Tag: دعائیں

  • پاکستان کی سلامتی کےلیے مندروں میں گھنٹیاں بج اٹھیں

    پاکستان کی سلامتی کےلیے مندروں میں گھنٹیاں بج اٹھیں

    بھارت کی جانب سے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ حملوں کے بعد پاکستان کی سلامتی کےلیے مندروں میں بھی گھنٹیاں بج اٹھی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ کے شہر عمرکوٹ میں مندروں کی گھنٹیاں بج اٹھیں، ہندؤں نے پاکستان کی سلامتی کےلیے ہاتھ جوڑ کر دعائیں کیں، ہندو کمیونٹی نے مندر میں دعا کی کہ ہمارا ملک پاکستان ہمیشہ محفوظ رہے، اس پر کوئی آنچ نہ آئے۔

    ایک ہندو شخص کا کہنا تھا کہ پاکستان فوج کی حمایت میں ہم نے پوجا پاٹ وغیرہ کروایا ہے، ہم پاک فوج کے لیے دعائیں کرتے ہیں کہ وہ بھارت سے جیتے۔

    ہندو بچے نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ ہی رہیں گے، ہم ابھی مندر میں آئے ہیں پوجا کرنے تاکہ اپنے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دے سکیں۔

    خیال ہے کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ پنجاب میں مرید کے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا۔

    ان بزدلانہ حملوں میں 31 پاکستانیوں کے شہید ہونے کی اطلاعات آئی تھیں، تاہم پاک فوج نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے پانچ جدید طیارے گرادیے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/india-attack-pakistan-missile-pahalgam-ispr/

  • ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت واحترم کے ساتھ منائی جا رہی ہے

    ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت واحترم کے ساتھ منائی جا رہی ہے

    پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے، جہاں فرزندان اسلام سنت ابراہیمی پرعمل کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں اپنے جانور قربان کررہے ہیں۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومت کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں علمائے کرام نے سنت ابراہیمی کے فلسفے کو بیان کیا اورایثاروقربانی کے حقیقی جذبے کو اجاگر کیا۔

    نمازعید کی ادائیگی کے بعد امت مسلمہ کی یکجہتی ، وطن کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

    نمازعید کے اجتماعات کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی کی جا رہی ہے۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جبکہ لاہور میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا۔

    کراچی میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع پولوگراؤنڈ میں ہوا جہاں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

    پشاور میں نمازعید کا سب سے بڑا اجتماع چارسدہ روڈ کے عیدگاہ میں ہوا جس میں فرزندان اسلام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور نماز عید کے بعد ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔

    نماز عید کے اجتماعات کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس کی نفری بھی تعینات رہی۔

  • اے آر وائی پروگرام میں لوک گلوکارہ شازیہ خشک نے کون سا کھیل کھیلا؟

    اے آر وائی پروگرام میں لوک گلوکارہ شازیہ خشک نے کون سا کھیل کھیلا؟

    کراچی: اے آر وائی پروگرام ’ہمارے مہمان‘ میں ملک کی مقبول لوک گلوکارہ شازیہ خشک نے لوگوں کی جانب سے پھولوں کی صورت میں ملنے والی محبت پر کہا کہ یہ پھول نہیں لوگوں کی دعائیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی پروگرام میں لوک گلوکارہ شازیہ خشک نے پروگرام کی ہوسٹ فضا شعیب کے ساتھ دل چسپ گفتگو کی اور لفظوں پر مشتمل ایک گیم میں حصہ لیا۔

    [bs-quote quote=”موسیقی باعثِ خوشی ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”شازیہ خشک” author_job=”لوک گلوکارہ”][/bs-quote]

    لفظ ’سندھ‘ پر شازیہ خشک نے کہا کہ ذہن میں جو پہلا لفظ آتا ہے وہ ہے زندگی۔

    شازیہ خشک نے موسیقی کو خوشی کا باعث قرار دیا، ہوسٹ نے لفظ ’موسیقی‘ کہا تو شازیہ خشک نے جھٹ سے کہا ’خوشی‘۔

    لفظ پروفیسر پر کہا کہ وہ 2 یونی ورسٹیوں میں پروفیسر بھی ہیں، ’دانے پہ دانا‘ پر کہا کہ ان کی پہچان پوری دنیا میں اسی سے ہے۔ ہوسٹ کی فرمائش پر شازیہ خشک نے اپنا یہ مشہور زمانہ گانا بھی سنایا۔

    لفظ گلوکار پر شازیہ خشک نے بتایا کہ ان کی پسندیدہ گلوکاروں کی فہرست بہت لمبی ہے اس لیے کسی ایک کا نام نہیں لے سکتیں، لفظ ’خواہش‘ پر کہا کہ وہ زندگی جو خوشی کے ساتھ گزرے۔

