Tag: دعا زہرا

  • کراچی: عدالت نے دعا زہرا اور ظہیر کے نکاح‌ کو درست قرار دے دیا

    کراچی: عدالت نے دعا زہرا اور ظہیر کے نکاح‌ کو درست قرار دے دیا

    کراچی: عدالت نے دعا زہرا اور ظہیر کے نکاح کو درست قرار دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے سٹی  کورٹ میں معزز جج نے دعا زہرا اور ظۃیر کے نکاح نامہ کو جعلی قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔

    عدالت نے کہا کہ تنسیخ نکاح کے لیے متعلقہ فورم کو استعمال کیا جائے، دعا زہرا کو کمسن قرار دے کر شیلٹر ہوم منتقل کیا گیا تھا۔

    شیلٹر ہوم سے دعا زہرا اپنے گھر منتقل ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ دعا زہرا نے والد کے ذریعے تنسیخ نکاح کی درخواست دائر کی تھی

    یاد رہے کہ گزشتہ سدال جولائی میں عدالت نے لڑکی کی کسٹڈی والدین کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے والدین کو 2 لاکھ روپے کےذاتی مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دیا۔

    عدالت نے کہا کہ جب تک بچی بالغ نہیں ہوجاتی مستقل طورپروالدین کےساتھ رہےگی، بچی کی فلاح وبہبودکومدنظر رکھتےہوئےحقیقی والدین کےحوالےکیاجارہاہے۔

    فیملی کورٹ کا مزید کہنا تھا کہ بچی کی تمام ضروریات،تعلیم،خوارک کا خیال رکھا جائے اور بچی کوجب بھی عدالت طلب کرے پیش کرنا ہوگا۔

    عدالے نے کہا کہ بچی نےخوشی سے والدین کے ساتھ جانے پر رضا مندی ظاہرکی ہے، ظہیر احمد ثابت کرنے میں ناکام رہے بچی کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جارہا۔

    کورٹ کے مطابق ریکارڈ سے ثابت ہوتا ہے والدین نےبچی کو محفوظ رکھنے کی بھرپورکوشش کی اور سندھ ہائیکورٹ نے بچی عارضی کسٹڈی پہلے ہی والدین کےحوالےکرنے کا فیصلہ دیا۔

  • دعا زہرا کا ایم ایل او کرانے کی درخواست  مسترد ہو گئی

    دعا زہرا کا ایم ایل او کرانے کی درخواست مسترد ہو گئی

    کراچی: دعا زہرا مبینہ اغوا کیس میں عدالت نے دعا کا ایم ایل او کرانے کی درخواست مسترد کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں دعا زہرا کا ایم ایل او کرانے کی درخواست عدالت نے مسترد کر دی۔

    تفتیشی افسر نے عدالت میں پیش ہو کر دعا زہرا کا ایم ایل او کرانے کی درخواست کی تھی، عدالت نے ضمنی چالان طلب کر لیا، تاہم مقدمے کا ضمنی چالان پیش کرنے کے لیے تفتیشی افسر نے مہلت طلب کر لی، واضح رہے کہ بدھ کو پیشی پر عدالت نے ضمنی چالان آج یکم اگست کو طلب کیا تھا۔

    عدالت نے تفتیشی افسر کو 6 اگست تک مقدمے کا ضمنی چالان پیش کرنے کا وقت دیتے ہوئے اگلی پیشی پر چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    دعا زہرا نے مرضی سے شادی کی ، شوہر ظہیر نے بڑا قدم اٹھالیا

    بدھ کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے سامنے پیشی پر ظہیر کے وکلا نے دعا زہرا کا 164 کا اعترافی بیان قلم بند کرنے کی استدعا کی تھی، تاہم دعا زہرا کے والدین نے مخالفت کی کہ لڑکی کی عمرکم ہے۔

    واضح رہے کہ دعا زہرا کے شوہر ظہیر نے اپنے خلاف مقدمہ ختم کرنے کی درخواست بھی سندھ ہائی کورٹ میں دائر کر رکھی ہے۔

