Tag: دفاعی بجٹ

  • قومی اسمبلی میں دفاعی بجٹ بغیر مخالفت منظور

    قومی اسمبلی میں دفاعی بجٹ بغیر مخالفت منظور

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں دفاعی بجٹ منظور کر لیا گیا، کسی نے مخالفت نہیں کی، دفاعی بجٹ میں 11 کھرب 63 ارب 92 کروڑ 70 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں دفاعی بجٹ بغیر کسی مخالفت منظور کر لیا گیا ہے، بجٹ میں وزارت دفاع سے متعلق تمام مطالباتِ زر منظور کیے گئے۔

    اپوزیشن نے دفاعی بجٹ پر کٹوتی کی تحریک پیش نہیں کی، اپوزیشن کی پٹرولیم ڈویژن کے مطالباتِ زر پر کٹوتی کی 94 تحاریک مسترد کی گئیں۔

    پاور ڈویژن کے لیے 227 ارب 15 کروڑ 10 لاکھ روپے کے مطالبۂ زر پر کٹوتی کی تحریک پر ووٹنگ کرائی گئی جس میں اپوزیشن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، حکومت کو 169 اور اپوزیشن کو 143 ووٹ ملے۔

    یہ بھی پڑھیں:  سندھ اسمبلی میں بجٹ کثرتِ رائے سے منظور

    قبل ازیں، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے وزیر اعظم کو سیلیکٹڈ کہنے پر قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کی گئی تاہم اسپیکر نے لفظ حذف کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا حذف شدہ الفاظ کا ذکر نہ کرے۔

    دریں اثنا، اجلاس کے دوران اپوزیشن کی کٹوتی کی تمام تحاریک کو مسترد کر دیا گیا۔

  • پی ٹی آئی حکومت اپنا پہلا بجٹ آج پیش کرے گی، ترقیاتی بجٹ کا حجم 18 سو ارب روپے سے زائد متوقع

    پی ٹی آئی حکومت اپنا پہلا بجٹ آج پیش کرے گی، ترقیاتی بجٹ کا حجم 18 سو ارب روپے سے زائد متوقع

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنا پہلا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کرے گی، ترقیاتی بجٹ کا حجم 18 سو ارب روپے سے زائد متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت آج مالی سال 20-2019 کا بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے، ترقیاتی بجٹ کا حجم 18 سو ارب روپے سے زائد متوقع ہے، جب کہ اس سال دفاعی بجٹ میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے بجٹ تجاویز کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی آج طلب کر لیا ہے، پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی آج طلب کیا گیا ہے۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ پیش کریں گے۔

    وفاقی بجٹ کا کُل حجم 6 ہزار 800 ارب روپے ہے، 34.6 فی صد شرح سے اضافے کے ساتھ پانچ ہزار 550 ارب روپے کے ٹیکس محصولات کا مشکل ہدف حاصل کرنے کے لیے متعدد نئے ٹیکس عاید کرنے اور 750 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگا نے کی بھی تجویز ہے۔

    ذرایع کے مطابق بجٹ میں دی گئی رعایتیں اور سبسڈی ختم کرنے اور برآمدی شعبے کے لیے زیرو ٹیکس ریٹ کے خاتمے کی بھی تجویز ہے۔

    جی ڈی پی میں ٹیکسوں کا حصہ 3 فی صد سے زیادہ بڑھائے جانے کا امکان ہے، ٹیکس بیس بڑھا کر 550 ارب روپے جب کہ اثاثہ جات ظاہر کرنے کی اسکیم سے ایک سو ارب روپے ملنے کا امکان ہے۔

    رواں مالی سال میں مختلف شعبوں کی ترقی کی شرح کیا رہی؟ اس سلسلے میں حفیظ شیخ نے کہا کہ معاشی شرح نمو 3.3 فی صد رہی، دو سال میں زر مبادلہ ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی، گزشتہ حکومتوں نے آمدن سے زائد اخراجات کیے۔

    انھوں نے کہا کہ سفید ہاتھیوں کو دھکا لگا کر چلانے کے لیے قوم کا پیسا لگایا گیا، معاشی شعبوں کے لیے حقیقت پسندانہ اہداف مقرر کر دیے ہیں، آیندہ مالی سال کے لیے معاشی شرح نمو کا ہدف 4 فی صد مقرر کیا گیا ہے۔

