Tag: دفاتر

  • عیدالفطر کی تعطیلات میں سعودی عرب میں کون سے دفاتر کھلیں گے؟

    عیدالفطر کی تعطیلات میں سعودی عرب میں کون سے دفاتر کھلیں گے؟

    سعودی عرب میں عیدالفطر کے موقع پر 4 تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے تاہم کچھ ادارے اور ان کے ملازمین یہ چھٹیاں نہیں کر سکیں گے۔

    عرب میڈیا کے مطبق سعودی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات ‘ نے عید الفطر کی تعطیلات اور ایمرجنسی بنیادوں پر کھولے جانے والے دفاتر کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

    مملکت کی دیگر کمشنریوں میں جوازات کے اوقات اتوار سے جمعرات تک صبح 10 سے دوپہر ڈھائی بجے تک جب کہ جبکہ حائل ریجن کے دفاتر دوپہر 12 سے سہ پہر 3 تک بجے کام کریں گے۔

    جوازات کا کہنا ہے عید الفطر کی تعطیلات میں ہنگامی کام کے لیے ریاض کے الرمال آفس میں صبح 8 سے 14:30 تک کام ہوگا جبکہ حائل میں صبح 10 سے دوپہر 2 بجے تک کھلیں گے۔

    تاہم عید الفطر کے پہلے دن جوازات کے تمام ریجنل دفاتر میں سرکاری سطح پر عام تعطیل ہو گی۔

    https://urdu.arynews.tv/eid-al-fitr-holidays-announced-in-saudi-arabia/

  • سرکاری و نجی دفاتر کو آن لائن کرنے کا فیصلہ

    سرکاری و نجی دفاتر کو آن لائن کرنے کا فیصلہ

    لاہور : پنجاب میں اسموگ سے متاثرہ اضلاع میں ماسک کو لازمی قراردے دے گیا اور پچاس فیصد سرکاری ونجی دفاتر کو بھی آن لائن کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت سےآنےوالی ہواؤں سے ملتان، لاہور،قصور ، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ شہرسب سے زیادہ متاثر ہوئے، اسموگ کےمعاملے پرآج بھارتی پنجاب کوخط فارن آفس چلا جائے گا۔

    تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فصلوں کے جلانے کے قانون کو تبدیل کر رہے ہیں ، لوگ فصلیں جلانے کے بعد گرفتار تو ہوتے ہیں لیکن پھر رہا ہو جاتے ہیں لیکن اسموگ کے خلاف بھر پور کام ہو رہا ہے تاہم سرحدی علاقوں میں اسموگ کے خاتمے کے لیے ملکر کام کرنا ہوگا۔

    مزید پڑھیں :اسموگ کی خطرناک صورتحال ، گرین لاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے پر غور

    انھوں نے کہا کہ گزشتہ روزاسموگ سے متاثرہ 900مریض داخل ہوئےتھے، ہر صورت ماسک کا استعمال کریں ورنہ آپ متاثر ہو سکتے ہیں۔

    سینیئر وزیر  نے بتایا کہ سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر میں نصف حاضری ہوگی، سرکاری اورغیرسرکاری دفاتر کا کچھ اسٹاف ورک فرام ہوم کام کرے گا۔

  • عرب امارات: رمضان کے دوران دفاتر کے اوقات کار کا اعلان

    عرب امارات: رمضان کے دوران دفاتر کے اوقات کار کا اعلان

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے دوران سرکاری اداروں کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارت میں افرادی قوت کی وفاقی اتھارٹی نے رمضان کے دوران سرکاری اداروں کے اوقات کار مقرر کیے ہیں۔

    وزارتوں اور وفاقی اداروں کے ملازمین کی ڈیوٹی سوموار سے جمعرات تک صبح 9 بجے شروع ہوگی اور دوپہر ڈھائی بجے تک جاری رہے گی۔

    جمعے کو ڈیوٹی صبح نو سے بارہ بجے تک ہوگی، اس سے وہ ملازم مستثنیٰ ہوں گے جن کی ڈیوٹی کے تقاضے اس سے مختلف ہوں۔

    اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وزارتوں اور وفاقی اداروں کے ذمہ داران کو کام کے مفاد میں مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق رد و بدل کا اختیار ہے۔