  • سندھ پولیس  دعا زہرا کو لینے  پہنچ گئی

    سندھ پولیس دعا زہرا کو لینے پہنچ گئی

    لاہور : سندھ پولیس دعا زہرا کو لینے کے لیے لاہور پہنچ گئی اور عدالت سے دعا زہرا کو کراچی منتقل کرنے کی اجازت مانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں دعا زہرا کو دارالامان سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کرنے کے معاملے پر جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد کی عدالت میں مہدی کاظمی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    وکیل فہد صدیقی نے بتایا کہ دعا زہرا کمسن بچی ہے، قانون کے مطابق دارالامان میں نہیں رہ سکتی، سندھ ہائیکورٹ فیصلے کی روشنی میں دعا کو کراچی چائلد پروٹیکشن بیوو منتقل کیا جائے۔

    سندھ پولیس بھی دعا زہرا کولینے کے لیے عدالت پہنچ گئی، پولیس نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ حکم پر دعا زہرہ کو کراچی منتقلی کی اجازت دی جائے۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ نےسندھ پولیس کی درخواست مارکنگ کیلئے سیشن جج لاہورکو بھجوا دی۔

    مزید پڑھیں : دعا زہرا بازیابی کیس: عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

    گذشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کو شیلٹر ہوم کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ دعا زہرا کو کراچی منتقل کرنے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں۔

    فیصلے میں کہا گیا تھا کہ مذکورہ کیس کراچی کی ٹرائل کورٹ میں زیر التوا ہے، دعا زہرا کیس کا مرکزی کردار ہے اسکی کراچی میں موجودگی ضروری ہے۔

    عدالت نے اپنی آبزرویشن میں کہا تھا کہ بظاہردعازہرا اپنے شوہرکے ساتھ بھی ناخوش ہےاور ساتھ رہنا نہیں چاہتی جبکہ دعازہرا والدین سے بھی خوفزدہ ہے اسلیے شیلٹرہوم میں رہنا مناسب ہے۔

    سندھ ہائی کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ دعازہرا کےاغوا سےمتعلق ٹرائل کورٹ ہی حتمی فیصلہ کرے گی۔

  • دعا زہرا کی  والدہ کی درخواست پر عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

    دعا زہرا کی والدہ کی درخواست پر عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

    کراچی : عدالت نے دعا زہرا کی والدہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے دعا زہرا کو یکم اگست کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں دعا زہرا کی بازیابی سےمتعلق والدہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    درخواست نے کہا کہ دعا زہرا کے اغوا کا کیس اس عدالت میں چل رہا ہے، میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد کیس چائلڈ میرج ایکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔

    عدالت نے والدہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے دعا زہرا کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا دعا زہرا کو اگلی سماعت یکم اگست کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

    مزید پڑھیں : دعا زہرا بازیابی کیس: عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

    گذشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کو شیلٹر ہوم کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ دعا زہرا کو کراچی منتقل کرنے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں۔

    فیصلے میں کہا گیا تھا کہ مذکورہ کیس کراچی کی ٹرائل کورٹ میں زیر التوا ہے، دعا زہرا کیس کا مرکزی کردار ہے اسکی کراچی میں موجودگی ضروری ہے۔

    عدالت نے اپنی آبزرویشن میں کہا تھا کہ بظاہردعازہرا اپنے شوہرکے ساتھ بھی ناخوش ہےاور ساتھ رہنا نہیں چاہتی جبکہ دعازہرا والدین سے بھی خوفزدہ ہے اسلیے شیلٹرہوم میں رہنا مناسب ہے۔

    سندھ ہائی کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ دعازہرا کےاغوا سےمتعلق ٹرائل کورٹ ہی حتمی فیصلہ کرے گی۔

  • دعا زہرا کی بازیابی اور حوالگی  سے متعلق اہم پیش رفت

    دعا زہرا کی بازیابی اور حوالگی سے متعلق اہم پیش رفت

    لاہور: دعا زہرا کی بازیابی اور حوالگی کے لیے درخواست دائر کردی گئی، جس میں استدعا کی ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب دعا زہرا کو تحفظ کے لیے تحویل میں لے۔

