Tag: دعوت

  • دبئی میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس میں اسرائیل کو بھی دعوت

    دبئی میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس میں اسرائیل کو بھی دعوت

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات نے رواں برس اپنے ہاں ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کوپ 28 میں اسرائیل کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے سوموار کو کہا ہے کہ امارات نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو اس سال نومبر میں دبئی میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کوپ 28 میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

    اگر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کانفرنس میں شرکت کرتے ہیں تو یہ بطور وزیر اعظم ان کا متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ ہوگا۔

    اس سال کے شروع میں ان کا دورہ امارات مؤخر کردیا گیا تھا۔

    متحدہ عرب امارات اس سال 30 نومبر سے 12 دسمبر تک دبئی کے ایکسپو سینٹر میں اقوام متحدہ کے اس کلائمٹ کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے جو ہر سال منعقد ہوتی ہے۔

    اس سے قبل امارات نے شام کے صدر بشار الاسد کو بھی کوپ 28 میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

  • سعودی عرب میں گھروں میں دعوتوں اور ملنے جلنے کے رجحان میں اضافہ

    سعودی عرب میں گھروں میں دعوتوں اور ملنے جلنے کے رجحان میں اضافہ

    ریاض: سعودی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرفیو کے باعث باہر نکلنے والے افراد کی تعداد میں تو کمی آئی ہے تاہم گھروں میں دعوتوں اور آنے جانے کا رجحان بڑھ گیا ہے جو خطرناک صورتحال ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی معاشرے میں گھروں پر آنا جانا لگا رہتا ہے، اشیائے ضرورت کے لیے تجارتی مراکز جانے کا تناسب تشویش ناک حد تک بڑھا ہوا ہے۔

    العبد العالی نے کا کہنا ہے کہ تفریحات، مارکیٹ، فارمیسی اور دفاتر کے لیے آمد و رفت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے البتہ گھروں میں آمد و رفت بڑھ گئی ہے، ان کے مطابق گھروں سے باہر گھومنے پھرنے والوں کا تناسب 40 فیصد سے زیادہ پایا جارہا ہے۔

    وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ یہ شرح بے حد تشویش ناک ہے، تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے نام میرا پیغام یہی ہے کہ ایک جگہ سے دوسری جگہ آنا جانا، گھروں میں جمع ہونا اور پارٹیاں کرنا بے حد خطرناک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایسے اوقات میں جب کرفیو نہ ہو تو گھر سے باہر نکلے کی اجازت ہو تب بھی انتہائی ضرورت کے تحت ہی نکلا جائے کیونکہ باہر نکلنا پر خطر ہے۔

    وزارت صحت کے ترجمانن کا مزید کہنا تھا کہ مارکیٹنگ اور تفریحات کے لیے آنے جانے والوں کا تناسب 54 فیصد ہے جبکہ فارمیسیوں اور خوراک کے لیے باہر نکلنے والوں کا تناسب 24 فیصد ہے، علاوہ ازیں دفاتر جانے والوں کی تعداد 45 فیصد ہے۔

  • ٹرمپ کو مواخذے کی کارروائی میں شامل ہونے کی دعوت

    ٹرمپ کو مواخذے کی کارروائی میں شامل ہونے کی دعوت

    واشنگٹن: امریکی کانگریس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مواخذے کی کارروائی میں شامل ہونے کی دعوت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ایوان نمائندگان کی جوڈیشری کمیٹی نے آئندہ ہفتے سماعت میں شرکت کے لیے ٹرمپ کو خط لکھ دیا، جس میں انہیں مواخذے کی کارروائی میں خصوصی طور پر شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ اور ان کے وکلا سماعت کے دوران گواہان سے سوالات کرسکیں گے۔ چیئرمین جوڈیشری کمیٹی جیرلڈنیڈلر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو جاری انکوائری میں حصہ لینے کا پورا موقع دیا جارہا ہے، صدارتی مواخذے کی انکوائری کو مکمل اور منصفانہ رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    دوسری جانب صدرٹرمپ کو فلوریڈا کے شہر سن رائز میں جلسے کے دوران مواخذے کی کارروائی پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا، جبکہ ردعمل میں ٹرمپ نے مواخذے کی انکوائری کو انتقامی کارروائی اور پاگل پن قرار دے دیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی عوام کبھی بھی مواخذے کی حمایت نہیں کریں گے۔

