Tag: دستخط

  • لندن : 7 لاکھ سے زائد افراد نے بریگزٹ کے خلاف پٹیشن پر دستخط کردئیے

    لندن : 7 لاکھ سے زائد افراد نے بریگزٹ کے خلاف پٹیشن پر دستخط کردئیے

    لندن : یورپی یونین سے برطانوی انخلاء کے خلاف دائر کی گئی پٹیشن پر 7 لاکھ برطانوی شہریوں سے دستخط کردئیے۔

    تفصیلات کے مطابق تین برس قبل ہونے والے ریفرنڈم کے تحت برطانیہ کو 29 مارچ کو یورپی یونین سے نکلنا تھا تاہم بریگزٹ اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے بریگزٹ معاہدہ مسترد کیے جانے کے باعث تاخیر کا شکار ہوتا نظر آرہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ کی ویب سائٹ پر ایک پٹیشن دائر کی گئی ہے جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ یورپی یونین سے انخلاء کا فیصلہ واپس لے اور یورپی یونین کا رکنیت باقی رکھے جس پر اب تک 7 لاکھ افراد دستخط کرچکے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹیشن منگل کے روز وزیر اعظم تھریسامے کی تقریر کے بعد کچھ گھنٹوں بعد دائر کی گئی تھی، پٹیشن پر ہر منٹ میں ہزاروں افراد کی جانب سے دستخط کیے جارہے ہیں۔

    تھریسامے نے برطانیہ کے قانون سازوں کی جانب سے مسلسل یورپی یونین سے انخلاء کے معاہدے کو مسلسل تین مرتبہ مسترد کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ حتمی فیصلہ کرلے۔

    وزیر اعظم تھریسامے کا کہنا تھا کہ ہی بہت اہم گھڑی ہے جب ہم فیصلہ کرسکتے ہیں، جبکہ برطانوی عوام سے کہا کہ ’میں آپ لوگوں کے ساتھ ہوں‘۔

    یورپی یونین کے سربراہوں نے برطانوی وزیر اعظم سے کہا ہے کہ ’ان کے پاس دو مہینے ہوں گے کہ وہ مرحلہ وار بریگزٹ کی تیاری کرسکیں لیکن اگر وہ پارلیمنٹ کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہیں تو برطانوی عوام کو یورپی یونین سے مایوس کن انخلاء کرنا پڑے گا‘۔

    واضح رہے کہ سنہ 2016 میں 1 کروڑ 70 لاکھ افراد نے (51 فیصد) نے یورپی یونین سے انخلاء کے حق میں ووٹ دیا تھا جبکہ 1 کروڑ 60 لاکھ افراد نے بریگزٹ کے خلاف ووٹنگ کی تھی۔

    مزید پڑھیں : برطانوی وزیراعظم کا خط، یورپی یونین بریگزٹ میں تاخیر کے لیے راضی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے بریگزٹ ڈیل میں تاخیر سے متعلق خط پر یورپی یونین نے رضامندی ظاہر کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یورپی یونین 22 مئی تک بریگزٹ میں تاخیر پر رضامند ہوگیا ہے، یو ای کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ سے ڈیل کی منظوری پر بریگزٹ 22 مئی تک ملتوی کریں گے۔

    یورپی یونین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ ڈیل کی عدم منظوری پر 12 اپریل کو بریگزٹ پر عمل درآمد ہوگا۔

    برطانوی وزیراعظم نے یورپی یونین کے آرٹیکل پچاس کے تحت اس بلاک سے اپنے اخراج کی طے شدہ مدت میں تیس جون تک کی توسیع کی درخواست کی تھی۔

  • امریکی افواج کے انخلاء کے حکم نامے پر دستخط کی تصدیق ہوگئی

    امریکی افواج کے انخلاء کے حکم نامے پر دستخط کی تصدیق ہوگئی

    واشنگٹن : امریکی حکام نے خانہ جنگی کا شکار ملک شام سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے حکم نامے پر دستخط کرنے کی تصدیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی حکام نے کہا ہے کہ  شام میں تعینات امریکی فوجیوں کے انخلاء کے حکم نامے پر مستعفی ہونے والے وزیر دفاع جیمز میٹس نے دستخط کیے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکم نامے پر امریکی افواج کا شام سے نکلنے کا مکمل شیڈول بھی درج ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں شام سے فوجیوں کی واپسی شروع ہوجائے گی جو چند ہفتے تک جاری رہے گی۔

    یاد رہے کہ کچھ روز قبل امریکی وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا تھا کہ شام سے امریکی فوج کی واپسی کا عمل شروع ہوچکا ہے، اور سو دن میں یہ عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دنیا کے لیے خطرہ بننے والی دہشت گرد تنظیم داعش کو شام میں بری طرح شکست دے دی۔

