Tag: دسویں جماعت

  • دسویں جماعت کے امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ کی فہرست

    دسویں جماعت کے امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ کی فہرست

    پنجاب کے مختلف شہروں میں آج دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے ان میں پنڈی ساہیوال اور سرگودھا بورڈز بھی شامل ہیں۔

    آج صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں کے تعلیمی بورڈز نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔ پنڈی، ساہیوال اور سرگودھا بورڈ کی جانب سے بھی نتائج کے ساتھ ٹاپ تھری پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

    بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال نے اعلان کردہ نتائج کے مطابق میٹرک کے امتحانات میں مجموعی طور پر 71 ہزار 789 طلبہ نے شرکت کی۔ 48 ہزار 680 نے کامیابی حاصل کی۔ اس طرح کامیابی کا مجموعی تناسب 67.81 فیصد رہا۔

    ساہیوال بورڈ کے نتائج کے مطابق فیضان فرید نے 1189 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ام رومان نے 1187 نمبر حاصل کر کے دوسری جب کہ محمد فیضان نے 1185 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    ساہیوال بورڈ کے تحت میٹرک کے مکمل نتائج جاننے کے لیے اس لنک پر کلک کریں

    بورڈ آف انٹرمیڈیت اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا نے بھی بدھ کے روز میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ جس میں سرکاری اور نجی اسکولوں کے طلبہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    سرگودھا بورڈ میں پہلی پوزیشن نجی اسکول کی طالبہ مروہ سہیل کے نام رہی۔ انہوں نے 1187 نمبر حاصل کر کے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمایا۔

    گورنمنٹ ہائی اسکول کمار مشانی کے طالب علم سراج خان نے 1186 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی، جب کہ اسد مبین اور منیب الرحمان نے 1184 نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    سرگودھا بورڈ نے تمام پوزیشن ہولڈرز کی تعریف کی اور ان کی مستقبل کی تعلیمی کاوشوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    سرگودھا بورڈ کے دسویں جماعت کے مکمل نتائج جاننے کے لیے اس لنک پر کلک کریں

    راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ لارنس کالج مری کے طالب علم محمد عثمان نے 1188 نمبرحاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کلی۔ تلہ گنگ کی بسمہ نے دوسری جب کہ چکوال کی طالبہ مریم شہزادی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    راولپنڈی بورڈ میٹرک جنرل گروپ کے نتائج میں امام مسجد کی بیٹی عاصمہ ایمان نے 1125 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی

    راولپنڈی بورڈ کے تحت رواں سال مجموعی طور پر ایک لاکھ 20 ہزار 97 امیدواروں نے امتحان دیا۔ جن میں سے 75 ہزار امیدوار کامیاب ہوئے۔ کامیابی کا تناسب 63 فیصد رہا۔

    پنڈی بورڈ کے تحت میٹرک کے مکمل نتائج جاننے کے لیے اس لنک پر کلک کریں

    واضح رہے کہ آج صوبہ پنجاب کے لاہور، فیصل آباد، ڈی جی خان اور ملتان تعلیمی بورڈز نے بھی میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔

    لاہور بورڈ میں سبزی فروش کے بیٹے ملک فیضان رضا نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے نہ صرف اپنے والد کا سر فخر سے بلند کیا بلکہ یہ بھی بتا دیا کہ تعلیم کسی کی میراث نہیں بلکہ کامیابی محنت سے ملتی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/class-10-results-vegetable-vendor-son-toppers-lahore-board/

