Tag: دس ارب

  • رشوت کا الزام :وزیراعلیٰ پنجاب کاعمران خان کوقانونی نوٹس

    رشوت کا الزام :وزیراعلیٰ پنجاب کاعمران خان کوقانونی نوٹس

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےعمران خان کو 10ارب روپے رشوت کی پیشکش کےالزام پرقانونی نوٹس بھجوادیا۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کی جانب سے10ارب روپے کی رشوت کےالزام پرقانونی نوٹس بھیج دیا۔

    پنجاب حکومت کےترجمان ملک محمد احمد خان کےمطابق شہبازشریف عمران خان کوقانونی نوٹس بھجوا چکے ہیں جوآئندہ چند دنوں میں مل جائےگا۔


    دس ارب کی پیش کش شہباز شریف کے قریبی ساتھی نے کی، عمران خان


    خیال رہےکہ گزشتہ دنوں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاتھا کہ پاناما کیس پر خاموشی اختیار کرنے کے لیے شہباز شریف کے قریبی ساتھی نے ملاقات کر کے 10 ارب روپے کی پیش کش کی تھی۔

    بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کاکہناتھاکہ عمران خان کو جواب دینے کے بجائے اُن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔


    شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا


    واضح رہےکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دس ارب روپے کی پیش کش کا الزام ثابت ہو جائے تو قیامت تک معاف نہ کریں،ورنہ عدالت عظمیٰ سے اپیل ہو گی کہ الزام لگانے والے کے خلاف صادق اور امین کا فیصلہ کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کو 10ارب توکیا 10روپے بھی نہیں دیےجاسکتے‘راناثنااللہ

    عمران خان کو 10ارب توکیا 10روپے بھی نہیں دیےجاسکتے‘راناثنااللہ

    لاہور: وزیرقانون راناثنااللہ کا کہناہےکہ ہرعزت دار کی عزت اچھالنا عمران خان اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق میڈیاسے بات کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب راناثنااللہ نےکہاکہ عمران خان کو10ارب توکیا10روپے بھی نہیں دیے جاسکتے۔

    رانا ثنااللہ کاکہناتھاکہ یہ لوگ اداروں کو دباؤ میں لانے کےلیے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔انہوں نےکہاکہ عمران خان دوسروں کی عزت خطرے میں ڈال کرعزت چاہتا ہے۔

    وزیرقانون پنجاب کاکہناتھاکہ یہ لوگ منفی سیاست کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔انہوں نےکہاکہ اورنج لائن وقت کی ضرورت ہے۔

    وزیرقانون پنجاب کاکہناتھاکہ ریاض پیرزادہ کوکوئی شکایت تھی تووزیراعظم سے بات کرتے،یہ کوئی طریقہ نہیں کہ بیان بازی شروع کردی جائے۔

    سجن جندال کےمتعلق راناثنااللہ کاکہناتھاکہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے بھارتی اسٹیل ٹائیکون کی ملاقات ذاتی نوعیت کی تھی۔


    شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا


    یاد رہےکہ گزشتہ روز لاہورمیں طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کے موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دس ارب روپے کی پیش کش کا الزام ثابت ہو جائے تو قیامت تک معاف نہ کریں۔


    دس ارب کی پیش کش شہباز شریف کے قریبی ساتھی نے کی، عمران خان


    واضح رہےکہ دوروز قبل تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نےکہاتھا کہ پاناما کیس پرخاموشی اختیار کرنے کے لیے شہباز شریف کے قریبی ساتھی نے دو ہفتے قبل ملاقات کر کے 10 ارب روپے کی پیش کش کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں