Tag: دعائیہ تقریب

  • ویڈیو: ٹرمپ کی دعائیہ تقریب میں اذان، تلاوتِ قرآن پاک اور دین اسلام کی تبلیغ!

    ویڈیو: ٹرمپ کی دعائیہ تقریب میں اذان، تلاوتِ قرآن پاک اور دین اسلام کی تبلیغ!

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب میں پہلی بار اذان کی آواز گونجی قرآن پاک کی تلاوت کے ذریعے دین اسلام کی تبلیغ کی گئی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ پیر کو امریکا کے 47 ویں صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ اس حلف برداری کے ایک دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں پہلی بعد تمام مذاہب کے پیشواؤں نے شرکت کی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن کے نیشنل کیتھیڈرل چرچ میں ہونے والی اس دعائیہ تقریب میں مسلمانوں کی نمائندگی امریکا کی دی نیشنز مسجد کے امام ڈاکٹر محمد فراسر رحیم نے کی۔

    اس تقریب میں پہلی بار اذان کی آواز گونجی اور قرآن پاک کی تلاوت کی گئی۔

    ڈاکٹر محمد فراسر نے پہلے قرآن پاک کی سورۃ حدید کی آیت نمبر 4 سے 7 تک تلاوت کی اور اس کے بعد اذان دے کر اللہ تعالیٰ کی کبریائی بیان کی۔

    قرآن پاک کی تلاوت کردہ ان آیات میں اللہ رب العالمین کی قدرتِ کمال اور کامل اختیار کے ساتھ ساتھ زمین اور آسمان کے بننے کے عمل کو بیان کیا گیا ہے۔

    اس کے ساتھ ہی ان آیات میں دین اسلام میں داخل ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ پر ایمان لاؤ۔

    تلاوت کی گئی آیات کا ترجمہ یہ ہے۔

    ’’وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں بنایا پھر وہ عرش پر قائم ہوا، وہ جانتا ہے جو چیز زمین میں داخل ہوتی ہے اور جو اس سے نکلتی ہے اور جو آسمان سے اترتی ہے اور جو اس میں اوپر چڑھتی ہے، اور وہ تمہارے ساتھ ہے جہاں کہیں تم ہو، اور اللہ اس کو جو تم کرتے ہو دیکھتا ہے۔

    آسمانوں اور زمین کی حکومت اسی کے لیے ہے، اور سب امور اللہ ہی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں۔ وہ رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے، اور وہ سینوں کے بھید خوب جانتا ہے۔

    اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اس میں سے خرچ کرو جس میں اس نے تمہیں پہلوں کا جانشین بنایا ہے، پس جو لوگ تم میں سے ایمان لائے اور انہوں نے خرچ کیا ان کے لیے بڑا اجر ہے۔‘‘

    اس موقع پر ٹرمپ سمیت تمام شرکا نے خاموشی اور احترام کے ساتھ تلاوتِ قرآن پاک اور اذان کو سماعت کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Islamic Strength (@islamicstrength)

  • سانحہ کرائسٹ چرچ : پاکستان کی عیسائی برادری کا شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی

    سانحہ کرائسٹ چرچ : پاکستان کی عیسائی برادری کا شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی

    لاہور : سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والے مسلمانوں کے لواحقین سے پاکستان کی عیسائی برادری نے بھی اظہار یکجہتی کیا، لاہور کے چرچ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے نولکھا چرچ میں سانحہ نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے نو پاکستانیوں سمیت پچاس سے زائد شہداء کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    تقریب میں مختلف مسالک کے علماء کرام، اقلیتی رہنماﺅں اور سول سوسائٹی کی شخصیات نے شرکت کی۔ مساجد پر دہشت گردی کے واقعے کے خلاف بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام خصوصی دعائیہ سروس کے بعد شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے شمعیں روشن کی گئیں۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مختلف مسالک کے علماءاور اقلیتی رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ اقوام عالم کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ازسرنو مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

    مقررین نے کہا کہ دہشت گردوں کا نہ کوئی مذہب ہوتا ہے اور نہ ہی علاقہ، دہشت گردی کا ناسور پوری انسانیت کیلئے خطرناک ہے۔ پاکستانی قوم خصوصاً عیسائی برادری نیوزی لینڈ میں ہونے والے اس اندوہناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

    تقریب سے ڈاکڑ مجید ایبل سربراہ پریسبٹیریں چرچ، ذکر اللہ مجاہد امیر جماعت اسلامی لاہور اور پادری شاہد معراج سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا

  • ملک کو قائم مقام وزیراعظم کی کوئی ضرورت نہیں، ایاز صادق

    ملک کو قائم مقام وزیراعظم کی کوئی ضرورت نہیں، ایاز صادق

    لاہور : قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ فی الوقت ملک میں قائم مقام وزیر اعظم کی تقرری ضروری نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی صحت یابی کے حوالے سے  دعائیہ تقریب منعقد کی گئی، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی نے بھی شرکت کی۔

    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پروگرام کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’وزیر اعظم کل این ایف سی اور بجٹ کے حوالے سے منتعقدہ اہم اجلاس کی صدارت بذریعہ اسکائپ کریں گے‘‘۔

    قائم مقام وزیراعظم کی تقرری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایاز صادق نے کہا کہ ’’ملک میں فی الوقت قائم مقام وزیراعظم کی کو ضرورت نہیں ہے‘‘۔

    انہوں نے کامیاب اوپن ہارٹ سرجری کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’میاں محمد نوازشریف کی صحتیابی کے لیے پوری قوم دعا گو ہے، وہ انشاء اللہ جلد تندرست ہوکر ہمارے درمیان موجود ہوں گے‘‘۔

    پانامہ لیکس کے حوالے سے بننے والے ٹی او  آرز سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ٹی او آرز کے حوالے سے بننے والی کمیٹی کے تمام اراکین کی نیت صاف ہے جلد ہی اس پر اتفاق ہوجائے گا۔

    اس موقع پر ڈاکٹر راغب نعیمی اور دیگر علمائے اکرام نے وزیر اعظم کی صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