Tag: دس افراد جاں بحق

  • سانگھڑ : بس اور رکشہ میں تصادم، جاں بحق افراد کی تعداد10 ہوگئی، 24زخمی

    سانگھڑ : بس اور رکشہ میں تصادم، جاں بحق افراد کی تعداد10 ہوگئی، 24زخمی

    سانگھڑ : سندھ کے علاقے سانگھڑ میں بس اور چنگچی رکشہ کے درمیان خوفناک تصادم میں دس افراد جاں بحق اور 24زخمی ہوگئے، ہلاک شدگان کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقے سانگھڑ میں شاہ پور چاکر کے قریب نواب شاہ روڈ پر تیز رفتار بس سامنے سے آنے والے چنگچی رکشے کے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں چنگچی رکشے مین سوار تمام افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    اس کے علاوہ تیز رفتار بس حادثے کے بعد الٹ گئی جس سوار مسافروں کو علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا، حادثے کے بعد ہر طرف چیخ و پکار مچ گئی۔

    اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اداروں کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور ہلاک و زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، ہلاک ہونے والوں میں سے متعدد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

    حادثے میں رکشہ ڈرائیور بھی جان گنوابیٹھا جبکہ حادثے میں چوبیس افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جس میں سے اکثر کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

  • حسن ابدال: براہمہ انٹر چینج کے قریب مسافر بس الٹ گئی، 11 افراد جاں بحق

    حسن ابدال: براہمہ انٹر چینج کے قریب مسافر بس الٹ گئی، 11 افراد جاں بحق

    حسن ابدال: براہمہ انٹر چینج کے قریب مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مسافر بس سوات سے لاہور جارہی تھی کہ پنجاب کے شہر حسن ابدال میں براہمہ انٹر چینج کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔

    ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 11افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو حسن ابدال، ٹیکسلا واہ کینٹ منتقل کیا جارہا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے البتہ ابتدائی تحقیقات سے یہ پتالگا ہے کہ حادثہ سڑک پر پسلن کے باعث پیش آیا۔

    یاد رہے کہ 9 جون کو صوبہ بلوچستان میں پسنی کوسٹل ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    کوئٹہ قومی شاہراہ پر ہولناک ٹریفک حادثہ، 13 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ 3 جون کو بلوچستان کے شہر ژوب میں کوئٹہ قومی شاہراہ پر قلعہ سیف اللہ کے قریب ٹرک اور وین میں آپس میں ٹکرا گئی تھی جس کے باعث تیرہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

  • کوئٹہ : مختلف واقعات میں فائرنگ سے خاتون سمیت دس افراد جاں بحق

    کوئٹہ : مختلف واقعات میں فائرنگ سے خاتون سمیت دس افراد جاں بحق

    کوئٹہ : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوئٹہ میں دس افراد جان کی بازی ہار گئے، شاہ زمان روڈ پر چار افراد، قمبرانی روڈ پر پانچ اور دشت روڈ پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں قیام امن زیادہ دیر قائم نہ رہ سکا، شہر کی سڑکوں پر گولیاں برسا کر دس افراد سے زندگی چھین لی گئی۔

    شاہ زمان روڈ پرفائرنگ سے خاتون سمیت 4افراد لقمہ اجل بنے، قمبرانی روڈ پر5 افراد کو ابدی نیند سلا دیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتاہے۔

    دوسری جانب دشت روڈ پر ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، پولیس اب تک واقعات میں ملوث کسی بھی ملزم کو تاحال گرفت میں نہ لاسکی۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، پولیس نے جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو طبی امداد کےلئے بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا ۔

    گزشتہ روزٹیکسی پرفائرنگ کرکے قتل کیے گئے شخص کے رشتے داروں نے علمدار روڈ پر دھرنا دیا اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

    مزید پڑھیں : کوئٹہ، سات سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو سزائے موت

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ زمان روڈ پر رکشہ سوار فائرنگ کا نشانہ بنے جس میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق اور بچہ زخمی ہوا، قمبرانی روڈ چند گھنٹے میں دو بار گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونجتا رہا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