Tag: دعا زہرا کے والد

  • دعا زہرا کے والد  کا کیس  کے  تفتیشی افسر کیخلاف بڑا اقدام

    دعا زہرا کے والد کا کیس کے تفتیشی افسر کیخلاف بڑا اقدام

    کراچی: دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی نے کیس کے تفتیشی افسر کی تبدیلی کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا اور کہا موجودہ تفتیشی افسر پر اعتماد نہیں، شبہ ہے کہ تفتیشی افسر عمر کے تعین کے لئے دعا زہرا کو پیش نہ کرے۔

    تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں دعا زہرا کے مبینہ اغوا کیس میں والد مہدی کاظمی نے کیس کے تفتیشی افسر کی تبدیلی کے لئے عدالت میں درخواست دائر کردی۔

    مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں درخواست دائر کی ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ موجودہ تفتیشی افسر کا رویہ جانبدارانہ نظر آتا ہے، مدعی مقدمہ مہدی کاظمی اور اہل خانہ کو موجودہ تفتیشی افسر پر اعتماد نہیں۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ اہل خانہ کو شبہ ہے کہ تفتیشی افسر عمر کے تعین کے چیک اپ کے لئے دعا زہرا کو پیش نہ کرے،عدالت تفتیشی افسر کو تبدیل کرنے اور کسی قابل افسر کو مقرر کرنے کے احکامات جاری کرے۔

    یاد رہے دعا زہرا کی عمر کے تعین کے معاملے پر دعا کے والد مہدی کاظمی کی درخواست پر محکمہ صحت نے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

    یڈیکل بورڈ کی سربراہ ڈاوٴ میڈیکل کالج کی پرنسپل پروفیسر صبا سہیل ہوں گی جبکہ سیکریٹری ایم ایس سروسز اسپتال اور پولیس سرجن سمیت آغا خان اسپتال اور سول اسپتال کے ماہرین بھی بورڈ میں شامل ہیں۔

    ایم ایس سروسز اسپتال نے عدالت سے دعا زہرا کو چیک اپ کے لئے پیش کرنے کے احکامات جاری کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت دعا زہرا کو 29 جون کو دوپہر 12:30 کوپیش کرنے کے احکامات جاری کرے۔

  • دعا زہرا کے والد نے بیٹی  کیلئے بڑا قدم اٹھالیا

    دعا زہرا کے والد نے بیٹی کیلئے بڑا قدم اٹھالیا

    کراچی : دعا زہرا کے والد نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ، سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کو اس کی مرضی سے فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سندھ ہائی کورٹ نے 8 جون کو دعا زہرا کو اس کی مرضی سے فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا، دعا زہرا کے بیان اور میڈیکل ٹیسٹ کی بنیاد پرفیصلہ سنادیا ہے۔

    دعا زہرا کے والد کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ میں دعازہراکی عمر17سال بتائی گئی ہے تاہم نادرا ریکارڈ اور تعلیمی اسناد کے مطابق دعا زہرا کی عمر 14سال ہے۔

    مزید پڑھیں : دعا زہرا کیس، پولیس چالان میں بڑا انکشاف

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ پولیس نے کیس کاچالان سی کلاس میں ٹرائل کورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔

    درخواست گزار کی جانب سے فوری سماعت کی بھی درخواست دائر کردی گئی ، جس کے بعد آئندہ ہفتے درخواست کی سماعت متوقع ہے۔

    سندھ ہائیکورٹ نے8جون کودعازہراکواسکی مرضی سےفیصلہ کرنےکاحکم دیاتھا،درخواست

    یاد رہے 8جون کو سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دعا زہرا کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

    سندھ ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامے میں کہا تھا کہ دعا زہرا کی مرضی ہے، جس کے ساتھ جانا یا رہنا چاہے رہ سکتی ہے، شواہد کی روشنی میں اغوا کا مقدمہ نہیں بنتا۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ عدالت بیان حلفی کی روشنی میں اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ دعا زہرہ اپنی مرضی سے شوہر کے ساتھ رہنا چاہے یا اپنے والدین کے ساتھ جانا چاہے تو جا سکتی ہے، وہ اپنے اس فیصلے میں مکمل آزاد ہے۔