  • نائٹ شفٹ کرنے والوں کے لیے وارننگ

    نائٹ شفٹ کرنے والوں کے لیے وارننگ

    دنیا بھر میں مختلف دفاتر میں نائٹ شفٹس کا رجحان بڑھتا جارہا ہے تاہم اب ماہرین نے اس حوالے سے وارننگ دے دی ہے۔

    حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق رات کی شفٹ میں کام کرنے والے افراد میں امراض قلب کا خطرہ دیگر افراد کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوتا ہے۔

    طبی جریدے یورپین ہارٹ جرنل میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو لوگ نائٹ شفٹ میں کام کرتے ہیں ان میں دل کی دھڑکن کی رفتار غیر معمولی حد تک بڑھنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

    تحقیق میں 2 لاکھ 8 ہزار سے زیادہ افراد کے ڈیٹا کو استعمال کرکے ایٹریل فبریلیشن یا اے ایف اور نائٹ شفٹ کے درمیان تعلق کو دریافت کیا گیا۔

    تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو لوگ اپنی زندگی کا زیادہ وقت نائٹ شفٹ میں کام کرتے ہوئے گزارتے ہیں ان میں دل کی دھڑکن کی اس بیماری کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق ایسے افراد میں امراض قلب کا خطرہ بھی دیگر سے زیادہ ہوتا ہے تاہم فالج یا ہارٹ فیلیئر کا نہیں۔

    چین کے جیاؤ نٹونگ یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن اور امریکا کے ٹولان یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کی اس مشترکہ تحقیق میں اے ایف کا خطرہ بڑھانے والے تمام تر جینیاتی عناصر کی جانچ پڑتال کی گئی۔

    ماہرین نے بتایا کہ اگرچہ تحقیق میں نائٹ شفٹ اور ایٹریل فبریلیشن کا واضح تعلق ثابت نہیں ہوسکا مگر نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ اس کے نتیجے میں امراض قلب کا خطرہ بڑھتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ نائٹ شفٹ کا دورانیہ کم کرکے اس خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔

  • سعودی عرب: دفاتر کے لیے نئی ہدایات جاری

    سعودی عرب: دفاتر کے لیے نئی ہدایات جاری

    ریاض: سعودی عرب میں سرکاری و نجی اداروں کو اپنے ملازمین کو آن لائن ڈیوٹی کروانے کے احکامات جاری کردیے گئے، دفاتر کے اندر سماجی فاصلوں کے اصول کی سختی سے پابندی کی ہدایت کی گئی ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت نے نجی اور سرکاری اداروں سے آن لائن ڈیوٹی کو ایکٹو کرنے اور حفاظتی اقدامات کے نفاذ کی ہدایت کی ہے۔

    وزارت افرادی قوت نے سرکاری و نجی اور غیر تجارتی اداروں کے تمام کارکنان سے کہا ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات اور وائرس سے بچاؤ کی تدابیر کی سختی سے پابندی کریں اور صحت ہدایات پر عمل کریں۔

    ہدایات میں کہا گیا ہے کہ دفاتر میں سماجی فاصلہ برقرار رکھیں، کارکنان اور اداروں سے رجوع کرنے والوں کی سلامتی کا دھیان رکھیں۔ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور محفوظ ڈیوٹی والے ماحول میں کام کرنے کے لیے ہدایات کی پابندی کریں۔

    وزارت افرادی قوت نے ہدایت کی ہے کہ بھیڑ بھاڑ کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں، سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کیا جائے۔ حفاظتی ماسک کے استعمال کا دھیان رکھا جائے، مصافحے سے پرہیز کیا جائے اور دفاتر میں سینی ٹائزر فراہم کیے جائیں۔

    وزارت کا کہنا ہے کہ باقاعدہ اجلاس کے بجائے حتیٰ الامکان آن لائن اجلاس پر اکتفا کیا جائے اور یہ کام بصری رابطے کے ذریعے انجام دیا جائے۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈیوٹی کو حتی الامکان آن لائن انجام دیا جائے، اس کے ساتھ ڈیوٹی کے اوقات میں لچک پیدا کی جائے اور مطلوبہ خدمات حاصل کرنے کے لیے آن لائن چینلز سے استفادہ کیا جائے۔

