Tag: دس افراد گرفتار

  • کراچی : غیرقانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف بڑا آپریشن، سامان ضبط، دس افراد گرفتار

    کراچی : غیرقانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف بڑا آپریشن، سامان ضبط، دس افراد گرفتار

    کراچی : اینٹی کرپشن کے عملے نے غیر قانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے ضلع غربی میں چلنے والے3غیر قانونی ہائیڈرنٹس سیل کردئیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ضلع غربی میں چلنے والے3غیر قانونی ہائیڈرنٹس سیل کردئیے گئے، ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ افسران نے بڑا آپریشن کرتے ہوئے غیرقانونی ہائیڈرنٹس سے10افراد کو حراست میں لے لیا۔

    کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع وسطی کی سربراہی میں کی گئی، آپریشن کے احکامات مشیر اطلاعات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے دیئے گئے تھے۔

    مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ ہائیڈرنٹ مافیا کے کارندے کتنے بھی بااثر کیوں نہ ہوں شہریوں کو پانی کی فراہمی پرسمجھوتہ نہیں ہوگا، غیرقانونی ہائیڈرنٹس پرچھاپہ خفیہ اطلاع پر مارا گیا، غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

    غیرقانونی ہائیڈرنٹس سے بڑےپیمانے پر پانی فروخت کیا جارہا تھا، مشیراینٹی کرپشن سندھ کا کہناہے کہ مذکورہ ہائیڈرنٹس سے مشینری اور جنریٹر تحویل میں لئے گئے ہیں، پانی کی چوری روکنے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائیں گے۔

  • فرانس: مسلمانوں پر حملے کی منصوبہ بندی، 10 مشتبہ افراد گرفتار

    فرانس: مسلمانوں پر حملے کی منصوبہ بندی، 10 مشتبہ افراد گرفتار

    پیرس : فرانس کی انسداد دہشت گردی پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے 10 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے رکن ملک فرانس کی انسداد دہشت گردی پولیس فرانس کی دائیں بازو کی جماعتوں کی جانب رجحان رکھنے والے دس مبینہ شدت پسندوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فرانس کی پولیس کو خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھی کہ دائیں بازو کے کچھ افراد مسلمانوں پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

    فرانس کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے فرانس کے مختلف شہروں سے گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔

    عدالت ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے مذکورہ گرفتاریاں ہفتے کے روز عمل میں آئی تھیں اور زیادہ تر انتہا پسندوں کو فرانس کے جزیرے کوریسکا سے حراست میں لیا گیا ہے۔

    سیکیورٹی اداروں کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ہفتے کے روز حراست میں لیے گئے شدت پسندوں کو مسلمانوں پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    فرانس کی داخلی سلامتی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد دائیں بازو کے نظریات کے حامل اور منظم گروپ کا حصّہ ہیں، مذکورہ انتہا پسندوں پر اسلامی نظریات کے حامل افراد کے خلاف شدت پسندانہ اقدامات کا شبہ ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حراست میں لیے گئے افراد سے متعلق خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھی کہ مشتبہ ملزمان ہتھیاروں کے حصول کے لیے کوشاں تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 10 افراد گرفتار

    کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 10 افراد گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مومن آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں میں 7 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات وموٹرسائیکل برآمد کرلی۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں اسٹریٹ کرمنل، منشیات فروش اور ڈکیٹ شامل ہیں۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں پولیس نے کارروائیوں کےدوران 3 ملزمان کو گرفتارکرکے منشیات اوراسلحہ برآمد کرلیا۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل رینجرز نے کراچی میں بڑی کارروائی کرکے انتہائی مطلوب آٹھ رکنی ڈکیت گروہ گرفتارکیا تھا، گرفتار گروہ بینک ڈکیتیوں ،اے ٹی ایم اورپمپ اسٹیشنوں پرلوٹ مار کرتا تھا۔


    کراچی: رینجرزکی کارروائی‘ انصارالشریعہ کےامیرسمیت 8 دہشت گرد ہلاک


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے شہرقائد کے علاقے بلدیہ کالونی میں رینجرزاور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

    ہلاک دہشت گردوں میں شہریارعرف ڈاکٹرعبداللہ ہاشمی بھی شامل ہے جو انصارالشریعہ کا امیر اور دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • برازیل میں’دہشت گردی‘ کی منصوبہ بندی،10 افراد گرفتار

    برازیل میں’دہشت گردی‘ کی منصوبہ بندی،10 افراد گرفتار

    برازیلیا: برازیل کی پولیس نے اولمپک گیمز کے دوران دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے گروپ کےدس ارکان کو گرفتار کرلیا گیا.

    تفصیلات کے مطابقبربرازیل میں اولمپک گیمز کے دوران دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے برازیلی شہریوں پر مشتمل اس گروہ نے مبینہ طور پر دہشت گرد تنظیم ’داعش‘ سے وفاداری کا اعلان کیا تھا اور وہ دہشت گردی کے لیے ہتھیار خریدنے والے تھے.

    برازیل کے وزیر انصاف الیگزینڈر ڈی موریس کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ ان افراد کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ مارشل آرٹس کی تربیت لیں اور دہشت گردی کی کارروائی کے لیے اسلحہ و گولہ بارود حاصل کریں.

    انہوں نے کہا کہ یہ افراد حکم پر عمل کر رہے تھے،جبکہ ان میں سے ایک شخص کا پیراگوائے میں اے کے 47 رائفل خریدنے کے لیے بھی رابطہ ہوا تھا،ان کامزید کہنا تھا کہ دہشت گرد گروپ کی ان سرگرمیوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ دہشت گردی کی تیاری کر رہے تھے۔

    الیگزینڈر ڈی موریس نے کہا کہ گروپ کی نگرانی اس وقت شروع کی گئی،جب اس کے ارکان نے انٹرنیٹ پر روابط کے دوران اپنے مبینہ منصوبے کے حوالے سے بات کی.

    *برازیل میں اولمپک مقابلوں کی سیکورٹی کے لیے فوج تعینات

    یاد رہے کہ برازیل میں اولمپک مقابلوں کا آغاز پانچ اگست سے ہوگا،مقابلوں کی سیکورٹی کےلیےفوج کی تعیناتی کا آغاز شروع ہوگیا.

    واضح رہے کہ مقابلوں کےآغاز کےساتھ ہی مزید اہلکاروں کو مختلف مقامات پر تعینات کیا جائےگا،حکام کےمطابق پچاسی ہزار کےقریب فوجی،پولیس اورامدادی رضاکارمل کراولمپک مقابلوں میں فرائض انجام دیں گے.