    تفصیلات کے مطابق دعا زہرا کی بازیابی اور حوالگی کے لیے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں درخواست دائر کردی گئی۔

    درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ دعا زہرا کی عمر کے تعین کے ٹیسٹ ہوچکے ہیں، ٹیسٹوں میں دعازہراکی عمر 15سال ثابت ہوئی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ ملزم ظہیر اور شریک ملزموں نے دعا زہرا کو ورغلا کر اپنے ساتھ رکھا، تفتیشی افسر نے اپنی رپورٹ جمع کراکے حقائق بتا دیے ہیں۔

    درخواست گزارنے استدعا کی کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب دعا زہرا کو تحفظ کے لیے تحویل میں لے۔

    یاد رہے پولیس نے دعا زہرا کیس میں پیشرفت رپورٹ عدالت میں پیش کی تھی، پولیس نے کیس میں ملزم اصغرعلی سمیت 33 ملزمان اور ملزم ظہیر کی والدہ سمیت 8 خواتین کو بھی نامزد کیا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق دعازہرا کم عمر ہے ، ملزم ظہیر کا سی ڈی آر ریکارڈ حاصل کرلیا، جس میں انکشاف ہوا کہ دعا کے اغوا کے وقت ظہیر کراچی میں موجود تھا۔

  • دعا زہرا کی نئی میڈیکل رپورٹ کے بعد صورتحال تبدیل، والد نے  نئی درخواست دائر  کردی

    دعا زہرا کی نئی میڈیکل رپورٹ کے بعد صورتحال تبدیل، والد نے نئی درخواست دائر کردی

    کراچی : دعا کے والد مہدی کاظمی نے کیس کے تفتیشی افسر کی تبدیلی کے لیے نئی درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق دعا زہرا مبینہ اغوا کیس میں والد مہدی کاظمی نے تفتیشی افسر کی تبدیلی کے لیے سیشن عدالت میں نئی درخواست دائر کردی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ دعا زہرا کی نئے میڈیکل جانچ کے بعد صورتحال تبدیل ہوگئی ہے، میڈیکل بورڈ نے بھی دعا کی عمر 15سال کے قریب بتائی ہے۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر میڈیکل رپورٹ کے بعد بھی تفتیش نہیں کررہا ، مدعی اور اہل خانہ کو موجودہ تفتیشی افسر پر اعتماد نہیں۔

    یاد رہے اس سے قبل مدعی مقدمہ کی تفتیشی افسر کی تبدیلی کی درخواست ماتحت عدالت نےمسترد کی تھی۔

    خیال رہے دعا زہرا کے والدین کے وکیل ناصر جبران دعا کی میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد کہا تھا کہ ہمارا موقف درست ثابت ہوا ہے، اب اگر آئی جی ہماری درخواست پر آئی او تبدیل نہیں کرتے تو ہم دوبارہ درخواست کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ انتہائی غیرذمہ دارافسرکے پاس اس کیس کی فائل ہے، جب کوئی پولیس کی وردی پہنتاہےتواس پرملک کاقانون نافذہوتا ہے۔

    واضح رہے پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کی میڈیکل رپورٹ سامنے آئی تھی ، جس میں دعا زہرا کی عمر 15 سے 16 سال بتائی گئی تھی۔

  • دعا زہرا کی میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد  والد کی بیٹی کی بازیابی کیلئے  نئی درخواست دائر

    دعا زہرا کی میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد والد کی بیٹی کی بازیابی کیلئے نئی درخواست دائر

    کراچی : دعا زہرا کے والد مہدی علی کاظمی نے بیٹی کی بازیابی کیلئے نئی درخواست دائرکردی، جس میں الزام عائد کیا دعا زہرا کو ظہیر احمد نے اغوا کیا اور پنجاب لے جاکر چائلڈ میرج کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں دعا زہرہ کی بازیابی کے لیے نئی درخواست دائرکردی گئی ، درخواست دعا زہرا کے والد مہدی علی کاظمی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ دعا زہرا کو ظہیر احمد نے اغوا کرلیا ہے، جب دعا زہرہ کےاغواکاواقعہ ہوا اس وقت عمر 13سال 11 ماہ اور 19 دن تھی، عمر سے متعلق نادرا دستاویزات ، تعلیمی اسناد، پاسپورٹ برتھ سرٹیفکیٹ موجود ہے۔

