Tag: دفاعی بجٹ

  • اسرائیل فوجی کارروائیوں میں کتنی رقم پھونک چکا؟ رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

    اسرائیل فوجی کارروائیوں میں کتنی رقم پھونک چکا؟ رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

    اسرائیل مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی کارروائیوں پر اربوں ڈالر کی رقم خرچ کرچکا ہے، اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 سے اب تک دفاعی بجٹ میں 46.5 ارب ڈالر پھونک ڈالے۔

    امریکی ادارے کی رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل کو سب سے زیادہ رقم امریکا نے دی، اکتوبر 2023 کے بعد امریکی فوجی امداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔

    رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کو 17.9 ارب ڈالر کی اضافی امداد دی، جس میں 6.8 ارب ڈالر فوجی ساز و سامان کی خریداری، 4.5 ارب ڈالر ڈیفنس سسٹم اور 4.4 ارب ڈالر امریکی اسلحے کی فراہمی کے لیے دیے۔

    عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکا کی غیر معمولی فنڈنگ اسرائیل کو غزہ میں فوجی کارروائیوں اور معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھنے میں مدد دے رہی ہے۔

    دوسری جانب اسرائیل غزہ میں اضافی فوجی ڈویژن تعینات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت غزہ پر اپنے حملے کو مزید تیز کرنے کی تیاری کر رہی ہے اور محاصرہ شدہ انکلیو میں اضافی فوجی ڈویژن تعینات کر رہی ہے۔

    Yedioth Ahronoth نے رپورٹ کیا کہ فوجی چیف آف اسٹاف ایال ضمیر نے کابینہ کے اجلاس کے دوران جنگ کے اگلے مرحلے کا خاکہ پیش کیا۔

    اس اقدام سے غزہ کے اندر کام کرنے والے اسرائیلی فوجی ڈویژنوں کی کل تعداد پانچ ہو جائے گی جسے وسیع پیمانے پر ایک بڑا اضافہ سمجھا جاتا ہے۔

    اسرائیلی فوج کا غزہ میں کیفے پر حملہ، فلسطینی خاتون آرٹسٹ شہید

    رپورٹ میں سیکیورٹی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ”ایران میں آپریشن مکمل ہونے کے بعد اب تمام فضائی اور زمینی افواج کی صلاحیتیں دستیاب ہیں۔”

  • بھارتی جنگی جنونیت کی انتہا، دفاعی بجٹ 77 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

    بھارتی جنگی جنونیت کی انتہا، دفاعی بجٹ 77 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

    بھارت کا بجٹ جنگی جنون کا آئینہ دار بن چکا اور دفاعی بجٹ 77 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے گزشتہ 10 سال میں 170 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    بھارت میں اس وقت جنگی جنون کا شکار مودی حکومت مسلسل 12 سال سے برسر اقتدار ہے اور ہندوستان کا بجٹ جنگی جنون کا آئینہ دار بن چکا ہے۔ بھارت کا دفاعی بجٹ 77 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے اور مودی کے دور میں 10 سال کے دوران اس میں 170 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    بھارت کا بڑھتا دفاعی بجٹ پاکستان مخالف حکمت عملی پر مبنی ہے۔ وہ اسرائیلی ساختہ خودکش ڈرونز کا استعمال کر رہا ہے۔ سائبر، ڈرون، اور اےآئی جیسے ہتھیار بھارت کی ترجیح ہیں۔ پاکستانی سرحد پر بھارت کی جنگی مشقوں کا انعقاد تشویشناک ہے۔

    بھارت رافیل، میراج اور سخوئی طیارے پاکستان کیخلاف استعمال کی تیاری کر رہا ہے اور آئی اسٹار طیاروں سے فضائی برتری کا خواب دیکھ رہا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان کا دفاعی بجٹ بھارت کے مقابلے میں بہت کم مگر افواج کا کردار تاریخی ہے۔ پاکستان کے دفاعی بجٹ کی ترجیحات میں تنخواہیں، شہدا فنڈ اور ویلفیئر شامل ہے۔ کم وسائل کے باوجود پاکستان نے دہشتگردگی کو شکست دی۔ جدید جنگوں میں دفاع کیلیے پاکستان کو ٹیکنالوجی اپ گریڈ کرنا ہوگی۔