  • آئی ایم ایف کے دباؤ پر دفاعی بجٹ کم نہیں کیا گیا، شاہ محمود قریشی

    آئی ایم ایف کے دباؤ پر دفاعی بجٹ کم نہیں کیا گیا، شاہ محمود قریشی

    ملتان : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے دباؤ پر دفاعی بجٹ کم نہیں کیا گیا، بلکہ پاک فوج نے خود اضافی بجٹ لینے سے انکار کیا ہے، اپوزیشن کے احتجاج سے مہنگائی کم ہوتی ہے تو شوق پورا کرلے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاک فوج نےازخود اضافی دفاعی بجٹ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انہوں نے عوام پر بوجھ ہلکا کرنے کیلئے حکومت سے تعاون کیا، یہ تاثر غلط ہے کہ یہ کام آئی ایم ایف کے کہنے پر کیا گیا،آئی ایم ایف کے دباؤ پر دفاعی بجٹ کم نہیں کیا گیا۔

    مہنگائی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کہہ رہی ہے کہ ہم نے مہنگائی کیخلاف آواز اٹھانی ہے، وہ لوگ پہلے اس بات کا احاطہ کرلیں کہ مہنگائی کا ذمہ دارکون ہے؟ مہنگائی گزشتہ8ماہ کی کوتاہیوں کا نتیجہ ہے یا 10سالوں کا؟

    انہوں نے کہا کہ وزیرستان میں اپنی جانیں کس نے دیں؟ وہاں رونقیں کس نے بحال کیں؟ اوروزیرستان کون سا طبقہ افراتفری پیدا کرنےکی کوشش کررہا ہے، اپوزیشن کو ملک کے مفاد میں اپنی سوچ مثبت رکھنی چاہئے۔

    ایک طرف ہم غیرملکی کمپنیز کو سرمایہ کاری کی دعوت دے رہےہیں تو دوسری طرف اپوزیشن احتجاج کرے گی تو کیا ملک میں سرمایہ کاری آئے گی؟ کیا اپوزیشن کے اقدامات سے ملک میں بہتری آئےگی۔

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جو اعلان کررہی ہے کیا اس سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی؟اگر ان کے اقدام سے ملک میں جانی نقصان ہوگا تو ذمہ دارکون ہوگا؟ اپوزیشن کو ایسا قدم اٹھانا نہیں چاہئے جس سے ملک میں انتشار پھیلے، اپوزیشن کے چوک میں اکھٹے ہونے سے مہنگائی کم ہوجائے گی تو شوق سے ہوجائیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر شہباز شریف وطن واپس آرہے ہیں تو اچھی بات ہے ان کوآنا بھی چاہئے،عدالتیں آزاد ہیں اور شہبازشریف کو اپنی صفائی کا بھرپور موقع ملنا چاہئے۔

  • دفاعی بجٹ میں کمی کافیصلہ جرات مندانہ اورلائق تحسین ہے: صمصام بخاری

    دفاعی بجٹ میں کمی کافیصلہ جرات مندانہ اورلائق تحسین ہے: صمصام بخاری

    لاہور: وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا ہے کہ دفاعی بجٹ میں کمی کافیصلہ جرات مندانہ اورلائق تحسین ہے.

    ان خیالات کا اظہار صمصام بخاری نے رینالہ خورد میں عید ملن پارٹی میں شرکت کے موقع پر کیا.

    [bs-quote quote=” افواج پاکستان کی قربانیوں کےطفیل ملک دشمن کی ریشہ دوانیوں سے محفوظ ہے.” style=”style-8″ align=”left” author_name=”صمصام بخاری”][/bs-quote]

    وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی قربانیوں کےطفیل ملک دشمن کی ریشہ دوانیوں سے محفوظ ہے.

    انھوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ برس تک مشکلات کافی حد تک کم ہو چکی ہوں گی اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا.

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاک فوج نے  معیشت کی بہتری کے لئے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

    فیصلہ کا اعلان وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کیا۔

    مزید پڑھیں: بلوچستان: عید سیکیورٹی پر مامور ایف سی جوانوں پر دہشت گردوں کا حملہ، دو سپاہی شہید

    مزید پڑھیں: سازشی ٹولہ عوام کو سڑکوں پر لانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے: فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے کہ آج سیالکوٹ میں تقریر کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ افواج پاکستان نے ہمیشہ ملک و قوم کے لیے قربانیاں دیں۔ ملک کی معیشت دباؤ کا شکار ہوئی تو پاک فوج اپنی سویلین حکومت کے شانہ بشانہ آکھڑی ہوئی.