    والد مہدی علی کاظمی کا کہنا تھا کہ ظہیراحمد نےمغویہ کو پنجاب لے جاکر چائلڈ میرج کرلی ہے، نکاح نامے پر تاریخ 17 اپریل ہے ، عمر 18 سال ظاہر کی تاکہ نکاح کو جائز قرار دیا جائے۔

    7 مئی 2022 کودعا زہرہ کی بازیابی کی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی تھی ، پولیس نے 6 جون کو دعا زہرہ کو سندھ ہائیکورٹ میں پیش کیا تھا، عدالت نے دعا زہرہ کی عمر کے تعین کا حکم دیا تھا۔

    سنگل میڈیکل بورڈ نے دعا زہرہ کا بون اوسیفیکشن کے بعدعمر 17سال کے قریب بتائی ، جس پر عدالت نےدعا کو اپنی مرضی سےکسی کے ساتھ بھی جانے کی اجازت دی تھی۔

    نئےمیڈیکل بورڈ کی رپورٹ کےمطابق دعا کی عمر 16سال سےکم ثابت ہوچکی ہے، پنجاب میرج ایکٹ 2016کےمطابق شادی غیرقانونی ہے، مغویہ کےساتھ اگر جنسی زیادتی ثابت ہوتی ہے تو ملزم کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    عدالت سے استدعا ہے14 سالہ کم عمر دعا کو بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے اور دعا کو ظہیر کی غیر قانونی حراست سے بازیاب کرا کر والدین کے حوالے کیا جائے۔

    عدالت سےاستدعا کے دعا زہرہ کو ملک سے باہر لے جانے سے روکاجائے، درخواست میں محکمہ داخلہ ،آئی جی سندھ ،ایس ایچ اوالفلاح ،ظہیر و دیگرکوفریق بنایا گیا ہے۔

  • سندھ ہائی کورٹ میں لاپتا بچے کی بازیابی کیس میں دعا زہرا کا تذکرہ

    سندھ ہائی کورٹ میں لاپتا بچے کی بازیابی کیس میں دعا زہرا کا تذکرہ

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ میں لاپتا بچے کی بازیابی کیس میں دعا زہرا کا تذکرہ ہوا ، جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ڈی ایس پی شوکت شاہانی سے کہا دعا زہرا کیس میں تو آپ نے مہربانی کردی ، اس کیس میں بھی تو مہربانی کریں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں لاپتا بچے کی بازیابی کیس کی سماعت ہوئی ، جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ لاپتا بچے کی بازیابی کے لیے آپ کچھ نہیں کررہے۔

    جس پر ڈی ایس پی شوکت شاہانی نے عدالت کو بتایا کہ میں نے زہرا کیس میں اچھی تفتیشی کی ہے تو جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ دعا زہرا کیس میں تو آپ نے مہربانی کردی ہے، ہم نے دیکھا ہے آپ نے کیا تفتیش کی ہے۔

    جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس میں کہا کہ اس کیس میں بھی تو مہربانی کریں۔

    دعا زہرا کیس کے تفتیشی افسر شوکت شاہانی نے سندھ ہائیکورٹ میں غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ دعا زہرا کیس اغوا کا کیس نہیں بنتا، اس لیے سی کلاس کیا ہے، دعا زہرا کیس میں کوئی عینی شاہد نہیں ملا۔

    تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ دعا نے مرضی سے بیان دیا کہ وہ خود گئی، دعا زہرا کی میڈیکل رپورٹ آگئی ہے کل عدالت فیصلہ کرے گی ،

    شوکت شاہانی کا کہنا تھا کہ ہماری تحقیقات کے مطابق دعا خود گئی ،اب دیکھنا یہ ہے کہ عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے۔

  • دعا زہرا کی میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد والدین کا بڑا اعلان