    مزید پڑھیں : صدر ٹرمپ سے اختلافات، امریکی وزیر دفاع مستعفی ہوگئے

    شام سے امریکی فوج کے انخلا سے متعلق ٹرمپ کے بیان پر امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس ناراض ہوئے اور اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیردفاع جیمزمیٹس اگلے سال فروری میں ریٹائر ہوجائیں گے۔

    خیال رہے کہ داعش کے خلاف شام میں صدر باراک اوبامہ نے پہلی مرتبہ سنہ 2014 میں فضائی حملوں کا آغاز کیا تھا اور 2015 کے اواخر میں اپنے 50 فوجی بھیج کر باضابطہ شام کی خانہ جنگی میں حصّہ لیا تھا۔

  • صدرممنون حسین نےفاٹا سےمتعلق عبوری انتظامی آرڈر پردستخط کردیے

    صدرممنون حسین نےفاٹا سےمتعلق عبوری انتظامی آرڈر پردستخط کردیے

    اسلام آباد: صدر ممنون حسین نے فاٹا سے متعلق عبوری انتظامی آرڈر پردستخط کردیے جس کے تحت عبوری مدت کے دوران خیبرپختونخواہ سے متصل قبائلی علاقوں کا انتظام چلایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ممنون حسین نے فاٹا کے اس عبوری انتظامی آرڈر پردستخط کردیے ہیں جس کے تحت عبوری مدت کے دوران خیبرپختونخواہ سے متصل قبائلی علاقوں کا انتظام چلایا جائے گا۔

    فاٹا عبوری گورننس ریگولیشن 2018 ان قوانین کا مجموعہ ہے جن کے تحت خیبرپختونخواہ میں انضمام مکمل ہونے تک فاٹا کا انتظام چلایا جائے گا جس پرتمام اپوزیشن جماعتوں نے اتفاق کیا تھا۔

    اس انتظامی آرڈر کے نفاذ سے برسوں پرانے کالے قانون فرنٹیئرکرائمز ریگولیشن (ایف سی آر) سے فاٹا کے عوام کو رہائی مل گئی۔

    قومی اسمبلی میں فاٹا کے انضمام سے متعلق آئینی ترمیمی بل منظور

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے 24 مئی کو قومی اسمبلی میں فاٹا کے خیبرپختونخواہ سے انضمام کا 31 ویں آئینی ترمیمی بل منظور کیا گیا تھا اور اس کے اگلے دن سینیٹ نے بھی اس کی منظوری دی تھی۔

    خیبرپختونخواہ: فاٹا انضمام کا بل ایوان سے منظور

    بعدزاں دو روز قبل فاٹا کے خیبرپختونخواہ سے انضمام سے متعلق بل خیبرپختونخواہ اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا جسے دو تہائی اکثریت سے منظور کرلیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھارت اور اسرائیل کےدرمیان 2ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ

    بھارت اور اسرائیل کےدرمیان 2ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ

    یروشلم : اسرائیل اور بھارت کےدرمیان تقریباً 2 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدے طے پاگیا۔اسرائیل کی سرکاری کمپنی کا یہ معاہدہ کسی بھی ملک سے ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔

    تفصیلات کےمطابق اسرائیل کی سرکاری دفاعی کمپنی اسرائیل ایرواسپیس انڈسٹریز کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ اس نے بھارت کے ساتھ تقریباً 2 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

    اسرائیلی سرکاری دفاعی کمپنی کےمطابق معاہدے کے تحت بھارتی فوج اور بحریہ کو میزائل ڈیفنس سسٹم فراہم کیا جائےگا۔

    اسرائیلی کمپنی بھارت کو جدید ایئر ڈیفنس سسٹم فراہم کرے گا جس میں میڈیم رینج زمین سے فضاء تک مار کرنے والےمیزائل، لانچرز اینڈ کمیونیکیشنز اور کنٹرول ٹیکنالوجی شامل ہیں اور اس کی مالیت تقریباً 1.6 ارب ڈالر ہوگی۔

    اس کے علاوہ بھارت کے زیر تعمیر اولین طیارہ بردار بحری بیڑے میں نیول ڈیفنس سسٹم بھی نصب کیا جائے گا جس میں طویل فاصلے تک زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلز موجود ہوں گے۔

    اسرائیل اور بھارت کے درمیان ہونے والے معاہدے کی حتمی لاگت تو سامنے نہیں آسکی تاہم آئی اے آئی کا کہنا ہے کہ اس کی مالیت 2 ارب ڈالر کے قریب ہے۔


    بھارت کا اسرائیل سے 2.5 ارب ڈالر کے طیارہ شکن میزائل خریدنے کا معاہدہ


    واضح رہےکہ رواں سال فروری میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اسرائیل سے جدید ترین طیارہ شکن میزائل خریدنے کے ایک معاہدے کی منظوری دی تھی جس کی مالیت 2 ارب 50 کروڑ ڈالر بتائی گئی تھی۔