  • دفاتر میں کن چیزوں کو چھونے سے کرونا وائرس لگ سکتا ہےِ؟

    دفاتر میں کن چیزوں کو چھونے سے کرونا وائرس لگ سکتا ہےِ؟

    ریاض: کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی نے کہا ہے کہ دفاتر میں کئی چیزیں اور مقامات ایسے ہیں جہاں سے کسی کو بھی کرونا لگ سکتا ہے۔

    کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے مطابق پرنٹرز، لفٹ کے بٹن، دروازوں کے ہینڈل اور ایک سے زیادہ افراد کے زیر استعمال قہوے کے برتن کرونا وائرس کا سبب بن سکتے ہیں، انہیں چھونے سے کسی بھی شخص میں وائرس منتقل ہوسکتا ہے۔

    کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی نے مزید بتایا کہ تنگ اور مصروف ترین مقامات مثلاََ لفٹ میں وائرس منتقل ہونے کا بہت زیادہ امکان رہتا ہے، کمپیوٹڑ کے کی بورڈ سے وائرس منتقل ہوسکتا ہے کیونکہ کی بورڈ کے بٹنز پر وائرس اور جراثیم لمبی مدت تک بسیرا کرتے ہیں۔

    سعودی عرب : کرونا وائرس کے حوالے سے اچھی خبر آگئی

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں فوربز میگزین نے رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق سعودی عرب نئے کورونا وائرس سے محفوظ ترین ملکوں میں تیرہویں نمبر پر آگیا۔

    فوربز میگزین نے اپنی رپورٹ عالمی معیار کی بنیاد پر تیار کی۔ قرنطینہ کے نظام کی کارکردگی، کورونا وائرس اور اس کے مریضوں کی نگرانی، کورونا ٹیسٹ، صحت انتظامات اور سرکاری کارکردگی کو بنیاد بنایا گیا ہے۔

  • خیبرپختونخوا حکومت کا دفاتر کے پرانے اوقات کار بحال کرنے کا اعلان

    خیبرپختونخوا حکومت کا دفاتر کے پرانے اوقات کار بحال کرنے کا اعلان

    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری دفاتر کے لیے اوقات کار جاری کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں کرونا وائرس وبا کے پھیلاؤ میں بتدریج کمی کے پیش نظر سرکاری دفتروں کے اوقات کار بحال کر دیے گئے۔خیبر پختونخوا حکومت کے مطابق ہفتے میں 5 دن والے دفاتر صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلیں گے۔

    صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز سرکاری دفاتر میں نماز جمعہ کے لیے 30 منٹ کا وقفہ ہوگا۔

    اعلامیے کے مطابق ہفتے میں 6 دن کھلے رہنے والے دفاتر صبح 9 سے شام 4 بجے تک کھلیں گے،6 دن والے دفاتر جمعہ کو صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کھلیں گے۔

    دفاتر کے اوقات کار، سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر

    اس سے قبل 30 جولائی کو وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کے بعد دفاتر کے پرانے اوقات کار بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ وفاقی حکومت کے ماتحت سرکاری دفاتر صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلیں گے۔

  • پنجاب میں صوبائی سیکرٹریز کے دفاتر کل سے کھلیں گے

    پنجاب میں صوبائی سیکرٹریز کے دفاتر کل سے کھلیں گے

    لاہور: پنجاب حکومت نے کل سے تمام سرکاری محکموں کے سیکرٹریز کے دفاتر کھولنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں کی چھٹیاں ختم کر دیں، صوبے میں کل سے تمام سرکاری محکموں کے سیکرٹریز کے دفاتر کھلیں گے۔

    پنجاب سول سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق سیکرٹریز محدود اسٹاف کے ساتھ کام کریں گے جبکہ باقی اسٹاف گھروں میں رہ کر آن لائن فرائض انجام دے گا۔

    اعلامیے کے مطابق تمام محکموں کے سیکرٹریز کے دفاتر کل 15 اپریل سے کھولے جائیں گے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ان کا عملہ بھی دفتر میں موجود رہے گا۔

    وزیراعظم کا لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے توسیع کا اعلان

    واضح رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے سبب 14 اپریل تک لاک ڈاؤن کیا گیا تھا جس میں مزید 2 ہفتے کی توسیع کر دی گئی ہے۔

    ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 5 ہزار 837 ہوچکی ہے جن میں 96 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ صوبہ پنجاب میں کرونا کے کیسز کی تعداد 2881 ہوچکی ہے۔