    مواخذے کی کارروائی ، گواہوں نے ٹرمپ کے خلاف بیان دے دیا

    واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات سے متعلق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اس معاملے کا جائزہ لیا جارہا ہے کہ امریکہ کے 45 ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے عہدے سے برخاست کیا جائے یا نہیں؟ ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ہے کہ ذاتی مفاد کے لئے انہوں نے صدارت کے عہدے کا غلط استعمال کیا ہے۔

    امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحقیقات کے لیے قرارداد منظور کی تھی ، ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحقیقات کے لیے پیش کی جانے والی قرارداد کے حق میں 232 جبکہ مخالفت میں 196 ووٹ پڑے۔ دو ڈیموکریٹس نے بھی اس قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔

  • وزیراعظم عمران خان کوامریکی شہرہیوسٹن کے میئرسلویسٹرٹرنرکی دورے کی دعوت

    وزیراعظم عمران خان کوامریکی شہرہیوسٹن کے میئرسلویسٹرٹرنرکی دورے کی دعوت

    کراچی: امریکا کے شہر ہیوسٹن کے میئر سلویسٹر ٹرنر نے وزیراعظم عمران خان کو دورے کی دعوت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر میئر ہیوسٹن سلویسٹرٹرنر کا ویڈیو پیغام شیئرکیا جس میں ہیوسٹن کے میئر نے وزیراعظم عمران خان کو امریکی شہر ہیوسٹن کے دورے کی دعوت دی۔

    سلویسٹرٹرنر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ستمبرمیں دورہ امریکا میں ہیوسٹن ضرور تشریف لائیں۔

    علی زیدی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ امریکا کے شہر ہیوسٹن میں پاکستانیوں کی کثیرتعداد مقیم ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کہا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    عمران خان دنیا کے مقبول ترین لیڈرز کی فہرست میں 8ویں نمبر پر آگئے

    وزیراعظم عمران خان دنیا بھر میں ٹویٹر پر سب سے زیادہ مقبول ہونے والے پاکستانی سیاست دانوں میں تو سرفہرست تھے تاہم وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکا کے بعد ان کے ٹوئٹر پر فالوورز جو 4 ماہ قبل9.6 ملین تھے بڑھ کر ایک کروڑ تک پہنچ گئے۔

    عمران خان ٹویٹر پر دنیا بھر کے مقبول ترین لیڈرز اور سب سے زیادہ فالوورز کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں۔

  • وزیراعظم اتوار کو دو روزہ دورے پر ایران روانہ ہوں گے

    وزیراعظم اتوار کو دو روزہ دورے پر ایران روانہ ہوں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اتوار کو دو روزہ سرکاری دورے پر ایران جائیں گے، وزیراعظم کا ایران کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 21 اپریل کو دو روزہ سرکاری دورے پر ایران روانہ ہوں گے، دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا ایران کا یہ پہلا دورہ ہے، وہ یہ دورہ ایران کے صدر حسن روحانی کی دعوت پر کررہے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان تہران میں دو طرفہ مذاکرات سے قبل مشہد میں مختصر قیام کریں گے۔

    عمران خان دورے کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی اور سپریم لیڈر سید علی خامنائی سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم ایران میں تاجربرادری کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔

    ایران کے دو روزہ دورے پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزیرخزانہ، وزیرمیری ٹائم، وزیرانسانی حقوق، وزیربین الصوبائی رابطہ، چیئرمین ٹاسک فورس برائے انرجی، مشیرتجارت اور معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز بھی ہوں گے۔

    یاد رہے کہ ایران میں حالیہ ہفتوں کے دوران طوفانی بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے 76 افراد جاں بحق اور ہزاروں بے گھر ہوگئے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ہفتے ایران کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کے 2 جہاز بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

