Tag: دس گرام سونے کی قیمت

  • فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند سطح 72 ہزار 200 روپے پر پہنچ گیا

    فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند سطح 72 ہزار 200 روپے پر پہنچ گیا

    کراچی: ڈالر مہنگا ہونے سے سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے، فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 72 ہزار 200 روپے پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے، ایک اور بڑی جست بھرتے ہوئے فی تولہ سونا 1000 روپے مہنگا ہو گیا۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے اضافے کے بعد قیمت 72200 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

    دس گرام سونا 857 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد دس گرام سونا بھی بلند سطح 61 ہزار 900 روپے پر پہنچ گیا ہے، دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر اضافے سے 1294 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔

    خیال رہے کہ انٹر بینک میں ڈالر مزید 30 پیسے مہنگا ہو گیا ہے، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 141 روپے 39 پیسے پر بند ہوا۔

    یہ بھی پڑھیں:   سونے کی قیمت تاریخ کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ 70700 روپے کا ہو گیا

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مزید مہنگا ہوا، فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ملک بوستان کا کہنا ہے کہ ڈالر رواں سال کی بلند سطح 143 روپے پر پہنچ گیا ہے، 30 نومبر 2018 کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 144 روپے تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں فی تولہ 150 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس سے قیمت 70700 روپے ہو گئی تھی، دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کی مزید کمی ہوئی تھی۔

  • سونے کی قیمت تاریخ کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ 70700 روپے کا ہو گیا

    سونے کی قیمت تاریخ کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ 70700 روپے کا ہو گیا

    کراچی: سونے کی قیمت تاریخ کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ 150 روپے اضافے سے 70 ہزار 700 روپے کا ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان مزید تیز ہو گیا ہے، قیمتیں تاریخ کی نئی ریکارڈ سطح پر آ گئیں، فی تولہ 70700 روپے کا ہو گیا ہے۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کی مزید کمی ہونے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 150 روپے مہنگا ہو گیا۔

    آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1291 ڈالر سے گھٹ کر 1288 ڈالر ہو گئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ 70550 روپے کا ہو گیا

    دوسری طرف کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 129 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    فی تولہ سونے کی قیمت 70550 روپے سے بڑھ کر 70700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 60485 روپے سے بڑھ کر 60614 روپے ہوئی۔

    آج منگل کو چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 10 روپے اور دس گرام قیمت میں 8.60 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت 890 روپے سے بڑھ کر 900 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 763 روپے سے بڑھ کر 771.60 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

  • سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ 70550 روپے کا ہو گیا

    سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ 70550 روپے کا ہو گیا

    کراچی: سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے اضافے کے بعد سونا 70550 روپے فی تولہ ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں پچاس روپے کا پھر اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد فی تولہ 70 ہزار پانچ سو پچاس روپے کا ہو گیا۔

    10 گرام سونے کی قیمت میں 43 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 60485 روپے تک پہنچ گئی۔

    دوسری طرف انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا 04 ڈالر کمی کے بعد 1288 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔

    چئیرمین پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 1320 ڈالر پر 70500 روپے فی تولہ سونا تھا تاہم پاکستانی کرنسی کی قدر گرنے کے باعث آج 1288 ڈالر پر سونا 70550 روپے فی تولہ ہو گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر، فی تولہ 70400 روپے کا ہو گیا

    خیال رہے کہ 25 مارچ کو پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے کے اضافے سے قیمت 70400 روپے ہو گئی تھی۔

    سونے کی قیمتوں میں تاریخ ساز اضافے کے بعد اب بھی اضافے کا یہ رجحان جاری ہے۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں حیرت انگیز کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں حیرت انگیز کمی

    کراچی: تین دن قبل ملک میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں حیرت انگیز کمی آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان رہا، تاہم آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہو گئی ہے۔

    پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد نے بتایا کہ سونے کی نئی قیمت 70 ہزار روپے فی تولہ ہو گئی۔

    جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کمی ہو گئی ہے جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت 60013 روپے ہو گئی ہے۔

    چیئرمین جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں 23 ڈالر کی کمی کے بعد سونا 1295 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے، جس کے بعد مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی آئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر، فی تولہ 70400 روپے کا ہو گیا

    یاد رہے کہ 25 مارچ کو پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، جب 150 روپے کے اضافے سے فی تولہ سونے کی قیمت 70400 روپے ہوئی۔

    10 گرام سونے کی قیمت میں 128 روپے اضافے کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 60356 روپے ہو گئی تھی، جب کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا 06 ڈالر اضافے کے بعد 1319 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا تھا۔