Tag: دس ملزمان گرفتار

  • کراچی میں فائرنگ: ایک شخص ہلاک،5زخمی، دس ملزمان گرفتار

    کراچی میں فائرنگ: ایک شخص ہلاک،5زخمی، دس ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد پھر گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا، ایک گھنٹے میں فائرنگ کے تین واقعات پیش آئے، جس میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے، رینجرز نے مختلف علاقوں سے ٹارگٹ کلر سمیت دس ملزمان گرفتار کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں گولیاں چل گئیں، کورنگی ویٹا چورنگی پرفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    اورنگی ٹاؤن کے علاقے بجلی نگر میں فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ نارتھ کراچی میں خواجہ اجمیر نگری کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    دوسری جانب جرائم پیشہ افراد سرگرم ہوئے تو قانون نافذ کرنے والے بھی حرکت میں آگئے، رینجرز نے چھاپہ مار کارروائیوں میں مختلف علاقوں سے دس ملزمان گرفتار کرلیے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق عوامی کالونی زمان ٹاؤن سے بھتہ خورمعیدالدین اور محمداقبال جبکہ ٹارگٹ کلرعمران خان کو گرفتار کرلیا۔

    گرفتار ملزمان بھتہ خوری، غیرقانونی اسلحے کی ترسیل میں ملوث ہیں، کراچی پولیس نے سائٹ کے علاقےسے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ، موبائل فون اور شناختی کارڈزبرآمد کرلیے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی سے القاعدہ کے دو دہشت گردوں سمیت دس ملزمان گرفتار

    کراچی سے القاعدہ کے دو دہشت گردوں سمیت دس ملزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے القاعدہ برصغیر کے دو ارکان سمیت دس ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرزسندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے دس ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں دہشت گرد، سہولت کار، ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور سمیت القاعدہ برصغیر سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

    ملزمان کو ڈاکس کے علاقے سے گرفتارکیا گیا۔ مذکورہ ملزمان بھتہ خوری، دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ترجمان کے مطابق شاہ لطیف،بغدادی اور پی آئی بی سے 3ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    یہ ملزمان فائرنگ،قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ اسی طرح رینجرز نے زمان ٹاؤن اور سعود آباد سے 5 ملزمان کو گرفتار کیا، یہ ملزمان اسٹریٹ کرائمز،بھتہ خوری اور لینڈ گریبنگ میں ملوث تھے۔

  • رینجرز کے تابڑ توڑ چھاپے، دس ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    رینجرز کے تابڑ توڑ چھاپے، دس ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز نے کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 10ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار شدگان میں ایم کیو ایم لندن کے چار ملزمان بھی شامل ہیں،شیر شاہ سے ڈکیت گروہ بھی پکڑا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری نے کراچی میں مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے دس ملزمان کو حراست میں لے لیاہے، ملزمان بھتہ خوری، منشیات فروشی، ڈکیتی ودیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

    رینجرز کے مطابق سائٹ ایریا سے ایم کیو ایم لند ن کے 4 ملزما ن کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان میں راشد، شاہد، گل محمد عرف گلو اور ایازاحمد عرف امتیاز شامل ہیں۔

    ترجمان ریننجرز کا کہنا ہے کہ ملز مان اورنگی ٹاؤن میں گٹکا فیکٹری بھی چلاتے تھے، اس کے علاوہ رینجرز نے شیرشاہ کے علاقے سے 5 ملزمان پر مشتمل ٖایک ڈکیت گروہ کو بھی گرفتارکیا ہے، ڈکیت گروہ میں مہتاب، شکیل، عرفان سرفراز اور طاہرخان نامی ملزمان شامل ہیں، مذکورہ ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

    دریں اثناء رینجرز نےشیرشاہ سے ایک بھتہ خور کو بھی حراست میں لیا ہے، رینجرز کے مطابق ملزم طاہرعلاقے میں بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم سے منشیات اوراسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

  • رینجرز کے کراچی میں چھاپے، دس ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

    رینجرز کے کراچی میں چھاپے، دس ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران دس ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور منشیات فروشی سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

    ترجمان رینجرز سندھ  کے مطابق سہراب گوٹھ اور سائٹ میں کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، گرفتار ملزمان میں محبوب علی کا تعلق سپاہ محمد اور محمد عثمان کا تعلق جماعت الاحرار سے ہے، ملزم محبوب علی 2013 میں سہراب گوٹھ میں رینجرز کی موبائل پر فائرنگ اور دیگر جرائم میں سی ٹی ڈی کو مطلوب ہے۔

    ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق لیاری میں کارروائی کرکے گینگ وار کے ملزم نوشاد کو گرفتار کرلیا، ملزم بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور گینگ وار کی سہولت کاری سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہے۔

    اس کے علاوہ کیماڑی مچھر کالونی میں کارروائی کے دوران چار منشیات فروشوں کا گروہ گرفتار کرلیا گیا، گرفتار منشیات فروشوں میں سبحان، پولیس کانسٹیبل دانش، اظہر علی اور عبید شامل ہیں، جن کے قبضے سے منشیات برآمد کی گئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق ناظم آباد اور نیو کراچی کے علاقے میں کی گئی کارروائیوں میں تین اسٹریٹ کریمنل گرفتار کرلیے، گرفتار ملزمان محمد علی، ذیشان اور محمد عامر چوری اور ڈکیتی سمیت اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    تمام گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اوربھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہے ، 6 ملزمان کو پولیس اور چار ملزمان کو اے این ایف کے حوالے کیا جارہا ہے۔

  • اغواء کاروں اور دہشت گردوں سمیت دس ملزمان گرفتار

    اغواء کاروں اور دہشت گردوں سمیت دس ملزمان گرفتار

    کراچی : رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کرکے کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں اوراغواءکاروں سمیت دس ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے حسن اسکوائر کے علاقے میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران سات اغواکار وں کو گرفتارکیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چار ایس ایم جیز، سات بلٹ پروف جیکٹس، اور ایک گاڑی برآمد کی گئیں ۔

     ترجمان کے مطابق کارروائی اغوا کار گینگ کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔

    ترجمان کے مطابق رینجرزنے سہراب گوٹھ، انچولی اور کیماڑی کے علاقوں میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھیبرآمد کیا گیا ۔

  • کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں،10 ملزمان گرفتار

    کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں،10 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے دس ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز نے مختلف کارروائیوں میں پانچ ٹارگٹ کلرز سمیت دس ملزمان گرفتار کرلئے، ترجمان رینجرزکے مطابق کارروائیاں گودھرا،بلدیہ،انڈسٹریل ایریا،نارتھ کراچی،لانڈھی میں کی گئیں ۔

    ادھر پولیس نے گلستان جوہر میں فائرنگ سے دوشہریوں کو زخمی کرنے والے ملزم کو اسلحے سمیت گرفتارکرلیا۔ دوسری جانب پولیس کی ایک ایجنسی نےصفورہ گوٹھ واقعے سے تعلق کے الزام میں ایک خاتون کو حراست میں لیا ہے۔