مسک کے الٹی میٹم کے بعد استعفوں کی بھر مار ہوگئی، ایلون مسک نے ٹوئٹر کے ملازمین کو ای میل میں الٹی میٹم دیا تھا کہ زیادہ گھنٹے کام کرنے کا عہد کریں یا پھر نوکری چھوڑ دیں۔