    انھوں نے مزید کہا کہ سازشی ٹولہ عوام کو سڑکوں پر لانے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔۔ ن لیگ کے دور میں معیشت کو تباہ کیا گیا۔

  • جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا دفاعی بجٹ 66 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

    جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا دفاعی بجٹ 66 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

    نئی دہلی: بھارت عسکری طاقت بڑھانے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن گیا ہے جس کا دفاعی بجٹ 66 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

    اسٹاک ہوم ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق بھارت نے اپنے دفاعی بجٹ میں 3.1 فیصد اضافہ کیا ہے جس کے بعد اس کا دفاعی بجٹ 66 ارب ڈالر تک ہوگیا ہے۔

    انسٹیٹیوٹ کے مطابق بھارت عسکری طاقت بڑھانے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن گیا ہے۔ بھارت لڑاکا طیاروں، جنگی بحری جہازوں، ہیلی کاپٹرز، آلٹری گنز اور بھاری ہتھیاروں پر بڑی رقم خرچ کر رہا ہے۔

    دوسری جانب سب سے بڑی جمہوریت کا دعویٰ کرنے والے بھارت میں کروڑوں افراد 24 گھنٹوں میں صرف ایک بار کھانا کھا پاتے ہیں لیکن بھارت غربت کے خاتمے کے بجائے مسلسل دفاعی بجٹ میں اضافہ کیے جا رہا ہے۔

    اسٹاک ہوم ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے کل دفاعی بجٹ میں بھارت کا حصہ 3.7 فیصد ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق بھارت کے دفاعی بجٹ میں اضافہ خطے میں عدم توازن پیدا کر رہا ہے۔

    بھارت کے دفاعی بجٹ میں اس اضافے کے باوجود بھارتی فوج نہایت کسمپرسی کی حالت میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہے۔

    دو سال قبل بھارتی فوجی اہلکار تیج بہادر یادیو نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں اس نے بھارتی فوجی اہلکاروں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کا پردہ فاش کیا تھا، اپنی ویڈیو میں اس کا کہنا تھا کہ ہمیں ملنے والا کھانا افسران کھا جاتے ہیں یا پھر بازار میں بیچ دیا جاتا ہے۔

    بعدا زاں بی ایس ایف اہلکار تیج بہادر کو نوکری سے فارغ کردیا گیا تھا جبکہ تیج بہادر نے فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا تھا۔

  • نیٹو اتحادی ممالک دفاعی اخراجات اداکریں : ڈونلڈ ٹرمپ

    نیٹو اتحادی ممالک دفاعی اخراجات اداکریں : ڈونلڈ ٹرمپ

    برسلز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو اتحاد میں شامل ممالک سے کہاہےکہ وہ دفاعی بجٹ میں اپنے حصے کے اخراجات ادا کریں۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برسلزمیں نیٹو ممالک کو امریکی خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ یورپی ممالک اپنے حصےکی رقم ادا نہیں کررہے ہیں۔

    صدر ٹرمپ کاکہناتھاکہ امریکی عوام اور ٹیکس دینے والوں سے انصاف نہیں اور بہت سارے ممالک کئی برسوں سے بہت بڑی رقم کے قرض دار ہیں اور کئی برسوں سے رقم ادا نہیں کر رہے ہیں۔


    پوپ فرانسس کی ٹرمپ کو کلائمٹ چینج پر توجہ دینے کی ہدایت


    امریکی صدر نے نیٹو ہیڈ کوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت نیٹو کے 28 رکن ممالک میں سے صرف پانچ اپنے مالی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں۔

    واضح رہےکہ برسلز پہنچنے کے بعد ٹرمپ نے سب سے پہلے بیلجیئم کے شاہ اور ملکہ سے ملاقات کی جبکہ ہزاروں لوگوں نے برسلز میں ان کی آمد کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی دفاعی بجٹ میں 10فیصداضافے کی تجویز