  • دو دن سے لاپتہ دسویں جماعت کی طالبہ کی جلی ہوئی لاش بر آمد

    دو دن سے لاپتہ دسویں جماعت کی طالبہ کی جلی ہوئی لاش بر آمد

    بھارت میں عورت ہونا جرم بنا دیا گیا، ملک میں خواتین انتہائی محفوظ ہوگئیں، دو دن سے لا پتہ دسویں جماعت کی طالبہ راگنی کی گھر کے نزدیک خالی پلاٹ سے جلی ہوئی لاش برآمد کرلی گئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقتولہ پانچ بہن بھائیوں میں سب سے بڑی تھی، لواحقین نے دو دن قبل تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق طالبہ کو قتل کرکے ایک خالی میں جلا دیا گیا، جس سے اس کا جسم مکمل طور پر جل گیا، بدھ کی صبح طالبہ کی لاش ملنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مقتولہ طالبہ راگنی کے والد رکشہ چلاتے ہیں، جبکہ والدہ لوگوں کے گھروں میں کام کرتی ہیں، مقتولہ کا خاندان یو پی بہرائچ کا رہنے کا رہنا والا ہے۔

    پولیس کی جانب سے ابتدائی تفتیش میں اسے قتل قرار دیا جارہا ہے، مقتولہ کی لاش گھر کے قریب ایک پلاٹ میں بنے کمرے میں پڑی تھی۔

    بیٹی کی جان بچانے کیلئے ماں کو یمن جانے کی اجازت مل گئی۔۔۔؟

    کمرے میں گری ہوئی ریت پر انگلی سے لکھا ہوا تھا کہ ”خدا میری جیسی بیٹی کسی کو نہ دے“۔۔ پولیس کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • دسویں جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان

    دسویں جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان

    کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے دسویں جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے دسویں جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا، بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کی آفیشل ویب سائٹ پر نتائج دیکھے جا سکتے ہیں، کامیابی کا کل تناسب 86.30 رہا۔

    ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت دسویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں پوزیشن حاصل کرنے والے طالبِ علموں کو میڈل سے نوازا گیا، اس موقع پر والدین سمیت اسکولوں کے پرنسپلز بھی موجود تھے۔

    میٹرک سائنس گروپ میں پہلی اور دوسری پوزیشن لڑکیوں کے نام رہی، پہلی پوزیشن پر شہیرہ فاطمہ نے میٹرو پولس اسکول سے 94.91 فی صد نمبر حاصل کیے، فیلکن ہاؤس اسکول کی ربیسا علی نے 94.09 فی صد نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی، جب کہ تیسری پوزیشن 93.72 فی صد نمبر کے ساتھ اسلامیہ سیکنڈری اسکول کے محمد عمر اقبال انصاری کے نام رہی۔

    میٹرک سائنس گروپ میں اے ون گریڈ لینے والے طلبہ کی تعداد 33 ہزار 967 رہی، 45080 طلبہ اے، 34250 طلبہ بی، 18033 طلبہ سی جب کہ 3037 طلبہ ڈی اور 16 طلبہ ای گریڈ میں پاس ہوئے۔

    میٹرک بورڈ دسویں جماعت سائنس گروپ میں کُل 1 لاکھ 56 ہزار 68 طلبہ و طالبات نے امتحانانی فارم جمع کرائے، جن میں سے 156022 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، اور 1 لاکھ 34 ہزار 646 طلبہ و طالبات نے مجموعی طور پر کامیابی حاصل کی۔

  • حکومت کا دسویں اور بارہویں کلاس کے طلبہ کے حوالے سے اہم فیصلہ

    حکومت کا دسویں اور بارہویں کلاس کے طلبہ کے حوالے سے اہم فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے میٹرک اور انٹر کے تمام طلبہ کو پاس کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فیل ہونے والے طلبہ کو رعایتی 33 نمبرز دے کر پاس کیا جائے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ کانفرنس میں یہ بات سامنے آئی کہ کرونا صورت حال کے باعث دوبارہ فوری امتحانات ممکن نہیں ہیں، اس لیے تمام طلبہ کو پاس کر دیا جائے گا۔

    کانفرنس کے فیصلوں کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سال میں 2 بار ہوں گے، اور ان امتحانات کو سپلیمنٹری امتحانات کا نام نہیں دیا جائے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ آئندہ سال میٹرک امتحانات مئی جون میں ہوں گے، اور آئندہ سال نیا سیشن اگست سے شروع ہوگا۔