Tag: دفاتر

  • عید کی چھٹیاں ختم، سرکاری اسکول و دفاتر کھل گئے

    عید کی چھٹیاں ختم، سرکاری اسکول و دفاتر کھل گئے

      اسلام آباد: عید ختم نہیں ہوئی لیکن سرکاری طور پر دی گئی چھٹیاں ختم ہوگئیں۔ سندھ اور پنجاب میں عید کے تیسرے دن اسکول اور سرکاری دفاتر کھل گئے۔

      عید قربان کے تیسرے روز چھٹیاں ختم ہوگئیں اور سندھ اور پنجاب میں اسکول اور دفاتر کھل گئے تاہم اسکولوں اور دفاتر میں حاضری نہ ہونے کے برابر رہی۔

      کراچی کے 90 فیصد سے زائد سرکاری اسکولوں میں اساتذہ تو اسکول آ پہنچے مگر جنہیں پڑھنا تھا وہ نہ آئے۔

      بہاولپور کے اسکول میں جب صرف تین طلبا آئے تو پرنسپل نے خود ہی چھٹی دے دی۔ اساتذہ و طلبا کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

      واضح رہے کہ اس سال وفاقی حکومت نے صرف 3 چھٹیاں دی تھیں۔ ہر سال عید الاضحیٰ کی حج کے دن کی ملا کر 4 چھٹیاں دی جاتی ہیں مگر اس بار اس کے برعکس صرف 3 چھٹیاں دی گئیں۔

  • آفس میں کیک کاٹنا صحت کے لیے بڑا خطرہ

    آفس میں کیک کاٹنا صحت کے لیے بڑا خطرہ

    لندن: ماہرین طب نے خبردار کیا ہے کہ آفسز میں ’کیک کلچر‘ موٹاپے اور دانتوں کی مختلف بیماریوں کا باعث بن رہا ہے۔

    آفسز میں اکثر ساتھیوں کی سالگراہیں، منگنی یا شادی کی خوشی منانے کے لیے کیک کاٹا جاتا ہے اور ماہرین کے مطابق یہ صحت کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔

    cake-1

    ماہرین کے مطابق ایک دن کیک کاٹنا اور کھانا وزن کم کرنے پر کام کرنے والے افراد کی کوششوں کو ضائع کردیتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کی جگہ پھلوں یا پنیر کا استعمال کیا جائے۔

    لندن کے رائل کالج آف سرجنز کے ایک پروفیسر کے مطابق آفسز لوگوں میں شوگر، وزن میں اضافے اور دانتوں کی خراب صحت کی سب سے بڑی وجہ بن گئے ہیں۔

    cake-2

    پروفیسر کے مطابق کیک پر مکمل پابندی لگانا درست نہیں البتہ کم مقدار میں اور لنچ کے ساتھ کیک کھایا جائے۔

    واضح رہے برطانیہ میں ہر سال 65 ہزار افراد دانتوں کے مختلف امراض کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہوتے ہیں۔