Tag: دس سالہ بچہ

  • دس سالہ بچہ سو کر اٹھا تو گھر کے سارے افراد مر چکے تھے!

    دس سالہ بچہ سو کر اٹھا تو گھر کے سارے افراد مر چکے تھے!

    صبح بیدار ہونے پر اپنے والدین اور تین بھائیوں کی لاش دیکھ کر 10 سالہ بچہ شدید سکتے کی حالت میں آگیا۔

    امریکی ریاست اوکلاہوما میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی اور تین بیٹوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی جبکہ اس کا دس سال کا بیٹا اس واقعے میں محفوظ رہا۔ تاہم صبح بیدار ہونے پر گھر کی صورتحال دیکھ کر اس کے حواس گم ہوگئے۔

    اوکلاہوما سٹی پولیس نے بتایا کہ بچے نے صبح 9:30 بجے کے قریب 911 پر کال کی اور ایک اہلکار کو بتایا کہ مجھے لگ رہا ہے کہ گھر کے اندر موجود ہر شخص مرچکا ہے۔

    سارجنٹ گیری نائٹ نے کہا کہ تفتیش کاروں نے اندازہ لگایا ہے کہ رات کے کسی پہر گھر کے سربراہ اور والد جوناتھن کینڈی کی اپنی بیوی لنڈسے کے ساتھ جھگڑا ہوا جس کی بنا پر اس نے خاتون پر متعدد بار گولی چلائی۔

    اس وقت مبینہ طور پر اس نے بچوں کو بھی گولی ماری، جن کی شناخت 18 سالہ ڈیلن کینڈی 14 سالہ ایتھن کینڈی اور 12 سالہ لوکاس کینڈی کے نام سے ہوئی ہے۔

    39 سالہ لنڈسے کینڈی اور ایک بچہ گھر کے نیچے والے حصے میں پائے گئے جبکہ باقی دو بچے اوپر کے حصے میں پائے گئے۔ لگتا ہے کہ ایک کو اسکے بستر پر گولی ماری گئی۔

    پولیس نے کہا کہ اس رہائش گاہ میں جو کچھ ہوا وہ قتل عام سے کم نہیں تھا، بچوں کو نشانہ بنا کرمارا گیا۔ پولیس کو کال کرنے والا 10 سالہ بچہ کس طرح بچ گیا اس بارے میں ہم نہیں جان پائے۔

    گھر والوں کو مارنے کے بعد 42 سالہ جوناتھن کینڈی نے پھر بندوق سے خود کو مالیا۔ زندہ بچ جانے والا 10 سالہ لڑکا اب اپنے رشتہ داروں کی دیکھ بھال میں ہے۔

  • کرک میں دس سالہ معصوم بچہ انتہائی بے دردی سے قتل

    کرک میں دس سالہ معصوم بچہ انتہائی بے دردی سے قتل

    کوہاٹ:ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داودشاہ کے علاقے خرم میں دس سالہ معصوم بچے کوانتہائی بے دردی سے قتل کرکے لاش قریبی پہاڑی میں پھینک دی۔ پولیس نے فوری طورپر کاروائی کرتے ہوئے جواں سال ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داودشاہ میں واقع پولیس تھانہ خرم کی حدودمیں نواحی پہاڑی علاقے سے گزشتہ شام ایک دس سالہ بچے کی تشددزدہ لاش ملی جس کی شناخت بعدازاں حمزہ عثمان ولد عثمان غنی کے نام سے ہوئی۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) کرک نوشیر خان مہمند‘ ایس پی انوسٹی گیشن گل نواز جدون‘ بانڈہ داودشاہ اور تخت نصرتی کے ڈی ایس پیز اور پولیس تھانہ خرم کے ایس ایچ او فوری طورپرجائے وقوعہ پہنچ گئے جہاں تشددزدہ بچے کی لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کرک پہنچادی گئی جہاں سے مزید پوسٹ مارٹم اور میڈیکل رپورٹ حاصل کرنے کے لئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کی گئی۔

    پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مقتول بچہ اپنی بکری کی تلاش میں پہاڑی گیا تھاجہاں مبینہ ملزم نے معصوم بچے کو پتھر کے وار کرکے قتل کیا۔ پولیس نے مقتول کے والد سے دریافت کیا جس نے ایک جواں سال مبینہ ملزم حضرت عمر ولد صابرپرشک کی بنیادپر دعویداری کی۔

    ڈی پی او کرک کی ہدایت پر پولیس نے فوری طورپرمبینہ ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا اور ملزم 20 سالہ حضرت عمرکو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہی اقبال جرم کرلیا۔اگرچہ قتل کی کوئی خاص وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم پولیس کے مطابق مبینہ ملزم مقتول بچے کا پڑوسی ہے جوپہلے بھی کئی بار مقتول کو تنگ کرچکاہے۔

    پولیس نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ ملزم نے مقتول کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے یا نہیں تاہم پولیس تھانہ خرم میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

  • کراچی: خالی پلاٹ سے دس سالہ بچے کی لاش برآمد

    کراچی: خالی پلاٹ سے دس سالہ بچے کی لاش برآمد

    کراچی: شہرقائد میں دس سالہ بچہ حسن بے دردی سے قتل کردیا گیا، لاش خالی پلاٹ سے برآمد ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں سفاک قاتل نے دس سالہ بچے کی جان لے لی، لاش خالی پلاٹ سے برآمد کرلی گئی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے کو تشدد کرکے قتل کیا گیا، معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

    پولیس کے مطابق شبہ ہے بچے کو زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا، بچے کو دو دن پہلے اغوا کیا گیا تھا۔

    لاہور : کمسن بچے کی لاش برآمد، دوماہ کے دوران 9 بچے لاپتا

    حسن کے والدین نے منگھو پیر تھانے میں بچے کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

    خیال رہے کہ دو سال قبل کراچی کے علاقے لی مارکیٹ سے اغوا ہونے والے اکلوتے بیٹے حنیف کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

    بعد ازاں ورثا نے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی تھی۔

    واضح رہے کہ دو سال قبل جولائی میں لاہور کے علاقے بادامی باغ سے نو سالہ بچے کی بوری بند لاش ملی تھی۔