Tag: دس افراد ہلاک

  • مالدیپ: رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 9 بھارتی شہریوں سمیت 10 افراد ہلاک

    مالدیپ: رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 9 بھارتی شہریوں سمیت 10 افراد ہلاک

    مالدیپ میں غیر ملکیوں کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے باعث دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آگ مالدیپ کے دارالحکومت مالے کی ایک رہائشی عمارت میں لگی جس کی بالائی منزل سے دس افراد کی جھلسی ہوئی لاشیں برآمد ہوئیں ہلاک ہونے والوں میں نو بھارتی اور ایک بنگلادیشی شہری شامل ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ آگ متاثرہ عمارت میں زیادہ تر تارکین وطن مزدور رہائش پذیر تھے۔

    جس عمارت میں آگ لگی اسکے گراونڈ فلور پر ایک گیراج قائم تھا جہاں سے شروع ہونے والی آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپٹ میں لے لیا۔

    این ڈی ایم اے مالدپ نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ واقعے میں بے گھر ہونے والے افرد کیلئے مفانو اسٹیڈیم میں قیام کا بندوبست کیا گیا ہے اور انکو فوری ریلیف اور مدد فراہم کی جارہی ہے۔

  • جہلم میں زہریلی شراب پینے سے10افراد ہلاک

    جہلم میں زہریلی شراب پینے سے10افراد ہلاک

    جہلم: صوبہ پنجاب کے شہرجہلم میں کرسچن کالونی میں زہریلی شراب پینے سے 10افراد ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کےمطابق جہلم کی کرسچن کالونی میں گزشتہ روز شادی کی تقریب کے دوران زہریلی شراب پینے سےہلاک ہونے والے افراد کی تعداد دس ہوگئی۔

    پولیس حکام کے مطابق یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ شراب کہاں سے منگوائی گئی تھی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیاتھا۔تاہم پولیس کے مطابق ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

    متاثرہ افراد کے لواحقین نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ آئے دن زہریلی شراب پینے سے متعدد افراد ہلاک ہو جاتے ہیں تو حکومت اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا جاتا۔

    مزید پڑھیں:سندھ ہائیکورٹ نے شراب خانوں کو بند کرنے کا حکم دےدیا

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سندھ ہائی کورٹ نےصوبے بھرمیں تمام شراب خانوں کو بند کرنے اورشراب خانوں کے تمام لائسنس کوری کال کرنےکا حکم دےدیا تھا۔