Tag: دفاعی اخراجات

  • گزشتہ مالی سال حکومتی اخراجات پر 500 ارب روپے خرچ

    گزشتہ مالی سال حکومتی اخراجات پر 500 ارب روپے خرچ

    اسلام آباد: وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں بجٹ خسارہ 7.1 فیصد رہا، دفاعی اخراجات کی مد میں 1 ہزار 316 ارب روپے اور حکومتی اخراجات پر 505 ارب روپے سے زائد خرچ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال سود کی ادائیگی اور دفاعی اخراجات 4 ہزار 1 سو ارب روپے رہے، گزشتہ مالی سال میں بجٹ خسارہ 7.1 فیصد رہا۔

    وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مالی سال 21-2020 میں ریونیو بہ لحاظ جی ڈی پی 4.5 فیصد رہا، گزشتہ مالی سال ٹیکس بہ لحاظ جی ڈی پی 11.1 فیصد رہا، قرضوں کی ادائیگی میں گزشتہ مالی سال 2 ہزار 749 ارب روپے خرچ ہوئے۔

    وزارت خزانہ کے مطابق دفاعی اخراجات کی مد میں 1 ہزار 316 ارب روپے سے زائد کے اخراجات ہوئے، پی ایس ڈی پی کے تحت 441 ارب، پنشن پر 440 ارب روپے، حکومتی اخراجات پر 505 ارب سے زائد اور سبسڈیز کے لیے 425 ارب خرچ ہوئے۔

    وزارت خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال گرانٹس کی مد میں 823 ارب روپے کے اخراجات ہوئے۔

  • چین کا دفاعی اخراجات میں7فیصد اضافےکااعلان

    چین کا دفاعی اخراجات میں7فیصد اضافےکااعلان

    بیجنگ :چین نے رواں برس کے دوران دفاعی اخراجات میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔یہ اعلان امریکہ کی جانب سے دفاعی اخراجات میں دس فیصد اضافے کےاعلان کےبعد سامنے آیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق چین کی جانب سےدفاعی اخراجات میں اضافے کا اعلان بیجنگ میں سالانہ نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کےانعقاد سے قبل کیاگیاہے۔ چین نےگذشتہ کئی سالوں میں اپنی معیشت کے بڑھنے کے ساتھ تیزی سے اپنی فوج کوجدید ہتھیاروں سے لیس کیا ہے۔

    خیال رہےکہ چینی فوج نے گذشتہ ماہ بھی فوجی مشقوں میں جدید ڈی ایف 16 میڈیم رینج بیلسٹک میزائل کے استعمال کی ویڈیو جاری کی تھی۔

    چین کی حکومت کے ترجمان فو ینگ کا کہنا ہے کہ چین رواں برس اپنے مجموعی جی ڈی پی کا ایک اعشاریہ تین فیصد دفاع پر خرچ کرے گا۔انہوں نےکہاکہ چین کی فوج کی توجہ دفاع اور ایشیا میں استحکام کے لیے فوج کی تشکیل پر مرکوز ہے۔

    ترجمان فو ینگ کامزید کہنا تھا کہ ملک کے وزیراعظم لی کی چیانگ اتوار کو پارلیمنٹ میں دفاعی اخراجات کے بارے میں تفصیلات فراہم کریں گے۔

    مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کی دفاعی بجٹ میں 10فیصداضافے کی تجویز

    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دفاعی بجٹ میں دس فیصدیعنیٰ 54ارب ڈالر کااضافے کرنےکااعلان کیا تھا۔

    واضح رہےکہ خطے میں جہاں سرحدی تنازعات شدت اختیار کر رہے ہیں وہاں چین کے دفاعی اخراجات میں اضافے اور بحری قوت کو مضبوط بنانا خطے میں تشویش کا باعث ہے۔

  • بجٹ 16-2015، بھارت کا دفاعی اخراجات میں 7ارب ڈالرز کا اضافہ

    بجٹ 16-2015، بھارت کا دفاعی اخراجات میں 7ارب ڈالرز کا اضافہ

    بھارت نےآ ئندہ مالی سال کیلئے دفاعی بجٹ میں سات ارب ڈالرزکا اضافہ کر دیا ہے، ارون جیٹلی کا کہنا ہے کہ معاشی ترقی جلد دہرے ہندسے میں داخل ہوجائے گی۔

    بھارت کے وزیرِ خزانہ ارون جیٹلی نے آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ کا پیش کرتے ہوئے کہا حکومت کو مشکل مالیاتی چیلنجیز درپیش ہیں۔

    بھارت نے اپنے دفاعی اخراجات میں سات ارب ڈالرز کا اضافہ کر دیا ہے، آئندہ مالی سال بھارت دفاعی امور پر چالیس ارب ڈالر خرچ کرے گا۔

    مالی سال دوہزار پندرہ سولہ کیلئے معاشی ترقی شرح کا ہدف ساڑھے آٹھ فیصد رکھا گیا ہے جبکہ افراطِ زر کی شرح پانچ فیصد تک رہنے کی توقع ہے، انکم ٹیکس میں کوئی دروبدل نہیں گیا۔

  • امریکی کانگریس کی آئندہ سال کے دفاعی بجٹ کیلئے پانچ سو ستتر بلین ڈالر کی منظوری

    امریکی کانگریس کی آئندہ سال کے دفاعی بجٹ کیلئے پانچ سو ستتر بلین ڈالر کی منظوری

    واشنگٹن: امریکی کانگریس نے آئندہ مالی سال کے دفاعی اخراجات کیلئے پانچ سو ستتر بلین ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔

    کانگریس سے منظوری حاصل کرنے والے دفاعی اخراجات کے بِل میں پینٹاگون کیلئے چار سو چھیانوے ارب ڈالر منظور کئے گئے ہیں جبکہ جوہری منصوبوں کیلئے سترہ عشاریہ نو ارب ڈالر کی رقم رکھی گئی ہے۔

    مالیاتی بِل کے حق میں نواسی جبکہ مخالفت میں گیارہ ووٹ پڑے ہیں۔ دو ہزار پندرہ کے امریکی دفاعی اخراجات میں بیرون ملک کارروائیوں کیلئے بھی چونسٹھ بلین ڈالر مختص کئے گئے ہیں۔

    آئندہ سال کے مالی بجٹ میں داعش کےخلاف کارروائی کیلئے شامی اپوزیشن اور عراقی سیکیورٹی اداروں کے لئے بھی رقم رکھی گئی۔