    لوک گلوکارہ نے لفظ ’موسیقی‘ پر کہا ’سارے آلات‘ ان کا کہنا تھا کہ انھیں سارے ہی انسٹرومنٹس پسند ہیں، لفظ ’استاد‘ پر کہا کہ ہر وہ شخص میرا استاد ہے جس سے کبھی ایک بھی لفظ سیکھا۔


    یہ بھی پڑھیں:  اے آر وائی فیسٹ کا دوسرا روز، سجاد علی پرفارم کریں گے


    لفظ ’کلام‘ پر فوراً کہا ’صوفیانہ‘ جب کہ ’کوکو کورینا‘ پر فوراً کہا ’بہت اچھا‘۔ شازیہ نے کہا کہ انھیں ادب اور شاعری سے بھی خصوصی لگاؤ ہے۔

    واضح رہے کہ شازیہ خشک پاکستانی لوگ گلوکارہ ہیں، انھیں کئی علاقائی زبانوں میں گلوکاری کا اعزاز حاصل ہے۔ شازیہ خشک نے 1992 میں کیرئیر کا آغاز کیا، کیرئیر میں 500 تک گانے گا چکی ہیں۔

    2014 میں انھیں امریکی سفارت خانے کی جانب سے خیر سگالی کے سفیر کا اعزاز دیا گیا۔ ازبکستان حکومت کی جانب سے صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    ادھر کراچی کےعلاقے بوٹ بیسن میں واقع بے نظیر بھٹو شہید پارک میں اے آر وائی نیٹ کی جانب سے ’اے آر وائی فیسٹ‘ کا انعقاد کیا گیا ہے، فوڈ فیسٹیول کا آغاز کل 22 دسمبر کو ہوا جو 25 دسمبر تک جاری رہے گا۔ فیسٹول کے پہلے روز شازیہ خشک اور جوش بینڈ سمیت دیگر فن کاروں نے پرفارم کر کے ایسا سماں باندھا کہ شرکت کرنے والے غیر ملکی بھی جھوم اٹھے۔

  • مانچسٹر دھماکے میں معصوم نوجوانوں کو نشانہ بنایاگیا‘عمران خان

    مانچسٹر دھماکے میں معصوم نوجوانوں کو نشانہ بنایاگیا‘عمران خان

    اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مانچسٹر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کےساتھ ہمدری کااظہار ہے۔

    تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے پیغام میں مانچسٹر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوےکہا کہ دھماکے میں معصوم نوجوانوں کو نشانہ بنایاگیا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےٹویٹرپراپنے پیغام میں کہاکہ ہماری دعائیں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔


    برطانوی وزیراعظم نے مانچسٹر دھماکے کو دہشت گردی قرار دے دیا


    اس سے قبل برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے مانچسٹر دھماکے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اپنی انتخابی مہم معطل کر دی تھی۔


    مانچسٹر ایرینا میں دھماکہ‘19افراد ہلاک‘50 زخمی


    واضح رہےکہ گزشتہ رات مانچسٹر ایرینا میں کنسرٹ کے دوران زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • یوم پاکستان پرتوپوں کی سلامی سے دن کاآغاز

    یوم پاکستان پرتوپوں کی سلامی سے دن کاآغاز

    اسلام آباد: ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سےمنایا جا ر ہا ہے۔اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے دن کا آغازہوا۔

    تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کےاسپورٹس کمپلکس میں یوم پاکستان کےدن کا آغاز 31 توپوں جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔اس موقع پر ملک کی سلامتی اور یکجہتی کےلیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

    یوم پاکستان پرلاہور کےمحفوظ شہید گیریژن میں پاک فوج کی جانب سے21توپوں کی سلامی اور پشاور کے کرنل شیرخان اسٹیڈیم میں 21توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیاگیا۔

    دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شکرپڑیاں پریڈ ایونیو میں یوم پاکستان کی روایتی پریڈ ہوگی۔جہاں صدر ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف شرکت کریں گے۔


    مزید پڑھیں:یوم پاکستان پریڈ: جڑواں شہروں میں ٹریفک کا خصوصی پلان جاری


    یوم پاکستان کی تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت وفاقی وزرا،اعلی فوجی اورسول حکام بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔

    چین کی تینوں مسلح افواج،سعودی عرب کی اسپیشل فورسز کا دستہ بھی شریک ہوگا۔ تقریب میں ترکی کا ملٹری بینڈ ترانوں پر سر بکھیرے گا۔ تقریب میں جنوبی افریقہ کی نیشنل ڈیفینس فورس کےسربراہ بھی شریک ہوں گے۔

    واضح رہےکہ پریڈ میں جدید اسلحے اور دفاعی ساز و سامان کی نمائش کے ساتھ پاک فضائیہ کے طیارے شاندار فلائی پاسٹ کریں گے۔آرمی ایوی ایشن کے مختلف ہیلی کاپٹر بھی پریڈ میں حصہ لیں گے۔