Tag: دعا زہرا مبینہ اغوا کیس.

  • دعا زہرا کے شوہر ظہیر کا موبائل ریکارڈ اور لوکیشنز:   تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

    دعا زہرا کے شوہر ظہیر کا موبائل ریکارڈ اور لوکیشنز: تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

    کراچی : دعا زہرا مبینہ اغوا کیس میں ظہیر کی موبائل ریکارڈ اور لوکیشنز سے اہم انکشافات سامنے آئے، تفتیشی حکام کی ہر زاویئے سے تحقیقات جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گولڈن ٹاؤن سے مبینہ اغوا دعا زہرا کیس کے معاملے پر ظہیر کے لاہور سے کراچی آنے اور واپس جانے سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔

    تفتیشی حکام نے ظہیر کی موبائل لوکیشن اور ریکارڈ حاصل کرلیا ، موبائل ریکارڈ اور لوکیشنز سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، اہم دستاویزات اےآروائی نیوز نے بھی حاصل کرلی ہے۔

    16 اپریل 2022 کو دعا زہرا کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا ، موبائل لوکیشن کے مطابق ظہیر احمد وقوع کے روزکراچی میں تھا ، ظہیر 15 اپریل کو کراچی کیلئے روانہ ہوا۔

    ریکارڈ سے پتہ چلا کہ ظہیر ٹاؤن شپ لاہور سے فتح سنگھ والا اور پھررحیم یار خان پہنچا ، رحیم یار خان سےموروپھرحیدرآباد گیا ، صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک حیدرآباد میں موجود رہا۔

    جس کے بعد ظہیر احمد 1 بجے کے قریب بلوچ ہوٹل بن قاسم ملیر کراچی پہنچا اور 16 تاریخ کو ہی ظہیر دوپہر 3 بجکر 52 منٹ پر واپسی کیلئے روانہ ہوا اور اسی دن رات سوا 7 بجے فیض گنج اندرون سندھ پہنچا۔

    موبائل لوکیشن کے مطابق ظہیر احمد رات سوا 10 بجے ٹھری اور رات سوا12بجے اوباڑو گھوٹکی پہنچا ، گھوٹکی پہنچنے پر تاریخ تبدیل ہو کر17ہوگئی تھی۔

    جس کے بعد رات سوا 1 بجے ظہیر احمد کراچی موڑ بہاولپور پہنچا ، 10 گھنٹے بہاولپورمیں قیام کے بعد 18 تاریخ کو اورنگزیب بلاک گارڈن ٹاؤن لاہور پہنچا۔

    تفتیشی حکام کی جانب سے کیس کی ہر زاویئے سے تحقیقات جاری ہیں۔

  • دعا زہرا  کے گھر چھوڑتے وقت عمر کیا تھی؟  مزید تحقیقات کا حکم

    دعا زہرا کے گھر چھوڑتے وقت عمر کیا تھی؟ مزید تحقیقات کا حکم

    کراچی : عدالت نے دعا زہرا کیس کی مزید تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا دعا کے گھر چھوڑتے وقت عمر کیا تھی؟ اپنی مرضی سے گھر چھوڑنے کے لئے مناسب عمر ہونا ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں دعا زہرا مبینہ اغوا کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نےسی کلاس چالان پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ، پولیس نے سی کلاس چالان کے ساتھ گواہوں، ظہیر ،دعا کا بیان پیش کیا۔

    مدعی کے وکیل کے مطابق پولیس چالان عمر کے تعین کے رپورٹ پر مبنی ہے ، فیصلے میں کہا ہے کہ مدعی نے دعا کے عمر کے تعین کی میڈیکل رپورٹ کیخلاف سیکریٹری صحت کو درخواست دی ہے۔

    وکیل مدعی نے بتایا کہ نادرا ریکارڈ میں دعا کی عمر 14 سال سے کم ہے،عمر کے تعین کی رپورٹ جھوٹی ہے، عدالت نے کہا مقدمے کی مزید تفتیش پر سرکاری وکیل کا کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا۔

    تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ یہ امر اب بھی قابل تفتیش ہے کہ دعا کے گھر چھوڑتے وقت عمر کیا تھی، اپنی مرضی سے گھر چھوڑنے کے لئے مناسب عمر ہونا ضروری ہے، حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے مدعی مقدمہ کی مزید تحقیقات کی استدعا منظور کی جاتی ہے۔

    عدالت نے محکمہ صحت کو مدعی کی درخواست 7 روز میں نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا اگر میڈیکل بورڈ بنایاجائےتوعدالت کوبھی فیصلے سے آگاہ کیا جائے۔

    عدالت نے تفتیشی افسر کو مزید تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ضمنی چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