Tag: دس ہلاک

  • فلپائن کے بازار میں دھماکہ،14 افراد ہلاک،درجنوں زخمی

    فلپائن کے بازار میں دھماکہ،14 افراد ہلاک،درجنوں زخمی

    منیلا : فلپائن صدر روڈریگو دوترتے کے آبائی شہر میں ہونے والے ایک دھماکے میں کم از کم 14 افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد اس زوردار دھماکےمیں زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فلپائن کے جنوبی شہر ڈاواو کے ایک پر ہجوم بازار میں ہونے والے اس دھماکے میں 14افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ درجنوں افراد دھماکےمیں زخمی ہو گئے ہیں۔

    Phillipine-post-01

    فلپائن کے صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تفتیش کاروں کو جائے وقوع سے دھماکہ خیز مواد ملا ہے.دھماکے بعد فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے.

    دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال پہنچایا گیا.یہ دھماکہ مارکو پولو ہوٹل کے باہر ہوا جہاں فلپائن کے صدر اکثر آتے جاتے رہتے ہیں تاہم وہ دھماکے کے وقت وہاں موجود نہیں تھے.

    Phillipine-post-02

    دھماکے کے بعد جاری کی گئی تصاویر میں ٹوٹے ہوئے شیشے اور پلاسٹک کی کرسیوں کو دیکھا جا سکتا ہے.پولیس اور تفتیش کاروں نے جائے وقوع کو گھیر میں لے لیا ہے.

    Philippines-2

    *فلپائنی فوج پرداعش کا حملہ،12 فوجی ہلاک

    یاد رہے کہ چار روز قبل فلپائن کے ایک جزیرے پر داعش سے منسلک مسلح جنگجوؤں کے حملے میں ایک افسر سمیت 12 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے

    واضح رہے کہ ریجنل پولیس چیف کا کہنا ہے کہ شہر کے خارجی راستوں پر ناکے لگا دیے گئے اور دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیاگیا.

  • ترکی میں خود کش دھماکے، عالمی رہنماؤں کا اظہار مذمت

    ترکی میں خود کش دھماکے، عالمی رہنماؤں کا اظہار مذمت

    استنبول: ترکی کے شہراستنبول کے اتاترک ائیرپورٹ پرتین خودکش دھماکوں میں اکتالیس افراد ہلاک اور دو سو تیس افرادزخمی ہوگئے، خودکش دھماکوں کی پاکستان سمیت دنیا بھرکے کئی ممالک نے مذمت کی ہے۔

    یورپ کا تیسرا مصروف ترین استنبول کا اتاترک ائیرپورٹ گزشتہ روز دہشتگردی کا نشانہ بنا، جہاں تین خودکش حملہ آوروں نے ائیرپورٹ میں داخل ہونے کوشش کی جسے سیکورٹی فورسز نے روکا تو آوروں نے خود کواڑا لیا۔

    حملہ آوروں نے دھماکوں سے پہلے فائرنگ بھی کی، دھماکوں سے ائیرپورٹ پرافراتفری اورخوف وہراس پھیل گیا،عینی شاہد کا کہنا ہے پہلے زوردار دھماکا ہوا اورفائرنگ بھی ہوئی، ترک میڈیا کے مطابق حملوں میں ہلاک وزخمی ہونے والے بیشتر ترک ہیں تاہم کچھ غیرملکی بھی شامل ہیں۔

    ترک صدرطیب اردوان کا عالمی برادری پر دہشت گردی کےخلاف فیصلہ کن موقف اختیارکرنے پر زور دیا ہے۔

    ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے خودکش حملوں میں داعش کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔

    وزیراعظم نواز شریف نے استنبول دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں ترک عوام کےساتھ ہیں۔

    امریکی صدربراک اوباما نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہارکیا ۔

    برطانوی وزیرخارجہ کا کہنا تھا مشکل وقت میں ترکی کے ساتھ ہیں۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے خودکش حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پردہشتگردی کے خاتمے کے لئے کوششیں تیز کرنے پرزوردیا۔

  • استنبول: اتاترک ایئرپورٹ پر 3 خودکش دھماکے، 36 افراد ہلاک، 147 زخمی

    استنبول: اتاترک ایئرپورٹ پر 3 خودکش دھماکے، 36 افراد ہلاک، 147 زخمی

    استنبول: ترکی کے شہراستنبول کے ائیرپورٹ پر تین خودکش دھماکوں میں چھتیس افراد ہلاک اورایک سوسینتالیس افرادزخمی ہوگئے۔

    b;ast 1

    تفصیلات کے مطابق یورپ کا تیسرا مصروف ترین استنبول کا اتاترک ائیرپورٹ بدترین دہشتگردی کا نشانہ بنا، تین خودکش حملہ آوروں نے ائیرپورٹ کے اندرداخل ہونے کی کوشش کی، چیک پوسٹ پرسیکورٹی فورسز کی مزاحمت پر خود کو اڑا لیا، حملہ آوروں نے دھماکوں سے پہلے فائرنگ بھی کی، دھماکوں کے بعدائیرپورٹ پرافراتفری اور خوف وہراس پھیل گیا۔

    blast-2

    عینی شاہد کا کہنا ہے پہلے زوردار دھماکا ہوا اور فائرنگ بھی ہوئی۔

    blast-3

    حملے کے بعد ایئرپورٹ بند کرکے تمام فضائی آپریشن معطل کر دیے گئے ہیں جبکہ سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری کو ایئرپورٹ کے اندر اور باہر تعینات کردیا ہے، امریکہ نے استنبول سے آنے اور جانے والی تمام پروازیں ملتوی کردی ہیں۔

    blast-4

    استنبول کےگورنر کے مطابق حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سےاڑانے سے قبل کلاشنکوف سے اندھا دھند فائرنگ کی، فائرنگ اور خودکش دھماکوں میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ترک میڈیا کے مطابق حملوں میں ہلاک وزخمی ہونے والوں کی اکثریت ترک ہے تاہم کچھ غیرملکی بھی شامل ہیں۔

    blast-5

    ترک صدر کا حملوں کے بعد کہنا تھا کہ دہشت گرد حملے کا مقصد ترکی کے خلاف پروپیگنڈا ہے، طیب اردوگان نے کہا کہ توقع ہے دنیا دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن موقف اختیار کریگی۔

    ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ خودکش حملوں میں داعش کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں، دہشتگرد حملوں کے بعد ائیرپورٹ اوردیگراہم مقامات پرسیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

    blast-6

    دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ترکی کے ساتھ ہیں۔ امریکی حکام استنبول حملے کا بغورجائزہ لے رہے ہیں جبکہ برطانوی سیکرٹری خارجہ نے دھماکوں کے بعد ترکی کو مدد کی پیش کش کردی ہے۔

    blast-7

    b;last-9

    بان کی مون سمیت عالمی رہنماؤں نے بھی دھماکوں کی شدیدمذمت کی ہے۔

    واضح رہے اتاترک انٹر نیشنل ائیرپورٹ ملک کے بڑے ائیرپورٹس میں سے ہے جہاں ہر وقت ملکی و غیر ملکی پروزاوں کی لائن لگی رہتی ہے اور سیکڑوں مسافر ہروقت موجود رہتے ہیں۔