    ڈونلڈ ٹرمپ کی دفاعی بجٹ میں 10فیصداضافے کی تجویز

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی کوشش ہےکہ سال 2018 کےامریکی دفاعی بجٹ میں 10 فیصد یعنیٰ 54ارب ڈالر کااضافہ کیاجائے جس کےلیےانہوں نے کوششیں تیز کردیں ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز مختلف سرکاری ایجنسیوں کو بجٹ کا مسودہ بھیجا گیا تھا۔تجویز کردہ مسودے میں ماحولیاتی بجٹ اور غیر ملکی امداد میں کمی کی گئی ہے۔

    وائٹ ہاؤس کے بجٹ عہدیدار کاکہناہےکہ امریکی صدر کی جانب سے سال 2018کےدفاعی بجٹ میں 54ارب اضافےاورغیردفاعی اخراجات سےاتنی ہی رقم کم کرنے کی تجویز پیش کریں گے۔

    دوسری جانب امیکی صدرٹرمپ کے پلان میں بڑے فلاحی پروگراموں جیسے سوشل سیکورٹی اور میڈی کیئرمیں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،جبکہ ریپبلکن پارٹی نے ان میں اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔

    خیال رہےکہ صدر ٹرمپ آج ملک کےتعمیری ڈھانچے کے بارے میں کانگریس کے سامنے اپنی تقریر میں بتائیں گےکہ ہمیں انفراسٹرکچر پر بہت توجہ دینی ہے۔

    یاد رہےکہ گزشتہ سال صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں کہا تھا کہ وہ دفاعی اخراجات میں اضافہ کریں گے اور فلاحی پروگراموں کو محفوظ رکھیں گے۔

    واضح رہےکہ گزشتہ روزوائٹ ہاؤس میں ریاستی گورنرزسے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا تھاکہ ’ہم نے کم وسائل کے ساتھ زیادہ کام کرنا ہے،اور حکومت کو کم خرچ پر چلانا ہے اور احتساب کرنا ہے۔‘

  • مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ میں 900 ارب روپے منظور کرنے کا فیصلہ

    مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ میں 900 ارب روپے منظور کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت پاکستان نے آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ کی مد میں 900 ارب سے زائد رقم مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہےکہ آرمی ہیڈکوارٹر کی جانب سے دفاعی بجٹ کی مد میں آئندہ مالی سال کے فنڈ کے لیے بجٹ مختص کرنے کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

     گزشتہ سال وفاقی حکومت کی جانب سے دفاعی بجٹ کی مد میں 788  ارب روپے مختص کیے گئے تھے، تاہم آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ کی مد میں 900 ارب روپے سے زائد رقم مختص کی جائیگی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.1 فیصد سے زیادہ ہے۔

    اس کے علاوہ پاکستان نیوی اور پاکستان ائیرفورس کے بجٹ میں بھی 10 سے 15 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

    ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ اس بجٹ میں ملک بھر میں جاری دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے اخراجات کو شامل نہیں کیا گیا اس کے اخراجات وفاقی حکومت خود برداشت کرے گی۔

    پاک فوج نے داخلی سیکورٹی الاؤنس کی مد میں وفاقی حکومت سے 3 ارب روپے کے بقایاجات بھی طلب کرلیے ہیں۔

    انہوں نے مزید بتایاکہ اگلے مالی سال کے لیے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے گولہ بارود کی خریداری کے لیے رقم کی ضرورت ہے، یہ رقم پاکستان آرمی کو ڈالر کی صورت میں کی جائیگی۔

  • سعودی عرب دفاعی بجٹ2014: دفاع کیلئے228 ارب ڈالر مختص

    سعودی عرب دفاعی بجٹ2014: دفاع کیلئے228 ارب ڈالر مختص

    سعودی عرب نے سن دوہزار چودہ کے دفاعی بجٹ کا اعلان کر دیا ہے، اس سال دفاع کے لئے ریکارڈ دو سو اٹھائیس ارب ڈالر رکھے گئے ہیں۔

    سعودی عرب میں دفاعی امور کے لئے مختص کی جانے والی رقم میں ہر سال خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، گذشتہ سال دفاع کے لئے رکھی جانے والی رقم میں دس ارب بلین ڈالر اضافے کے بعد سال دو ہزار چودہ کیلئےسعودی عرب نےدو سو اٹھائیس ارب ڈالر کے بجٹ کا اعلان کردیا ہے۔

    ماہرین کے مطابق مشرق وسطٰی میں جاری خانہ جنگی دفاعی بجٹ میں اضافے کی ایک اہم وجہ ہوسکتی ہے۔