    پاکستان کو سائبر وار اور اے آئی میں فوری سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اور چین کے ساتھ دفاعی معاہدے پاکستان کی دفاعی مجبوری بن چکے ہیں۔ جے 35، ایچ کیو 19، کے جے 500 جیسے ہتھیار وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

    بھارتی بجٹ جتنا بڑا ہے، اتنے ہی پاکستان کے لیے چیلنجز بھی ہیں۔ پاکستان کا بجٹ کم ضرور، مگر دفاع ناقابل تسخیر بنانے کا عزم برقرار ہے۔ تاہم بھارتی عزائم کو روکنے کیلیے دفاعی بجٹ میں کچھ نہ کچھ اضافہ ناگزیر ہے۔

  • پاکستان کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کا امکان

    پاکستان کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کا امکان

    اسلام آباد : نئے مالی سال میں دفاعی بجٹ 20 فیصد اضافے سے 2550 ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال میں دفاع کیلئے 2550ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ نئے مالی سال کیلئے دفاعی بجٹ میں اضافے کا تخمینہ 20 فیصد تک ہوسکتا ہے، بجٹ سے تینوں مسلح افواج اور انٹرسروسز اداروں کیلئے متناسب حصہ رکھا جائے گا۔

    رواں مالی سال کیلئے دفاعی بجٹ کی مد میں 2122ارب روپے مختص کیے گئے تھے اور بجٹ مجموعی طور پر جی ڈی پی کا 1.71 فیصد ہے۔

    رواں مالی سال کیلئے دفاعی بجٹ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد اضافہ کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ مالی سال کیلئے دفاعی بجٹ کی مد میں 1854ارب روپے خرچ کئے گئے تھے۔

    مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ آج بجٹ تجاویز کی منظوری دے گی

    دریں اثنا، وفاقی حکومت نے بجٹ 2025-26 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز دی ہے، جبکہ پنشن میں 7.5 فیصد سے 10 فیصد کے درمیان اضافے کا امکان ہے۔

    تاہم، تنخواہ دار افراد کے لیے اہم ٹیکس ریلیف کے امکانات معدوم نظر آتے ہیں، کیونکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے مبینہ طور پر 1.2 ملین روپے کی موجودہ سالانہ ٹیکس فری آمدنی کی حد کو برقرار رکھنے پر اعتراض کیا ہے۔

  • ٹرمپ نے بجٹ میں بڑی کٹوتی کے باوجود دفاع کے لیے 1 کھرب ڈالر اضافے کا عندیہ دے دیا

    ٹرمپ نے بجٹ میں بڑی کٹوتی کے باوجود دفاع کے لیے 1 کھرب ڈالر اضافے کا عندیہ دے دیا

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بجٹ میں بڑی کٹوتی کے باوجود دفاع اور ملکی سلامتی کے لیے 1 کھرب ڈالر اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے بجٹ میں بڑی کٹوتی کا عندیہ دیا ہے، جو گھریلو اخراجات میں کمی کا باعث ہوگا، ٹرمپ انتظامیہ کی آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے 163 ارب ڈالر کٹوتی کی تجویز دی ہے۔

    بجٹ تجاویز کے مطابق تعلیم، غیر ملکی امداد، ماحولیات، طبی تحقیق، اور دیگر پروگراموں میں کٹوتی کی جائے گی، جب کہ دوسری طرف بجٹ میں دفاع اور ملکی سلامتی کے لیے 1 کھرب ڈالر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

    اس اقدام سے دفاعی اخراجات میں 13 فی صد اضافہ ہو کر 1 ٹریلین ڈالر ہو جائے گا، بجٹ میں سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے 175 ارب ڈالر رکھے جائیں گے، یہ بجٹ تجاویز ڈونلڈ ٹرمپ کی دفاع اور امیگریشن کے حوالے سے ترجیحات کی پیروی کا پتا دیتی ہیں۔


    ڈونلڈ ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کیخلاف ایک اور اعلان کر دیا


    واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ہارورڈ یونیورسٹی کو اس کی ٹیکس سے استثنیٰ کی حیثیت سے ہٹانے کا ارادہ رکھتے ہیں، جو آئیوی لیگ کے اسکول کے خلاف تازہ ترین اقدام ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ ہم ہارورڈ کی ٹیکس استثنیٰ کی حیثیت کو ختم کرنے جا رہے ہیں یہ وہی ہے جس کے وہ مستحق ہیں۔

  • ایران کے دفاعی بجٹ میں 200 فیصد اضافے کا امکان

    ایران کے دفاعی بجٹ میں 200 فیصد اضافے کا امکان

    ایرانی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ قوی امکان ہے کہ ایران کے دفاعی بجٹ میں 200 فیصد تک اضافہ ہوجائے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکومت کے ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے عندیہ دیا ہے کہ ایران دفاعی بجٹ میں 200 فیصد تک اضافہ کر سکتا ہے۔

    فاطمہ مہاجرانی کا کہنا تھا کہ غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے باعث تناؤ میں اضافہ ہورہا ہے، جس کے باعث ڈیفنس بجٹ میں 200 فیصد تک نمایاں اضافے کا منصوبہ ہے، تمام کوششیں ملک کی دفاعی ضروریات کو مدِ نظر رکھ کر کی جا رہی ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ ڈیفنس بجٹ میں اضافے کا منصوبہ حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے پیش کی گئی تجویز کا حصہ ہے جسے مارچ 2025ء تک حتمی شکل دینے کی توقع ہے۔

    دوسری جانب لبنان میں اسرائیلی فوج کو بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا سامنا ہے، ایسے میں اسرائیل نے حزب اللہ سے جنگ بندی پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سرکاری میڈیا نے جنگ بندی تجویز کا مسودہ بھی نشر کردیا ہے، مسودے میں اسرائیل اور لبنان سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 60 روزہ سیز فائر کے دوران مکمل عمل درآمد کو حتمی شکل دی جائے گی۔

    ایران کے دفاعی نظام نے اسرائیلی ڈرونز مار گرائے، ایرانی حکام

    اسرائیلی افواج کے انخلا کے وقت لبنانی افواج کی تعیناتی فوری طور پر شروع کردی جائے گی، جبکہ اسرائیل جنگ بندی کے 7 دن کے اندر لبنان سے اپنی فوج نکال لے گا۔نگران لبنانی وزیراعظم نجیب مکاتی کی جانب سے اُمید کا اظہار کیا گیا ہے کہ چند گھنٹے میں سیز فائر ہوجائے گا۔

  • امریکی صدر نے 886 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کرلیا

    امریکی صدر نے 886 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کرلیا

    امریکا کے صدر جوبائیڈن نے 2024کے لئے 886 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کرلیا، بجٹ میں مختص کی گئی مجموعی رقم وزارت دفاع، توانائی، محکمہ خارجہ اور انٹیلی جنس سروسز پر خرچ کی جائے گی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بجٹ میں 800 ملین ڈالر یوکرین کی امداد کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

    امریکی صدر نے یوکرین، اسرائیل اور ایشیا پیسیفک کے لیے 106 ارب ڈالر مختص کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم انہیں کانگریس سے تعاون حاصل نہ ہوسکا۔

    دفاعی بجٹ میں مجموعی طور پر تین فیصد اضافہ کیا گیا ہے، سروسز سے وابستہ اہلکاروں کی تنخواہوں کی مد میں پانچ اعشاریہ دو فیصد اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب امریکا کے صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی نا اہلی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی شک ہی نہیں ڈونلڈ ٹرمپ نے بغاوت کی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ یہ معاملہ عدالت پر چھوڑتے ہیں کہ آیا چودھویں ترمیم کا سابق صدر پر اطلاق ہوتا ہے یا نہیں۔

    سلامتی کونسل پھر غزہ پر اسرائیلی حملے رکوانے میں ناکام

    یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کولوراڈو عدالت سے نااہلی چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکا میں اگلے برس نومبر میں صدارتی انتخابات کا انعقاد ہوگا۔