    دعا زہرا کی میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد والدین کا بڑا اعلان

    کراچی : دعا زہرا کے والدین کے وکیل ناصر جبران کا کہنا ہے کہ ہمارا موقف درست ثابت ہوا ہے، اب اگر آئی جی ہماری درخواست پر آئی او تبدیل نہیں کرتے تو ہم دوبارہ درخواست کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق دعا زہرا کے والدین کے وکیل ناصر جبران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا موقف درست ثابت ہوا ہے، میڈیکل بورڈ نے ثابت کردیا بچی 16 سال سے کم ہے۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ اب بچی کے بیان دیکھ کر کیس کا فیصلہ کرناہے، بچوں کو ہمیں سمجھانا ہوگا، ہر چیز کا کوئی قانون ہے، پنجاب کے قانون چائلڈ میرج ایکٹ میں بھی شادی نہیں بنتی ہے۔

    ناصر جبران نے تفتیشی افسر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیس کا تفتیشی افسر ملزم کےساتھ تصویرکھنچواتاہےیہ شرم کی بات ہے،ایسا تفتیشی افسر کیسے تفتیش کرے گا جو اس کیس کو اغوا کامعاملہ نہیں سمجھتا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ انتہائی غیرذمہ دارافسرکے پاس اس کیس کی فائل ہے، جب کوئی پولیس کی وردی پہنتاہےتواس پرملک کاقانون نافذہوتا ہے۔

    والدین کے وکیل نے مزید کہا کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد یہ کہنا کہ یہ اغوا کا کیس نہیں ہے، آئی جی ہماری درخواست پر آئی او تبدیل نہیں کرتے تو ہم دوبارہ درخواست کریں گے ، ہم آئی او کی تفتیش سے مطمئن نہیں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کاگمان تھاکہ بچی کی عمر 18سال ہے، ان لوگوں کو میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد لڑکی کے والدین سے معافی مانگی چاہیے۔

  • دعا زہرا کی میڈیکل رپورٹ منظرعام پر آگئی

    دعا زہرا کی میڈیکل رپورٹ منظرعام پر آگئی

    کراچی : پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ، جس میں دعا زہرا کی عمر 15 سے 16 سال بتائی جاتی ہے.

    تفصیلات کے مطابق دعا زہرا کی میڈیکل رپورٹ منظرعام پر آگئی، جس میں میں بتایا گیا کہ دعا زہرا کی جسمانی عمر14سے15سال ، دانتوں کی عمر13 سے 15 سال اور ہڈیوں کی عمر 16 سے 17 سال ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل بورڈ کی مشاورت سے طے پایا عمر 15 سے 16 سال بنتی ہے ، حتمی رپورٹ پرچیئرمین سمیت10ممبران کے دستخط موجود ہیں۔

    اس سے قبل دعا زہرا کے والد کے وکیل ناٖصر جبران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دعا زہرا کا میڈیکل ہوگیا ہے اور میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی ہے۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ بورڈ نے رپورٹ میں دعا زہرا کی عمر15سال کےقریب بتائی ہے ، آج عدالت سے رپورٹ کی تصدیق شدہ کاپی وصول کریں گے ، سندھ اور پنجاب کے قانون میں 15 سال کی عمر میں شادی نہیں ہوسکتی۔

    تفتیشی افسر اور سندھ پولیس کو کہتا ہوں ملزم ظہیر کو گرفتار کیاجائے، ہم آج عدالت میں کل سماعت کیلئےدرخواست دیں گے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ دعا زہرا کے عمر کے تعین کے لیے بون ٹیسٹ سمیت دیگر ٹیسٹ ہوئے تھے ، جس کے بعد میڈیکل رپورٹ میں دعا زہرہ کی عمر 16 سے 17 سال بتائی گئی تھی۔

    بعد ازاں والد کاظمی مہدی نے دعا زہرا کی میڈیکل رپورٹ کو عدالت میں چیلنج کردیا تھا، وکیل کا کہنا تھا کہ ہڈیوں کے ذریعے عمر کے تعین کیلئے میڈیکل ٹیسٹ حتمی نہیں ہوتا۔