Tag: دعوت نامہ

  • اننت رادھیکا کی شادی کے ایک اور ایونٹ کا دعوت نامہ منظرِ عام پر

    اننت رادھیکا کی شادی کے ایک اور ایونٹ کا دعوت نامہ منظرِ عام پر

    ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے کی تقریب کا دعوت نامہ منظرِ عام پر آگیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی سادی کے بعد ’شبھ آشیرواد‘ کی تقریب 13 جولائی کو ہوگی جس کا دعوت نامہ منظر عام پر آگیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ اس تقریب میں بالی ووڈ کے تمام بڑے ستارے شرکت کریں گے جس میں شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان اور امیتابھ بچن سمیت دیگر شامل ہیں۔

    تقریب کا ڈریس کوڈ روایتی بھارتی ملبوسات ہوگا، دعوت نامے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ تقریب 14 سال سے زیادہ عمر کے مہمانوں تک محدود رہے گی۔

    یاد رہے کہ اننت امبانی کی شادی کی تقریبات کا آغاز 29 جون کو ممبئی میں امبانی خاندان کی رہائش گاہ انتیلیا میں پوجا کی ایک نسبتاً چھوٹی تقریب سے ہوا، جبکہ جولائی کی پہلی تاریخ سے ہی پری ویڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

    دونوں کی شادی 12 جولائی کو ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں ہوگی، تین دن پر محیط ان کی شادی میں تین مرکزی تقریبات ہیں، جس میں 12 جولائی کو ’شبھ وہوا‘ 13 جولائی کو ’شبھ آشیرواد‘ اور 14 جولائی کو ’منگل اتسو‘ یا شادی کا استقبالیہ شامل ہے۔

  • بھارت خوش فہمی میں نہ رہے،دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، دفترخارجہ

    بھارت خوش فہمی میں نہ رہے،دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، دفترخارجہ

    دفتر خارجہ پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع پر سمجھوتا نہیں کرے گا، بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے۔

    بھارتی وزیروں کے بے سرو پا بیانا ت پر رد عمل میں دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے حوالے سے بھارتی وزراء کے بیانات بے نیاد ہیں اور ایسے بھڑکانے والے بیانات امن کے ماحول کیلئےسازگار نہیں ہیں، بھارت پاکستان کے حوالے سے کسی غلط فہمی کا شکار نہ رہے پاکستان اپنے دفاع کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

  • نوازشریف اور نریندرمودی کی ملاقات خارج ازامکان نہیں، بھارتی دفترخارجہ

    نوازشریف اور نریندرمودی کی ملاقات خارج ازامکان نہیں، بھارتی دفترخارجہ

    نئی دہلی: بھارت کاکہناہے سارک سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف اور بھارتی وزیراعظم کی ملاقات خارج ازامکان نہیں۔

    بھارتی دفترخارجہ کے ترجمان کاکہناہے بھارت پاکستان سے بامقصد مذاکرات چاہتاہے،سارک سربراہان سے ملاقاتوں کا شیڈول تیار کیا جارہا ہے، اٹھارہویں سارک سربراہی کانفرنس چبھیس اور ستائیس نومبرکو نیپال کے شہرکھٹمنڈومیں ہورہی ہے۔

    پاکستانی دفترخارجہ کے مطابق کانفرنس میں وزیر اعظم میاں نوازشریف وفد کے ہمراہ شرکت کریں گے،اس موقع پر وزیر اعظم سارک ممالک کےسربراہان سے بھی ملاقات کریں گے،سارک سربراہی کانفرنس کاموضوع امن ترقی اور خطےکے ممالک کے آپس میں تعلقات کو بہتر بنانا ہے۔