  • برطانوی وزیراعظم کےبریگزٹ عمل شروع کرنے کےخط پردستخط

    برطانوی وزیراعظم کےبریگزٹ عمل شروع کرنے کےخط پردستخط

    لندن : برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کا عمل شروع کرنے کےخط پردستخط کردیے۔

    تفصیلات کےمطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے یورپی یونین کے نکلنے کا عمل شروع کرنے کے خط پر دستخط کر دیےجس کےبعد برطانیہ کا یورپی یونین سے نکلنے کا عمل باضابطہ طور پر شروع ہو جائے گا۔

    لزبن معاہدے کے آرٹیکل 50 کے تحت یہ آفیشل نوٹس یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کو بدھ کے روز پہنچایا جائے گا۔

    برطانوی وزیراعظم تھریسا مےبدھ کے روز کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گی اور ارکان پارلیمان کو اس بارے میں آگاہ کریں گی کہ یورپی یونین سے برطانیہ کےاخراج کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

    برطانوی ایوان بالا میں 118 ووٹوں کے مقابلے میں 274 ووٹوں سے یورپی یونین چھورنے کے لیے بل کو بنا ترمیم کے منظور کیا گیا۔


    مزید پڑھیں: برطانوی عوام کا یورپی یونین سے علیحدگی کا فیصلہ


    اس سےقبل ایوان زیریں میں 122 کے مقابلے 494 ارکان پارلیمان نے وزیراعظم تھریسا مے کو بریگزٹ مذاکرات شروع کرنے کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔

    یاد رہے کہ برطانوی وزیرِ اعظم نےوعدہ کیا ہےکہ وہ آرٹیکل 50 کے تحت یورپی یونین سے بریگزٹ سےمتعلق دوسال مذاکرات کا آغاز کریں گی جن میں یوپی یونین کے ساتھ نئے تعلقات کےحوالے سے بھی بات ہوگی۔

    واضح رہےکہ گذشتہ سال جون میں برطانیہ میں یورپی یونین میں رہنے یا نکل جانےکےحوالے سے ہونےوالےتاریخی ریفرینڈم میں52 فیصد عوام نے یورپی یونین سے علیحدگی کےحق میں ووٹ دیا تھا۔

  • پاکستان اور ترکی کے درمیان گیارہ مفاہمتی معاہدوں پر دستخط

    پاکستان اور ترکی کے درمیان گیارہ مفاہمتی معاہدوں پر دستخط

    اسلام آباد: پاکستان اور ترکی کے وزراء اعظم کے درمیان گیارہ مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔

     پاک ترک بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بہترین نظم و نسق سے تاریخ کو بدلا جا سکتا ہے جبکہ پاکستان کے ساتھ ترکی کے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، خود اعتمادی میں اضافے میں ترکی کو بلندیوں تک پہنچایا۔

     احمد داود اوولو کا کہنا تھاکہ ترکی اور پاکستان پڑوسیوں سے زیادہ قریب ہیں،پاکستان کے ساتھ 51 معاہدوں پردستخط کئے گئے ہیں۔

     ترک وزیرعظم داؤد اوولو نے دہشت گردی اور سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے پاکستان کودو کروڑ ڈالرامداد دینے کابھی اعلان کیا۔

     انہوں نےکہاکہ ہم پاکستان کے ساتھ فضائی روابط میں اضافہ چاہتے ہیں، ترکی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ رہے گا، ترک وزیراعظم نے شمالی وزیرستان کے لئے دوکروڑ ڈالر مذید امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم کو تین ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا۔

    اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نےدہشت گردی اور انتہاپسندی کیخلاف ہر فورم پر جنگ جاری رکھنے کا عزم ظاہرکیا اور آزادی اظہارکے نام پر حضرت محمد ﷺ کیخلاف جاری مہم کی مذمت کی ۔

    وزیراعظم نوازشریف نے ترک وزیراعظم کو وفد کے ہمراہ پاکستان آمد پرخوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترکی کے عوام کے لئے دوسرا گھرہے ،ہم سانحہ پشاور پر ترکی کی غیرمتزلزل حمایت پرشکرگذارہیں۔

     وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ضرور کامیابی حاصل کریں گے۔

    پاک ترک بزنس فورم میں دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی 11 یاداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ ان میں اسلام آباد اور انقرہ چیمبر آف کامرس کے درمیان تعاون، لاہور چیمبر آف کامرس اور انقرہ اور کیسوری چیمبر آف کامرس کے درمیان تعاون، پاکستان اور ترکی کے درمیان سائنسی تعاون، ٹرکش ایکریڈیشن ایجنسی اور پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کے درمیان مفاہمت، ترکش پیٹنٹ انسٹیٹیوٹ اورانٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے درمیان تعاون، پاکستان اور ترکی کے درمیان تیل و گیس کے شعبے میں تعاون، بندرگاہ کے امور میں مفاہمت، دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا مشترکہ اعلامیہ اور سرمایہ کاری میں اضافے اور اس کے تحفظ کے لیے پروٹوکول شامل ہیں۔