  • امریکی صدرنے کانگریس سے خطاب کی دعوت قبول کرلی

    امریکی صدرنے کانگریس سے خطاب کی دعوت قبول کرلی

    واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کی دعوت پرشکریہ ادا کرتا ہوں، اس دعوت کو قبول کرنا باعث فخر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہاؤس اسپیکرنینسی پلوسی کی جانب سے کانگریس سے خطاب کی دعوت قبول کرلی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ اگلے ماہ 5 فروری کو کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کی دعوت پرشکریہ ادا کرتا ہوں، اس دعوت کو قبول کرنا باعث فخر ہے۔

    امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے بعد سیاسی ماحول خوشگوار ہونا شروع ہوگیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کانگریس میں خطاب کا دعوت نامہ ارسال کیا گیا۔

    امریکی صدر کو کانگریس میں خطاب کی دعوت

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ حکومتی شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کریں اور مستقبل کا لائحہ عمل بھی واضح کریں۔

    ہاؤس اسپیکرنینسی پلوسی کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہوگی کہ امریکی صدرخط کو قبول کریں اور امریکی کانگریس سے خطاب کریں۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 26 جنوری کو عارضی طور پر 15 فروری تک سرکاری اداروں میں شٹ ڈاؤن ختم کردیا تھا۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی ہم منصب کو دورہ امریکہ کی دعوت

    ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی ہم منصب کو دورہ امریکہ کی دعوت

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن کو امریکہ کے دورے کی دعوت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں امریکی صدر کی پریس سیکریٹری سارا سینڈرز نے تصدیق کی کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادی میرپیوٹن کوامریکہ کے دورے کی دعوت دی ہے۔

    سارا سینڈرز نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اس دورے کی تیاریاں پہلے ہی سے شروع ہوگئی ہیں۔

    خیال رہے کہ 4 روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادی میرپیوٹن کے درمیان فن لینڈ کے شہرہیلسنکی میں ملاقات ہوئی تھی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب سے ملاقات کے بعد بیان جاری کیا گیا تھا کہ سنہ 2016 میں امریکا کے صدراتی انتخابات میں روس نے مداخلت نہیں تھی۔

    امریکی صدر کا یوٹرن، روس سے متعلق بیان کی تردید کردی

    امریکی صدر کے اس بیان پرانہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد انہوں نے روس کی حمایت میں دیے گئے بیان کی تردید کرتے ہوئے امریکا کی خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ کو تسلیم کیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر یوٹرن لیتے اپنے پیغام میں کہا کہ ولادی میر پیوٹن کے ساتھ ملاقات کامیاب رہی اور وہ اگلی ملاقات کا انتظار کررہے ہیں۔

    امریکی صدرکا کہنا تھا کہ وہ پیوٹن کے ساتھ دوسری ملاقات چاہتے ہیں، تاکہ پہلی ملاقات میں طے کردہ امور پرعمل درآمد کا آغاز ہو سکے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی فلسطینی صدر کو واہٹ ہاؤس کےدورے کی دعوت

    ڈونلڈ ٹرمپ کی فلسطینی صدر کو واہٹ ہاؤس کےدورے کی دعوت

    واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کے صدر محمود عباس کووائٹ ہاؤس کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہم منصب فلسطینی صدر سے ٹیلی فون پر بات چیت میں وائٹ ہاؤس کے دورے کی دعوت دی۔

    وائٹ ہاؤس کے ترجمان شان اسپائسر نے امریکی صدر کی جانب سے فلسطینی صدر محمود عباس کو وائٹ ہاؤس کے دورے کی دعوت کی تصدیق کی ہے۔

    دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان کے مطابق امریکی صدر نے فلسطینی صدر سے بات چیت میں کہا کہ وہ امن بات چیت کو دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

    خیال رہےکہ امریکی صدر ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار فلسطینی صدر سے رابطہ کیا ہےجبکہ اس سے پہلے فروری میں وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی میزبانی کر چکے ہیں۔

