Tag: دس افراد زخمی

  • چمن : عیدگاہ  قدیمی مسجد میں دوران نماز زوردار دھماکا، دس افراد زخمی

    چمن : عیدگاہ قدیمی مسجد میں دوران نماز زوردار دھماکا، دس افراد زخمی

    چمن : عیدگاہ قدیمی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہوگئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دھماکا نماز مغرب کے دوران ہوا، نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چمن میں تاج روڈ پر واقع قدیمی مسجد میں نماز مغرب کے دوران زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہوگئے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیںاور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

    متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، دھماکے سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ قریبی دکانوں میں آگ بھی لگ گئی، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے چمن میں دھماکے پر اپنے گہرے اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

    اس کے علاوہ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستانیوں کو خوفزدہ نہیں کرسکتے۔

  • استنبول میں بم دھماکہ،10افراد زخمی

    استنبول میں بم دھماکہ،10افراد زخمی

    استنبول : ترکی کے شہر استنبول میں ہونےوالے بم دھماکے میں کم سے کم دس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق جمعرات کو استنبول میں ایک پولیس اسٹیشن کے قریب بم دھماکے میں کم سے کم دس افراد زخمی ہوگئے۔

    t-p-1

    استنبول کےگورنر نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرپر بتایا کہ بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جس کے دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ زخمی ہونےوالے سب ہی عام شہری ہیں۔

    گورنرواصف شاہین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے ذمہ داروں کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع ہوگئی ہیں۔دھماکے سے آس پاس کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

    tp-2

    خیال رہےکہ پچھلے چند ماہ کے دوران ترکی کے مختلف شہروں خاص طور پر استنبول میں متعدد بم دھماکے ہوچکے ہیں ان دھماکوں کا ذمہ داردہشت گرد تنظیم داعش کے ساتھ پی کے کے پر بھی قراردیاگیا ہے۔

    t-p-3

    واضح رہے کہ جون میں استنبول کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر یکے بعد دیگرے تین دھماکے ہوئے تھے جن میں پینتالیس افراد جان کی بازی ہوئے تھے۔

  • شکار پور میں دو خودکش حملے‘ 12 افراد زخمی

    شکار پور میں دو خودکش حملے‘ 12 افراد زخمی

    شکارپور : سندھ کے ضلع شکارپور کی تحصیل خانپور میں نماز عید کے دوران دو خود کش حملوں میں دو پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم دس افراد زخمی جبکہ دو حملہ آور ہلاک ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شکار پور کی تحصیل خانپور میں دو خود کش بمباروں نے عید گاہ میں  نماز عید کے دوران حملے کی کوشش کی اور لیکن پولیس کی بروقت کارروائی کی بدولت کوئی بڑا جانی نقصان نہیں ہوا۔

    عیدگاہ پر حملہ آور دو خود کش حملہ آوروں میں سے ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت دس افراد زخمی ہو گئے جبکہ دوسرا خود کش بمبار بم دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی افرا تفری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    دھماکے کا نشانہ بننے والے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے شکار پور کے سول اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب شکار پور میں ہی دو مزید خود کش حملہ آوروں نے نمازِ عید کے دوران امام بارگاہ کو بھی اپنے مذموم مقاصد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

    عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے امام بارگاہ میں داخل ہونے والے دو مشکوک افراد کو روکا جس پر انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔

    خود کش حملہ آوروں کے فرار ہونے پر پولیس نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

  • بھارتی ریاست اترپردیش میں تیندوے کاحملہ،10افراد زخمی

    بھارتی ریاست اترپردیش میں تیندوے کاحملہ،10افراد زخمی

    اتر پردیش: بھارتی ریاست اتر پردیش کے گاؤں میں تیندوے نے تمام افراد کو شدید خوف میں مبتلا کردیا جبکہ اس کے حملے میں تین سالہ بچے سمیت دس افراد زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کےمطابق اترپردیش کے گاؤں نے تیندوے نے دس افراد کو شدید زخمی کردیا،زخمیوں میں تین سالہ بچہ بھی شامل ہے،پہلے تیندوے نے دو افراد پر حملہ کیا اور اس کے بعد ایک گھر میں گھس گیا.

    یہ تیندوا ایک گھر میں گھاس کے ڈھیر میں چھپا تھا جہاں پہلے اس نے دو خواتین پر حملہ کیا اور اس کے بعد پورے گاؤں کے لوگوں کو خبردار کردیا گیا،اس پورے واقعے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت دس افراد شدید زخمی ہوئے.

    *بھارت : تیندوا اسکول میں گھس گیا، حملے سے چھ افراد زخمی

    یاد رہے رواں سال اس سے قبل بھارتی شہر بنگلور میں جنگلی تیندوا ایک اسکول میں گھس گیا،خطرناک جانور کودیکھ کر لوگ بدحواس ہوگئے اور اسکول میں بھگڈر مچ گئ،تیندوے نے حملہ کرکے چھ افراد کو زخمی کردیا تھا.

  • اسلام آباد :گھر میں گیس سلنڈر پھٹنےسے10افراد زخمی

    اسلام آباد :گھر میں گیس سلنڈر پھٹنےسے10افراد زخمی

    اسلام آباد : سیکٹر جی نائن ٹو کے علاقے میں کراچی کمپنی کے قریب گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سےدس افراد زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کراچی کمپنی کے قریب جی نائن ٹو میں گھر میں گیس سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گھر میں موجود میاں بیوی اور تین بچوں سمیت دس افرادزخمی ہوگئے.

    دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ دھماکے کے نتیجے میں گھر کی ایک دیوار کو بھی نقصان پہنچا.

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسیکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کردیا،جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے.