Tag: دعا لیپا

  • دعا لیپا نے کالم ٹرنر سے شادی کیلئے حامی بھرلی

    دعا لیپا نے کالم ٹرنر سے شادی کیلئے حامی بھرلی

    برطانیہ کی معروف گلوکارہ دعا لیپا نے اپنے بوائے فرینڈ برطانوی اداکار کالم ٹرنر سے شادی کے لئے حامی بھرلی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 34 سالہ کالم ٹرنر نے کرسمس کے موقع پر 29 سالہ دعا لیپا کو پروپوز کیا جس پر انہوں نے رضامندی کا اظہار کیا۔

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دونوں شخصیات کی جانب سے نئے سال کے موقع پر اس حوالے سے اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے لیے ایک تقریب بھی منعقد کرنے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برطانوی گلوکارہ اور کالم ٹرنر بھارت میں بھی ایک ساتھ موجود تھے جہاں دونوں نے ممبئی کے ہوٹل میں ایک ساتھ ڈنر بھی کیا تھا۔

    میڈیا کی رپورٹس کے مطابق برطانوی گلوکارہ 30 نومبر کو ممبئی میں ایک کنسرٹ میں پرفارم کرنے کے سلسلے میں بھارت آئیں تھیں۔

    ویڈیو: پاپ اسٹار دعا لیپا نے شاہ رخ کے گانے پر پرفارم کرکے سب کو حیران کردیا

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی گلوکارہ اور کالم ٹرنر کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں پہلی بار جنوری میں سامنے آئی تھیں جب ان دونوں کو لندن میں ایک پارٹی میں ساتھ دیکھا گیا تھا۔

  • دعا لیپا کی دنیا بھر کے لوگوں سے غزہ کے لیے دردمندانہ اپیل

    دعا لیپا کی دنیا بھر کے لوگوں سے غزہ کے لیے دردمندانہ اپیل

    دعا لیپا نے غزہ کے مظلوم لوگوں کیساتھ کھڑے ہونے ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ برائے مہربانی ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔

    البانوی نژاد برطانوی گلوکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انھوں نے غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کے خلاف آواز اٹھائی۔

    ہالی وڈ کی مشہور گلوکارہ نے آرٹسٹ 4 سیز فائر کی ایک گرافک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بچوں کو زندہ جلانے کی کبھی بھی کوئی وجہ پیش نہیں کی جاسکتی۔ پوری دنیا اسرائیلی نسل کشی کو روکنے کے لیے متحرک ہورہی ہے۔

    انھوں نے ’آل آئیز آن رفح‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی غزہ کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کریں۔

    خیال رہے کہ پاپ گلوکارہ اپنے آنے والے ٹور ریڈیکل آپٹیمزم کی تیاری کر رہی ہیں، وہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو ’اسرائیلی نسل کشی‘ سے تعبیر کرتی ہے۔

    ’آل آئیز آن رفح‘ مہم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زور پکڑ لیا ہے، بہت سی مشہور شخصیات کی طرح دعا لیپا نے بھی فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیلی حملوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے۔

  • امریکی گلوکارہ دعا لیپا نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

    امریکی گلوکارہ دعا لیپا نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

    بالی وڈ کی معرورف سنگر دعا لیپا نے غزہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔

    گلوکارہ نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازع پر حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنا نقطہ نظربیان کیا ہے اور ’انسانی بنیادوں پر جنگ بندی‘ کی پرزور وکالت کی ہے۔

    ایک انٹرویو میں دعا نے حالیہ جنگ کے حوالے سے کھل کر بات کی اور کہا کہ میرے خیال میں جنگ اور جبر کے بارے میں بہت زیادہ بحث کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس طرح کی چیزوں کو ہم بار بار ہوتا دیکھتے ہیں۔

    اسرائیل حماس جنگ کے حوالے سے انھوں نے امن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ صرف ایک موسیقار ہونے اور کسی چیز کے بارے میں پوسٹ کرنے سے کافی فرق نہیں پڑتا۔

    کیٹ بلانشیٹ اور جوکین فینکس جیسی مشہور شخصیات کے ساتھ دعا لیپا بھی ان سیلبریٹیز میں شامل تھیں جنھوں نے خط پر دستخطی مہم کے ذریعے صدر بائیڈن پر زور دیا تھا کہ وہ کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی پر زور دیں۔

    ہالی وڈ گلوکارہ نے انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی رہنماؤں کی فوری مداخلت پر اور دشمنی کے خاتمے پر زور دیا تھا۔