Tag: دس سال قید

  • ’کویت: مصری نرس کو دس سال قید کی سزا‘

    ’کویت: مصری نرس کو دس سال قید کی سزا‘

    ایک مصری نرس کو کویت کی فوجداری عدالت کی جانب سے دس سال قید کی سزا سنائی گئی جس نے وزارت صحت کی طرف سے تقرری کے لیے اپنی دستاویزات میں جعلسازی کی تھی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مصری خاتون کو دستاویزات میں جعلسازی کرنے کے جرم میں پانچ سالوں میں وصول کی گئی غیر مستحق تنخواہ پر 21,000 دینار جرمانہ عائد کردیا گیا ہے، جبکہ عدالت نے نرس کی تقرری میں جعلسازی کرنے پر ایک اور شخص پر 5,000 دینار کا جرمانہ بھی عائد کیا۔

    کویت کے پبلک پراسیکیوشن نے دونوں ملزمان پر وزارت صحت میں ملازمت کے لیے سرکاری دستاویزات میں جعلسازی، غیر سرکاری کاغذات استعمال کرنے، اور اس جرم کے نتیجے میں وہ رقم وصول کرنے کا الزام عائد کیا، تاہم دونوں ملزمان نے استغاثہ کی طرف سے ان پر لگائے گئے الزامات کی تردید کردی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کویتی وزارت داخلہ نے علی الصباح اسپتال میں ملازم ایک ہندوستانی نرس کو فلسطین کے ساتھ تنازع کے دوران اسرائیل کی حمایت کا اظہار کرنے پر ڈی پورٹ کردیا تھا۔

    بھارتی نرس نے اپنے پیغام میں مظلوم فلسطینیوں کو دہشت گرد قرار دیا اور اسرائیلی پرچم بھی آویزاں کیا۔

    کویت: حکومت نے شہریوں کی بڑی مشکل حل کردی

    نرس نے وکیل بندر المطیری کی جانب سے دائر کی گئی شکایت کے بعد تفتیش کے دوران اسرائیل کی کھلے عام حمایت کرنے کے موقف کو تسلیم کیا، جس کے بعد اسے کویت سے ملک بدر کردیا گیا ہے۔

  • ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلر را کا ایجنٹ نکلا، دس سال قید کی سزا

    ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلر را کا ایجنٹ نکلا، دس سال قید کی سزا

    کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم لندن کے کارکن پرغیر قانونی طور اسلحہ و بارود رکھنے اور قتل و غارت گری میں ملوث ہونے پر 10 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ہے.

    تفصیلات کے مطابق آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر ریاض عرف لکڑ کو پیش کیا گیا جس پر مخالفین کو قتل کرنے اور غیر قانونی اسلحہ و بارود رکھنے کا الزام تھا، مقدمے کی مکمل سنوائی کے بعد ملزم کو 10 سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی گئی جب کہ جرمانہ ادا نہ کرنے پر سزا کی مدت میں اضافہ کردیا جائے گا.

    دوران سماعت پبلک پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مجرم کے خلاف مزید 9 افراد کے قتل کے مقدمات مختلف عدالتوں میں بھی زیرسماعت ہیں، مجرم کے ہاتھوں قتل ہونے والوں میں مخالفین جماعتوں سنی تحریک، ایم کیوایم حقیقی اور پیپلز پارٹی کارکنان شامل ہیں.

    پبلک پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ریاض عرف لکڑ نے 1994 میں بھارت سے دہشت گردی کی تربیت لی اور مخالف سیاسی جماعتوں کے 9 کارکنوں کو موت کے گھاٹ اتارا جس پر ایم کیو ایم لندن نے ملزم کو شاباشی دیتے ہوئے کے ایم سی میں ملازمت بھی دلوائی.


     اسی سے متعلق : ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر سمیت 11 خطرناک ملزمان گرفتار، رینجرز

    پبلک پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ ملزم ریاض عرف لکڑ دراصل بھارت کی خفیہ ایجنسی را کا تربیت یافتہ ایجنٹ ہے جسے کراچی سے رینجرز کے عبد اللہ شاہ غازی ونگ نے حراست میں لیا تھا اور ملزم سے اسلحہ و بارود بھی برآمد کیا تھا اور دوران تحقیق ملزم نے ہوشربا انکشافات کیے تھے.

    پبلک پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش رینجرز کو دیے گئے اپنے اعترافی بیان میں کہا تھا کہ مخالف کارکنان کو ٹھکانے لگانے کی ہدایات لندن سے دی جاتی تھی اور وہ ایم کیوایم کی جانب سے مختلف موقع پر کی گئی ہڑتالوں کے دوران جلاؤ گھیراؤ، فائرنگ اور بھتہ خوری سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کا اقرار کیا تھا.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • اغواء و زیادتی کیس، عدالت نے ملوث جمال پٹھان کو دس سال قید کی سزا سنادی

    اغواء و زیادتی کیس، عدالت نے ملوث جمال پٹھان کو دس سال قید کی سزا سنادی

    لاہور : سیشن عدالت نے اغواءو زیادتی کے مقدمہ میں ملوث جمال پٹھان کو دس سال قید اور پچاس ہزار جرمانے کی سزا سنادی۔

    ایڈیشنل سیشن جج لاہور اعجاز احمد نے اغواءو زیادتی کے مقدمہ میں ملوث جمال پٹھان کے خلاف مقدمہ کی سماعت کی مجرم جمال اور اس کی ساتھی کلثوم بی بی عورتوں کے اغواءاور ان سے زبردستی غیر اخلاقی کروانے میں ملوث تھے۔

    سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مجرم اپنی ساتھی سمیت سادہ لوح خواتین کو جھانسا دے کر اغو کرتا اور بعد ازاں انھیں مختلف علاقوں میں فروخت کر دیتا ۔

    عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اسے دس سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ اسکی ساتھی کلثوم بی بی کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

    سیشن عدالت نے جمال پٹھان کی ضمانت بھی خارج کرتے ہوئے اسے گرفتار کر کے کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری دیئے۔