    مزید پڑھیں:اسرائیل فلسطین پالیسی پر امریکہ نے پالیسی تبدیل کرلی

    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی دہائیوں سے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی پالیسی کے روایتی ستون ’دو ریاستی حل‘سے علحیدگی کا اعلان کیاتھا۔

    واضح رہےکہ فلسطینی حکام نے جمعے کو ٹیلی فون پر ہونے والے رابطے سے پہلے کہا تھا کہ صدر محمود عباس امریکی صدر پرمقبوضہ علاقے پر اسرائیلی بستیوں کے مسئلے اور دو ریاستوں پر مبنی حل کی اہمیت پر زور دیں گے۔

  • وزیراعظم آج 2روزہ دورے پرکویت روانہ ہوں گے

    وزیراعظم آج 2روزہ دورے پرکویت روانہ ہوں گے

    کویت سٹی: وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کویت کے امیرکی دعوت پر آج دوروزہ دورے پر کویت روانہ ہوں گے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف آج دوروزہ دورے پر کویت روانہ ہوں گے۔وفاقی وزیرپٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی،وزیراعظم کے خصوصی معاون برائےخارجہ امورسیدطارق فاطمی اور چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ مفتاح اسماعیل وزیراعظم کےہمراہ ہوں گے۔

    وزیراعظم نوازشریف دو روزہ دورے کے دوران دونوں ممالک کےدرمیان روایتی طور پر قریبی اور برادرانہ تعلقات کےمختلف پہلوؤں کاجائزہ لینے کے لیےکویتی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

    وزیراعظم کویت کےامیر شیخ جابر امام مبارک امام حماد الصباح کےساتھ بھی ملاقات کریں گےاس کےعلاوہ دونوں فریقوں مختلف شعبوں میں موجودہ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کے تحت اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔

    وزیراعظم نوازشریف کویتی سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات سے خطاب کرنے کے ساتھ ساتھ خطے کے رابطوں کے فروغ کےلیے پاکستان کے کردار پربھی بات کریں گے۔

    مزید پڑھیں:وزیراعظم نوازشریف 3روزہ دورے پر ترکی روانہ

    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ وزیراعظم پاکستان 3روزہ دورے پر ترکی گئےتھےجہاں انہوں نے پاک ترک تزویراتی تعاون کونسل اجلاس میں شرکت کی تھی۔

    واضح رہےکہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کے ہمراہ انقرہ میں پاک ترک اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے پانچویں اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کی تھی۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارتی وزیراعظم کو امریکہ کے دورے کی دعوت

    ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارتی وزیراعظم کو امریکہ کے دورے کی دعوت

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو امریکہ دورے کی دعوت دے دی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےبھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بھارت کوایک حقیقی دوست اور دنیا بھر میں درپش چینلجز سے نمٹنے کےلیےشراکت دارکے طور پر دیکھتاہوں۔

    امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت میں بھارت اور امریکہ کے درمیان شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے علاوہ معیشت اور دفاع کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔

    وائٹ ہاؤس کےمطابق رواں برس کے آخر میں وزیراعظم مودی امریکہ کا دورہ کریں گے۔ترجمان وائٹ ہاؤس کاکہناہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم مودی نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں ایک دوسرے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے پر اتفاق کیا۔

    خیال رہےکہ صدر ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران بھارت کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی بات کرتے ہوئے وزیراعظم مودی کی اقتصادی اصلاحات کی تعریف کی تھی۔

    مزید پڑھیں:اسرائیلی وزیراعظم کی یہودی بستی تعمیر کرنے کی منظوری

    یاد رہےکہ اس سے قبل 22 جنوری کوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان پہلی بار فون کے ذریعے بات چیت ہوئی تھی۔

    واضح رہےکہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کرنے کے بعد کہاتھا کہ امریکی صدر نے انہیں آئندہ ماہ ملاقات کے لیے امریکہ آنے کی دعوت دی ہے۔