  • چین کا دفاعی بجٹ بڑھانے کا اعلان

    چین کا دفاعی بجٹ بڑھانے کا اعلان

    بیجنگ: چین نے دفاعی بجٹ 7.2 فیصد بڑھانے کا اعلان کیا ہے جو 225 ارب ڈالر بنتا ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق معاشی ترقی کے ہدف کا اعلان چینی وزیراعظم نے سالانہ نیشنل پیپلز کانگریس کے موقع  پرکیا۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے ملک کی پارلیمنٹ کے سالانہ اجلاس کے پہلے روز شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق چین اس سال دفاع پر 1.55 کھرب یوآن (225 ارب ڈالر) خرچ کرے گا۔

    چین کی وزارت خزانہ نے کہا کہ وہ اس سال مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے خصوصی فنڈز کو 4.4 ارب یوآن سے بڑھا کر 13.3 ارب یوآن کر دے گی۔

    وزارت نے کہا کہ وہ اپنے ملک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے 6.5 ارب یوآن مختص کرے گی، جو کہ دو ارب یوآن کا اضافہ ہے۔

    چین کا اس سال تقریباً 12 ملین نئی ملازمتیں پیدا کرکے شہری بے روزگاری کی شرح کو 5.5 فیصد تک لے جانے کا ارادہ ہے۔

  • امریکی تاریخ کا سب سے بڑا فوجی بجٹ منظور

    امریکی تاریخ کا سب سے بڑا فوجی بجٹ منظور

    واشنگٹن: امریکا میں ریکارڈ حجم کا دفاعی بجٹ منظور کرلیا گیا، بجٹ کی رقم ہتھیاروں، جہازوں، طیاروں اور فوجیوں کی تنخواہوں میں 4.6 فیصد کے اضافے پر خرچ کی جائے گی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹ نے جمعرات کے روز اگلے برس فوج پر خرچ کرنے کے لیے ریکارڈ 858 ارب ڈالر کی منظوری دے دی، یہ رقم صدر جو بائیڈن کے تجویز کردہ دفاعی بجٹ کی رقم سے 45 ارب ڈالر زیادہ ہے، جبکہ اس میں فوج کے لیے لازمی کووڈ ویکسین کے مینڈیٹ کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

    بجٹ کی توثیق کے لیے اسے صدر بائیڈن کے پاس بھیج دیا گیا ہے، سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں شامل ری پبلکن رکن جم انہوف کا کہنا ہے کہ ہمیں دفاع پر ترجیح دینے کی ضرورت ہے، بس اتنا کہنا ہی کافی ہے۔

    امریکا اس وقت نیٹو دفاعی اتحاد میں شامل دیگر 29 ممالک کی جانب سے دفاع پر کیے جانے والے مجموعی اخراجات کا دو گنا سے بھی زیادہ اپنے دفاع پر خرچ کر رہا ہے۔

    جرمنی نے 50.4 ارب یورو کا دفاعی بجٹ منظور کیا ہے جبکہ اپنی فوج کو جدید بنانے کے لیے 100 ارب یورو کا ایک خصوصی فنڈ بھی مختص کیا ہے۔

    بجٹ کی رقم ہتھیاروں، جہازوں اور طیاروں نیز فوجیوں کی تنخواہوں میں 4.6 فیصد کے اضافے پر خرچ کی جائے گی، اس میں لاک ہیڈ مارٹن کے ایف 35 جنگی طیاروں اور جنرل ڈائنامکس کے تیار کردہ جنگی جہازوں کی خریداری بھی شامل ہے۔

    چین کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے مدنظر تائیوان کو دفاعی امداد کے مد میں اربو ں ڈالر الاٹ کیے گئے ہیں تاکہ اس ایشیائی ملک کے لیے ہتھیاروں کے تیز رفتار حصول کو آسان بنایا جاسکے۔

    بجٹ میں یوکرین کے لیے اگلے برس 800 ملین ڈالر کی اضافی سکیورٹی امداد بھی شامل ہے۔

    جمعرات کو پیش کیے جانے والے اس بل یا نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ کی حمایت میں 83 جبکہ مخالفت میں 11 ارکان نے ووٹ ڈالا، امریکہ کی دفاعی پالیسیوں کے لیے سالانہ بنیادوں پر دفاعی بجٹ کا پاس کیا جانا ضروری ہے۔

    ری پبلکن ارکان جنہوں نے اس بات پر زور دیا تھا کہ کووڈ 19 سے بچاؤ کے مختلف اقدامات شخصی آزادیوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں، نے لازمی کووڈ ویکسین مینڈیٹ کو نہ ہٹانے پر بل کی مخالفت کرنے کی دھمکی دی تھی۔

