کراچی: وزریراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ دسمبر میں شاہراہ بھٹو کو موٹروے سے جوڑ دیا جائےگا، شاہراہ بھٹو کو قائدآباد تک کھول دیا گیا ہے۔
مراد علی شاہ کی زیرصدارت شاہراہ بھٹو منصوبے پر اجلاس ہوا، جس میں وزریراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ شاہراہ بھٹو 39 کلومیٹر طویل، 3 بائی 3 ہائی اسپیڈ روڈ ہے، شاہراہ بھٹو ڈی ایچ اے، کورنگی کو حیدرآباد سے جوڑتی ہے، شاہراہ بھٹو کی 6 انٹر چینجز صنعت و رہائش کو مربوط کرتی ہیں۔
وزیراعلیٰ کو اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کورنگی کازوے تا قائدآباد پہلا سیکشن 99 فیصد مکمل ہوگیا ہے، قائدآباد تا کاٹھور دوسرا سیکشن 65فیصد مکمل ہوچکا ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ جام صادق انٹرچینج 73فیصد مکمل ہوگیا ہے، ای بی ایم اور شاہ فیصل انٹرچینج بھی مکمل ہوگیا، قائدآباد انٹرچینج 99 فیصد، میمن گوٹھ انٹرچینج 28فیصد مکمل ہوچکا ہے۔
ڈملوٹی انٹرچینج 20فیصد مکمل ہوا ہے جبکہ سمو گوٹھ پر ایلیویٹڈ اسٹرکچر پرکام جاری ہے، چار کلومیٹرایلیویٹڈ اسٹرکچر کا کام 48فیصد مکمل ہوچکا ہے، کورنگی کازوے برج کا 80فیصد کام مکمل ہوا ہے، برج مکمل ہوتے ہی پرانا کازوے روڈ ختم ہوگا۔
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے ہدایت کی کہ کازوے برج پر کام جلد مکمل کیا جائے، انھوں نے کہا کہ شاہراہ بھٹو کو دسمبر میں کاٹھور تک ٹریفک کیلئے کھول دوں گا
مراد علی شاہ نے سختی سے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبے ٹائم لائن پر مکمل کیے جائیں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے نیولنک روڈ25 جولائی کو کھولنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ 21کلومیٹر نیالنک روڈ موٹروے سے جوڑا جائےگا، نیا لنک روڈ صنعتی زون اور ایجوکیشن سٹی کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہوگا، لنک روڈ کھلنے کے بعد پرانا روٹ بند کردیا جائےگا۔