  • کرونا وائرس: کویت میں تمام دفاتر، تعلیمی ادارے اور بینک بند

    کرونا وائرس: کویت میں تمام دفاتر، تعلیمی ادارے اور بینک بند

    کویت سٹی: کویت نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے تمام کمرشل پروازیں معطل کردی ہیں جبکہ دفاتر اور اسکول کالجز بند کردیے گئے ہیں۔

    عرب ویب سائٹ کے مطابق حکومت کویت نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر بدھ کو کئی نئے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

    ان اقدامات کے تحت جمعہ 13 مارچ سے کویت آنے جانے والی تمام کمرشل پروازیں تا اطلاع ثانی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایئر کارگو، کویتی اور ان کے رشتے دار پروازوں کی بندش کے فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

    حکومت کویت نے کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 13 مارچ سے تمام سرکاری اور نجی ادارے 2 ہفتے کے لیے بند رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ ریستورانوں، قہوہ خانوں اور شاپنگ سینٹرز آنے جانے اور لوگوں کے اجتماع کی ممانعت کردی گئی ہے۔

    کویت میں تمام بینک اور ان کی شاخیں بھی جمعرات سے 29 مارچ تک بند کردی گئی ہیں، بینک سروسز آن لائن دستیاب رہیں گی۔ کویتی اسٹاک مارکیٹ بھی 2 ہفتے کے لیے بند کردی گئی ہے۔

    کویتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کویت میں مزید 3 کرونا کے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، مجموعی طور پر مریضوں کی تعداد 72 ہوگئی ہے۔

    کویتی وزارت صحت کے مطابق کویت میں جن 3 مریضوں کی شناخت کی گئی ہے، ان میں سے ایک مریض ایران سے آیا تھا جبکہ دوسرا مصری اور تیسرا سوڈانی باشندہ ہے جو ایسے مریض سے مل کر آیا تھا جو آذر بائیجان سے مرض میں مبتلا ہوا تھا۔

  • سعودی عرب میں کام کرنے والے افراد کے لیے خوشخبری

    سعودی عرب میں کام کرنے والے افراد کے لیے خوشخبری

    ریاض: سعودی عرب میں کام کرنے والے افراد کے لیے خوشخبری، اگلے برس تمام شعبوں کی تنخواہوں میں اضافہ متوقع ہے۔

    مارکیٹ ریسرچ و مشاورت کی کمپنی ’کوپر وچ‘ نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ سال 2020 کے دوران سعودی عرب کے تمام شعبوں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 3 فیصد اوسط اضافہ ہوگا۔

    کمپنی کے مطابق اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ سعودی عرب میں بڑی تبدیلیاں آرہی ہیں، یہ تبدیلیاں تنخواہیں برقرار رکھوانے والی یا بیشترصنعتوں میں تنخواہیں بڑھوانے والی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق سعودی لیبر مارکیٹ میں سنہ 2020 کے دوران اسٹرٹیجک خدمات کے شعبے میں قابل ذکر پیشرفت آئے گی۔ توقع ہے کہ اس شعبے کے ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد تک اضافہ ہوگا۔

    دوسرے نمبر پر سرمایہ کاری، تجارت اور مارکیٹنگ کے شعبے ہوں گے جن کے ملازمین کی تنخواہ 5 فیصد تک بڑھنے کے امکانات ہیں۔ علاوہ ازیں فنڈنگ اور اکاﺅنٹنٹ کے شعبے میں 4 فیصد تک تنخواہ بڑھ سکتی ہے۔

    اس بات کی بھی توقع ہے کہ بینکنگ، مالیاتی خدمات، قانونی مینجمنٹ، سرمایہ کاری اور پبلک سیکٹر کی خدمات میں کام کرنے والوں کی تنخواہوں میں 3 فیصد تک کا اضافہ ہوگا۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری، صنعت، ٹیکنالوجی اور مواصلات کے شعبوں میں برائے نام اضافہ ہوگا، اس کی شرح 2 فیصد تک ہو سکتی ہے۔

    رپورٹ میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ تنخواہوں میں اضافہ تو محدود ہوگا البتہ اچھی بات یہ ہے کہ امارات میں کئی ترقیاتی منصوبے نافذ کیے جائیں گے۔ یہ منصوبے اماراتی لیبر مارکیٹ کی مضبوطی کا باعث بنیں گے۔