    پینٹاگون کا کہنا ہے کہ کووڈ ویکسین لگوانے سے انکار کرنے کی وجہ سے تقریباً 8 ہزار اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا تھا، امریکی کانگریس سنہ 1961 سے ہر سال یہ بل پاس کرتی ہے جو صدر کے دستخط سے قانون کی حیثیت اختیار کر لیتا ہے۔

  • امریکا: 778 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور، فوج کی تنخواہوں میں اضافہ

    امریکا: 778 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور، فوج کی تنخواہوں میں اضافہ

    واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے سنہ 2022 کے لیے 778 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کے بل پر دستخط کر دیے، افغانستان سے انخلا کے بعد دفاعی بجٹ بڑھانے پر ترقی پسند ڈیمو کریٹس نے صدر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے دفاعی اخراجات سے متعلق نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ پر دستخط کردیے ہیں، منظور شدہ ایکٹ کے تحت سنہ 2022 میں امریکی حکومت دفاعی امور پر 778 ارب ڈالر خرچ کرے گی۔

    بل میں امریکی افواج کے اہلکاروں اور افسران کی تنخواہوں میں 2.7 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

    جو بائیڈن نے آئندہ سال کے لیے 743 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظوری کے لیے پیش کیا تھا تاہم ڈیمو کریٹس اور ری پبلکن پارٹی کے ارکان کی باہمی مشاورت سے 778 ارب ڈالر کا بجٹ منظور کیا گیا۔

    یاد رہے کہ سابق صدر ٹرمپ کے آخری دور میں سالانہ دفاعی بجٹ 740 بلین ڈالر تھا، اب افغانستان سے انخلا کے بعد دفاعی بجٹ بڑھانے پر ترقی پسند ڈیمو کریٹس نے صدر بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    دوسری جانب امریکی ماہرین نے روس اور امریکا کے درمیان تناؤ کو دفاعی بجٹ میں اضافے کی وجہ قرار دیا ہے۔

    روس کی جانب سے ممکنہ حملے کی صورت میں یوکرین کی عسکری امداد کے لیے امریکی دفاعی بجٹ میں 30 کروڑ ڈالر جبکہ یورپی ممالک کے دفاع کے لیے 4 ارب ڈالر شامل ہیں۔

  • بھارت کا جنگی جنون، دفاعی بجٹ میں کھربوں روپے کا اضافہ

    بھارت کا جنگی جنون، دفاعی بجٹ میں کھربوں روپے کا اضافہ

    نئی دہلی: مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنے والا بھارت اپنے جنگی جنون سے باز نہ آیا، ملک کا دفاعی بجٹ 6 فیصد اضافے کے بعد لگ بھگ 34 کھرب بھارتی روپے ہوگیا۔

    آئے روز لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے بھارت نے اپنی روش نہ بدلی، جنگ کا جنون تاحال سر پر سوار ہے، بھارت نے دفاعی بجٹ میں اضافے کے ساتھ 34 کھرب بھارتی روپے ( 70 کھرب پاکستانی روپے) مختص کر دیئے۔

    یہ دفاعی بجٹ بھارت کے آئندہ مالی سال کے لیے ہے۔ بھارت کے ہٹلر مودی نے دفاعی بجٹ میں 6 فیصد تک اضافہ کرکے اپنی جنگی ترجیحات کا اظہار کر دیا ہے۔ اس بجٹ کو بھارت کے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے تقریبا تین گھنٹے کے طویل خطاب میں پیش کیا۔

    واضح رہے کہ بھارت میں دفاعی بجٹ میں اس سے قبل بھی اضافہ ہوا تاہم بجٹ کی رقم میں کرپشن کے بھی خدشات سامنے آئے ہیں۔ ماضی میں بھارتی فوجی اہلکار تیج بہادر یادیو نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں اس نے بھارتی فوجی اہلکاروں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کا پردہ فاش کیا تھا، اپنی ویڈیو میں اس کا کہنا تھا کہ ہمیں ملنے والا کھانا افسران کھا جاتے ہیں یا پھر بازار میں بیچ دیا جاتا ہے۔